• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

کانگریس کی کارکردگی پرافسوس!

(سید مجاہد حسین)

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 11, 2022
0 0
A A
کانگریس کی کارکردگی پرافسوس!
Share on FacebookShare on Twitter

گجرات میں جہا ایک جانب بی جے پی میں کامیابی کا جشن ہے اور اس کی مودی حکومت تعریف کرتے نہیں تھک رہی ہے ،وہیں دوسری جانب ہماچل میں کانگریس پارٹی کی بڑے فرق سے جیت پر اس کی کامیابی کو سراہا جارہا ہے لیکن اسی بیچ گجرات میں اس کی کار کردگی پر سوال کھڑے کئے جارہے ہیں اور تنقیدوں کا سلسلہ تھم نہیں رہا ہے ،اب اپنوں کی بھی تنقید اور تبصرے سامنے آنے لگے ہیں ۔پارٹی کے ایک بڑے لیڈر اور ایک سابق وزیر کا خیال ہے کہ کانگریس اگرچہ ہماچل میں جیت گئی ہے لیکن اسے گجرات میں ہار سے سبق سیکھنا چاہئے ۔ان خیالات کا اظہا سابق مرکزی وزی ارو کانگریس کے ایک بزرگ لیڈر پی چدمبر نے ایک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ۔وہ کافی تلخ نظر آئے اور کانگریس پر تنقید سے ذرا نہیںہچکچائے ۔پی چدمبرم نے کانگریس کو آئینہ دکھاتے ہوئے اس کی ہار پر سخت تبصرہ کیا ،تاہم انہوںنے یہ بھی کہا کہ کانگریس میں اپوزیشن کی لیڈر شپ والی خصوصیات بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس ’’ایک محور ‘‘ بننے کیلئے بہترین پوزیشن میں ہے جس کے ارد گرد 2024 کے عام انتخابات کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) مخالف محاذ بنایا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ چدمبرم نے کانگریس کی ہار کے اسباب کا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ انتخابات میں’خاموش‘ انتخابی مہم جیسی کوئی چیز نہیں ہوتی ،اور اس ہار کے پیچھے عام آدمی پارٹی کا ہاتھ ہے جس نے گجرات میں کانگریس کی محنت پر پانی پھیر دیا اور اسی طرح کھیل خراب کی جس طرح گوا اور اترا کھنڈ میں کیا تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کو ہریانہ اور پنجاب کے علاوہ دہلی سے باہر زیادہ مقبولیت حاصل نہیں ہے۔ گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلیوں اور دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے حالیہ انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اس حقیقت پر غور کرنا چاہئے کہ بی جے پی تینوں میں اقتدار میں تھی، لیکن وہ دو میں ہار گئی ، یہ اس کیلئے ایک بڑا جھٹکا ہے۔اپنے تبصرے میں چدمبرم نے یہاں تک کہا کہ گجرات میں جیت اہم ہے، لیکن اس سے یہ حقیقت نہیں چھپ سکتی کہ حکمراں بی جے پی کو ہماچل پردیش اور ایم سی ڈی میں فیصلہ کن شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ان کے علاوہ راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے بھی گجرات میں کانگریس کی ہار پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ان کا بھی خیال ہے کہ گجرات میں کانگریس کو ہرانے کے لئے عام آدمی پارٹی نے بڑا رول ادا کیا ہے !۔
اس میں شک نہیں کہ گجرات کی کانگریس ہار اب خود کانگریس کے لیڈروں کو کھٹک رہی ہے ۔امید یہی کی جارہی تھی کہ کانگریس پچاس سے زائد سیٹیں حاصل کر لے گی ،لیکن ایسا نہیں ہوا۔اس کے پیچھے عام آدمی پارٹی کی میدان میں اترنے کی حکمت عملی بڑا سبب بتائی جارہی ہے ۔لیکن اس کا پارٹی کو احساس ہے کہ ریاست گجرات میں کانگریس کو اپوزیشن کا مقام دلانے والا ہندسہ بھی نہیں مل سکا ہے ،جو کہ افسوس کی بات ہے ؟لیکن سوال یہ ہے کہ اب اس پر تبصرہ کیوں کیا جارہا ہے اور آنسو کیوں بہائے جارہے ہیں ، اب اس سے کیا فائدہ ہوگا؟کیا وقت رہتے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی جاسکتی تھی؟اگر نہیں تو کیوں؟ ،کم از کم قیادت کو بہتر مشورے تو دئے جاسکتے تھے یارہنمائی کی جاسکتی تھی !کیونکہ بعض لیڈر ان اپوزیشن کے ہر قدم کو کھلی آنکھ سے دیکھ رہے تھے اور وہ کسی بھی فیصلے کے لئے آزاد تھے !۔در اصل پچھلے نقصان سے کوئی سبق نہ لینا اور ان کا صرف ذکر کرنا ہماری عادت بن چکی ہے اور ان سے کوئی سبق لینا نہیں چاہتے !۔حالانکہ ابھی وقت گیا نہیں ہے ،کانگریس کے پاس بہتر قوت ارادی ہے تو اس کے پاس کارکنوںکی لمبی فوج ہے اگر وہ صدق دل سے محنت کرے اور ایمانداری سے اپنا رول ادا کرے۔جس طرح سے راہل گاندھی کانگریس کیلئے محنت کررہے ہیں کم از کم اس کو زندہ رکھنے کا عزم کیا جانا چاہئے۔بقول چدمبرم کے کانگریس میں ابھی وہ اسپرٹ باقی ہے جو اپوزیشن پارٹیوں کی سرداری کے اہم رول کو ادا کرسکتی ہے ۔لیکن اس کے لئے اتحاد ،تیقن اور ثابت قدمی کی ضرورت ہے۔چدمبرم اور گہلوت کانگریس کے بزرگ لیڈروں میں شمار کئے جاتے ہیں اس لئے انہیں الیکشن کی حکمت عملی تیار کرنے میں اپنا اہم رول ادا کرنا چاہئے ۔ ان کے پاس تجربہ بھی ہے اور صلاحیت بھی، جو پارٹی کو جوان اور زندہ رکھنے میں اہم رول ادا کر سکتی ہے ۔اس لئے وہ آئندہ کسی دیگر ریاستوں میں انتخابات سے قبل اپنے بیباک خیالات رکھنے چاہئیں تاکہ ان کے تجربات پارٹی کے حق میں کسی کام آسکیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist