حیدرآباد، پریس ریلیز،ہمارا سماج: جمعےۃ علماء تلنگانہ کے ضلعی صدور اور نظمائے اعلی کا ایک مشاورتی زیر صدارت حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب صدر جمعےۃ علماء تلنگانہ ((Google meet پر منعقد ہوا۔مولانا سید سمیع اللہ صاحب صدر جمعےۃ علماء ضلع نظام آباد کی قرآت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز عمل میں آیا۔محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر خادم جمعےۃ علماء نے اجلاس کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اور انہوں نے کہا کہ ریاستی جمعےۃ علما تلنگانہ کے جانب سے حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب ؒ سابق صدر جمعےۃ علماء تلنگانہ کے زیر صدارت گزشتہ 27/سالوں سے جاری عشرہ اصلاح معاشرہ مہم کے تحت امسال بھی حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب صدر جمعےۃ علماء تلنگانہ کی زیر نگرانی‘ حضرت مولانا مفتی محمد تجمل حسین صاحب مدظلہ صدر اصلاح معاشرہ تلنگانہ کی زیر صدارت تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں مورخہ ۰۲/ تا ۰۳/ فروری 2026ء دس روزہ اصلاح معاشرہ مہم بعنوان: منشیات (شراب ونشہ) شادی بیاہ میں فضول خرچی کے خلاف عظیم الشان پیمانے پر جلسہ اصلاع معاشرہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ کم وبیش مرد وخواتین کے چھوٹے اور بڑے (45) سے زائد اجلاس منعقد ہوئے۔ ریاست کے مؤقر علماء کرام نے اضلاع کے مختلف اصلاح معاشرہ کے جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی نے ہمکو مسلمان بنا کرصحت وتندرستی اورصحیح سالم جسم عطاکرکے قوم وملت کی خدمت کیلئے پیدا کیا۔آج ہم غور وفکر کریں کہ اس کے بدلے میں ہم اللہ کے دین کی کیاخدمت کررہے ہیں۔ آج کا نوجوان شراب، چرس، گانجہ، ہیروئن، کوکین، تمباکو، سگریٹ،بھنگ، افیون،، گٹکا، نشہ اور ادویات وغیرہ کااستعمال کر رہے ہیں۔ منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت کس طرح ہماری نوجوان اور آنے والے نسلوں کے لئے زہرقاتل ثابت ہورہی ہے۔ نشہ اور ادویات کا استعمال خواتین میں بھی برابر پھیل رہا ہے۔ منشیات کا یہ زہر ہمارے معاشرے کو بھی دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ افسوس اس بات کا ہے کہ آج ہمارے نوجوانوں کو شراب اور نشہ آور اشیاء کی حرمت اور اسکی گندگی سے واقف کروانا پڑ رہا ہے حالانکہ ہمارا قرآن جو ہمارا دستور حیات اور ضابطہ حیات ہے اسکی گندگی اور حرمت کا ببانگ دہل اعلان کررہا ہے۔ آج ہمارا نوجوان نشہ کی لت میں پڑ ھ کر جہاں اپنی آخرت کو تباہ کررہا ہے وہیں اپنی صحت کو بھی برباد کررہا ہے۔ نوجوان اگر عزم کرلیں اور طئے کرلیں تو بڑے سے بڑا کام کرسکتے ہیں۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ پہلے اپنے آپ کو شریعت کے مطابق ڈھالیں اور پھر دوسروں کی بھی فکرکریں۔۔ تلنگانہ کے تمام اضلاع میں اصلاح معاشرہ کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی اور انکو اس بات کا پابند کیا گیا ہے کہ محلہ واری سطح پر ہرہفتہ میٹنگ کرکے معاشرہ میں پھلی رہی برائیوں کا جائزہ لے اور ان کے سدباپ کی کوشش کریں۔اصلاح معاشرہ جمعےۃ علماء ضلع نرمل کے تحت سٹی کنونش ہال نظام آباد روڈ نرمل میں آسان رشتوں کا آمنے سامنے پروگرام منعقد ا۔ جس میں (۲) رشتہ بروقت طئے ہوئے اور انہوں نے سادگی نے نکاح کیا۔ اور عوام الناس کو اسراف‘جہیز اور لین دین سے پاک آسان اور مسنون نکاح کیلئے غیب دی گئی۔ ا سی طرح ماہ رمضان المبارک میں نوجوان کو منشایات سے روکنے کیلئے بڑے بڑے اشتہار بوڈ لگائے جائیں گے۔آج کے اجلاس میں ۷۱/ فروری 2026ء بروز چہاشبہ (SIR) کے متعلق ایک روزہ ورکشاب منعقد کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ جس میں ریاست کے تمام اضلاع سے ۰۱/ دس نوجوان شرکت کرینگے۔ اسی طرح ماہ رمضان المبارک میں عصرتا مغرب مساجد میں کانٹر وغیرہ لگاپر کاغذات کی درستگی کا کام انجام دیا جائے گا ۔حضرت مولانا سید احسان الدین صاحب صدر جمعےۃ علماء تلنگانہ کی دعاپر اجلاس اختتام پزیر ہوا۔اس اجلاس میں مولانا سعید صاحب نائب جمعےۃ علماء تلنگانہ۔ مولانا مصدق القاسمی صاحب نائب صدر جمعےۃ علماء تلنگانہ۔مفتی محمد یونس صاحب صدر جمعےۃ علماء کریم نگر‘ مولانا سمیع اللہ خان صاحب صدر جمعےۃ علماء ضلع نظام آباد ’مولانا عبد الرقیب صاحب صدر جمعےۃ علماء ضلع کاماریڈی‘ مولانا مسیح الدین صاحب صدر جمعےۃ علماء ضلع میدک‘ مولانا عبد العظیم صاحب صدر جمعےۃ علماء ضلع ورنگل‘ مولانا عبد القوی صاحب صدر جمعےۃ علماء ضلع نارائن پیٹ‘ مفتی محمد اسلم سلطان صاحب صدر جمعےۃ علماء ضلع سنگاریڈی‘ مولانا عبد اللہ اظہر صاحب صدر جمعےۃ علماء ضلع وقار آباد‘ مولانا عبد القادر صاحب جمعےۃ علماء ضلع سریاپیٹ‘مولانا عبد الوارث صاحب صدر جمعےۃ علماء ضلع ونپرتی‘اس کے علاوہ جمعےۃ علماء کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔












