• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اکتوبر 10, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی پر بالآخر وزیر اعظم نے اپنی خاموشی توڑی ،دیا پہلا بیان

معاملہ بے حد سنگین ہے تحقیقاتی ایجنسیاں کر رہی ہیں تفتیش: وزیراعظم مودی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 18, 2023
0 0
A A
پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی پر بالآخر وزیر اعظم نے اپنی خاموشی توڑی ،دیا پہلا بیان
Share on FacebookShare on Twitter

کفر ٹوٹا خدا خدا کر کے

پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں کوتاہی پر بالآخر وزیر اعظم نے اپنی خاموشی توڑی ،دیا پہلا بیان

معاملہ بے حد سنگین ہے تحقیقاتی ایجنسیاں کر رہی ہیں تفتیش: وزیراعظم مودی

نئی دہلی :17دسمبر  ۔پارلیمنٹ کی سیکیورٹی کے معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ یہ ایک سنگین معاملہ ہے۔ تحقیقاتی ایجنسیاں اس کی تحقیقات کر رہی ہیں اور سخت اقدامات بھی کر رہی ہیں کیونکہ اس کے پیچھے کے لوگوں اور ان کے مقاصد کو جاننا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ جبکہ انڈیا اتحاد کا کہنا ہے کہ اپنے رکن پارلیمنٹ پر اٹھنے والے سوالات سے بچنے کے لیے وزیراعظم پارلیمنٹ میں اس معمالے پر بحث کرنے سے بھاگ رہے ہیں۔نئی دہلی: وزیر اعظم نے بالآخر 13 دسمبر کو لوک سبھا میں ہونے والے غیر معمولی واقعات پر اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔ انھوں نے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی چوک کو تشویشناک اور سنگین معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو اس معاملے پر تنازعہ نہیں کھڑا کرنا چاہئے۔ انھوں نے ہندی روزنامہ دینک جاگرن کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ پارلیمنٹ کی سلامتی کی خلاف ورزی کی سنگینی کو کم نہیں سمجھا جانا چاہئے اور اس کے لئے گہرائی میں جانا ضروری ہے کہ اس کے پیچھے کون سے عناصر ہیں اور ان کے ارادے کیا ہیں۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ اجتماعی جذبے کے ساتھ اس کا حل تلاش کرنے کی کوششیں بھی کی جانی چاہئیں۔ ہر کسی کو ایسے معاملے پر جھگڑنے سے گریز کرنا چاہیے۔ تحقیقاتی ایجنسیاں اس معاملے کی جانچ کر رہی ہیں اور سخت اقدامات بھی اٹھا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا اسپیکر اس معاملے میں پوری سنجیدگی کے ساتھ ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 13 دسمبر کو لوک سبھا کی کارروائی کے دوران دو لوگ ویزیٹر گیلری سے ایوان کے اندر داخل ہوگئے تھے۔تب سے اپوزیشن جماعتیں وزیر داخلہ امت شاہ سے اس معاملے پر بیان دینے کا مطالبہ کر رہی ہیں، کچھ لیڈروں نے امت شاہ کے استعفیٰ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کمپلیکس کی حفاظت لوک سبھا سکریٹریٹ کی ذمہ داری ہے اور وہ اسپیکر کی ہدایات پر عمل کر رہی ہے۔ انہوں نے ماضی میں اس طرح کے کئی واقعات کا ذکر کیا اور اپوزیشن پر اس معاملے پر سیاست کرنے کا الزام بھی لگایا۔پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی خلاف ورزی پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ وزیر اعظم اس معاملے پر بحث سے بھاگ رہے ہیں کیونکہ اگر بحث ہوگی تو بی جے پی کے ان رکن پارلیمنٹ پر سوالات اٹھیں گے جنہوں نے لوک سبھا میں گھسنے والے افراد کے لیے سہولت فراہم کی تھی۔ رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج کمیونیکیشن جے رام رمیش نے کہا کہ انڈیا اتحاد اس واقعہ پر وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کے لیے دباؤ ڈالتا رہے گا۔قابل ذکر ہے کہ دہلی پولیس نے اس معاملے میں اب تک چھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ساگر شرما، منورنجن ڈی، امول شندے، نیلم دیوی، للت جھا اور مہیش کماوت کو پارلیمنٹ کی سیکورٹی کی خلاف ورزی کے معاملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کر چکی ہے۔ ان میں سے دو نوجوان ساگر شرما اور منورنجن ڈی پارلیمنٹ کی پبلک گیلری سے لوک سبھا کے چیمبر میں چھلانگ لگا دی تھی۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اینٹی جنتا مظاہرے میں موجود سیکڑوں افراد پر فضائی حملہ

    اینٹی جنتا مظاہرے میں موجود سیکڑوں افراد پر فضائی حملہ

    اکتوبر 9, 2025
    اسرائیل کو امن کے قیام کے لیے حملے بند کرنا ہوں گے: ترک صدر

    اسرائیل کو امن کے قیام کے لیے حملے بند کرنا ہوں گے: ترک صدر

    اکتوبر 9, 2025
    ایلون مسک، نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کو خلا میں بھیجنا چاہتی ہوں:جین گوڈال

    ایلون مسک، نیتن یاہو اور ڈونلڈ ٹرمپ کو خلا میں بھیجنا چاہتی ہوں:جین گوڈال

    اکتوبر 9, 2025
    حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد غزہ اور تل ابیب میں عوام کا جشن

    حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بعد غزہ اور تل ابیب میں عوام کا جشن

    اکتوبر 9, 2025
    اینٹی جنتا مظاہرے میں موجود سیکڑوں افراد پر فضائی حملہ

    اینٹی جنتا مظاہرے میں موجود سیکڑوں افراد پر فضائی حملہ

    اکتوبر 9, 2025
    اسرائیل کو امن کے قیام کے لیے حملے بند کرنا ہوں گے: ترک صدر

    اسرائیل کو امن کے قیام کے لیے حملے بند کرنا ہوں گے: ترک صدر

    اکتوبر 9, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist