• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

ایوان بالا میں بھی وزیر اعظم کی تقریر غیر مؤ ثر

(شعیب رضا فاطمی)

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 10, 2023
0 0
A A
ایوان بالا میں بھی وزیر اعظم کی تقریر غیر مؤ ثر
Share on FacebookShare on Twitter

بجٹ 2023 کا سیشن جاری ہے۔جمعرات کے دن حسب روایت وزیر اعظم نریندر مودی راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کا جواب دے رہے تھے۔ لیکن انہوں نے ایک بار پھر ملک کی عوام کو مایوس کیا۔راجیہ سبھا میں بھی وزیر اعظم نے لوک سبھا کی طرح ہی اپوزیشن کو ہی نشانے پر رکھا اور مسلسل انتخابی طرز کی تقریر کرتے نظر آئے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسا موقعہ تھا جب وزیر اعظم کو اپنے نو سالہ دور کی خوبیاں گنواتے وقت موجودہ عوامی مسائل جس کا ذکر تقریباً تمام اپوزیشن لیڈروں نے کیا اس کا دلائل کے ساتھ جواب دیتے۔لیکن انہوں نے ان سوالات کو یکسر نظر انداز کر کے روایتی انداز کو ہی اختیار کیا اور اپنی اور اپنی سرکار کی پیٹھ آپ تھپتھپاتے نظر آئے۔آج بھی پی ایم نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ایوان میں کچھ لوگوں کے رویے اور تقریر سے نہ صرف ایوان بلکہ ملک کو بھی مایوسی ہو رہی ہے۔
حالانکہ سچ یہ ہے کہ ملک کے لوگوں کو تومایوسی وزیر اعظم کی تقریر پر ہو رہی ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب پورا ملک مہنگائی اور بیروزگاری سے جوجھ رہا ہے، لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں ،کسان خود کشی کرنے پر مجبور ہیں،چھوٹے کاروباری بھوکوں مررہے ہیں،یو پی سے لے کر کشمیر تک بلڈوزر دندنا رہا ہے، کشمیر کے لوگ جنتر منتر پر دھرنادے رہے ہیں ،غیر ملکی ایجنسی ہنڈن برگ کی رپورٹ آنے کے بعد اڈانی جیسا صنعتکار جو دنیا بھر کے صنعتکاروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے اور جس نے ملک کے آدھے درجن سے زیادہ بینکوں سے ہزاروں کروڑ روپیہ لے رکھا ہے اور اس کے شیئر مارکیٹ پر زوال آچکا ہے۔ملک کے کروڑوں لوگوں نے جو ایل آئی سی اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا پر بھروسہ کر کے اپنا سارا سرمایہ اس کے حوالے کر رکھا ہے وہ سب آج سڑکوں پر ہیں ،لیکن وزیر اعظم ان تمام سوالات کو نظر انداز کر کے اپنی تقریر میں فرما رہے ہیں کہ ایوان ریاستوں کا گھر ہے، ایوان میں جو کچھ ہوتا ہے ملک اسے سنتا اور سنجیدگی سے لیتا ہے۔یعنی صرف کتابی جملے،جس کا موجودہ حالات سے کوئی تعلق نہیں ،ایسا لگتا ہے جیسے وزیر اعظم کسی دوسرے سیارے کی مخلوق ہیں ،یا پھر ان کی نظر میں ان انسانی مسائل کی کوئی اہمیت ہی نہیں جس کو ایوان زیریں سے ایوان بالا تک کے حزب اختلاف کے لوگ اٹھا رہے ہیں۔جمعرات کے روز وزیر اعظم کے خطاب کے دوران اپوزیشن کا ہنگامہ شروع ہو گیا۔ ہنگامہ آرائی کے جواب میں پی ایم مودی نے کہا کہ’مٹی میرے پاس تھی نہیں لیکن میرے پاس گلال تھا۔ جس کے پاس جو تھا اس نے اچھال دیا۔ انہوں نے حزب اختلاف سے کہا کہ جتنا کیچڑ پھینکو گے کمل اتنا ہی کھلے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2014 سے پہلے کانگریس نے چھ دہائیاں ضائع کیں۔
دوسری طرف ایوان زیریں میں آج کانگریس اس لئے برہم تھی کہ ایک روز پہلے کانگریسی لیڈر راہل گاندھی کے خطاب سے بہت سارے حصہ حذف کر دئیے گئے۔کانگریس لیڈر کا کہنا ہے کہ جو باتیں میں نے ایوان میں رکھیں اس کی دلیل میرے پاس ہے اور میں اس کی ذمہ داری لینے کو تیار ہوں تو پھر اسے حذف کرنے کا کیا مطلب ہے۔کانگریس کے لیڈر اپنی یاترا کے دوران بھی یہ کہتے رہے ہیں کہ ایوان میں حزب اختلاف کو بولنے کا موقعہ نہیں دیا جاتا اس لئے ہمیں سڑک پر اتر کر عوام سے براہ راست گفتگو کرنی پڑرہی ہے۔بدھ کے روز جب راہل گاندھی خطاب کر رہے تھے اس دوران بھی اسپیکر نے انہیں یہ یاد دلایا تھا کہ آپ باہر یہ کہتے ہیں کہ ایوان میں ہمارا مائک بند کر دیا جاتا ہے۔لیکن یہاں تو ایسا کچھ نہیں ہورہا ہے۔آپ بول رہے ہیں اور سب سن رہے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود راہل گاندھی کے خطاب کے کچھ حصوں کو حذف کر کے اسپیکر نے کانگریس کو احتجاج کا ایک اور موقعہ دے دیا۔یقینا راہل گاندھی نے بدھ کے اپنے خطاب میں معروف صنعتکار اڈانی اور وزیر اعظم کے رشتے پر سوال کھڑے کئے تھے۔اور اس سلسلے میں انہوں نے ایوان کے کیمرے کے سامنے ایک تصویر بھی رکھی تھی جس میں اس وقت کے گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کے ساتھ اڈانی بیٹھے ہوئے ہیں۔راہل گاندھی نے اس تصویر کو لہراتے ہوئے یہ سوال بھی کیا تھا کہ کیوں نہیں نریندر مودی اور اڈانی کے دیرینہ رشتوں کی بات ہو جبکہ موجودہ وزیر اعظم اور اڈانی کے رشتے 2010سے ہیں۔ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ وزیر اعظم جو ایوان زیریں اور ایوان بالا میں صدر معظم کے بجٹ خطاب پر اٹھنے والے سوالات کا جواب دینے ہی کھڑے ہوئے تھے۔ تو اس اثنا میں انہیں راہل گاندھی کے ہر سوال کا جواب دینا چاہئے تھا۔ملک کے ایک سو چالیس کروڑ لوگوں جن کی وہ نمائندگی کرتے ہیں کو یہ بتانا چاہئے تھا کہ وہ سارے الزامات جو راہل گاندھی نے لگائے ہیں وہ بے بنیاد ہیں اور اڈانی سے ہمارا کوئی ایسا رشتہ نہیں ہے۔اڈانی کے اندر اتنی صلاحیت ہے کہ وہ اپنی محنت کے بل پر ان دس سالوں میں 116 ویں نمبر سے اٹھ کر دنیا کے دوسرے نمبر کے صنعتکار ہو گئے ہیں۔وزیر اعظم کو یہ بھی بتانا چاہئے تھا کہ غیر ملکی ایجنسی ہنڈن برگ کی رپورٹ فرضی ہے اور ملک کے شہریوں کا جو بھی سرمایہ اس کمپنی کے حصص میں لگا ہوا ہے وہ محفوظ ہے۔انہیں بتانا چاہئے تھا کہ راہل گاندھی اور ان کی پارٹی ہنڈن برگ کا سہارا لے کر ملک کی مقبول سرکار کو گرانا چاہتی ہے۔یقینا ملک کے لوگ ان کی باتوں پر یقین کرتے اور کانگریس سمیت راہل گاندھی کی بخیہ ادھڑ جاتی۔لیکن وزیر اعظم نے ایسا کچھ نہیں کیا اور صرف یہ کہنے پر اکتفا کیا کہ ہم پر کیچڑ اچھالنے والوں کو ہی نقصان ہوگا۔ایک جمہوری ملک میں اگر حزب اختلاف کو سوال کھڑا کرنے کا حق ہے تو سرکار کو اس کا جواب دینے کا اتنا ہی حق ہے بلکہ فرض ہے کہ وہ ان سوالات کا جواب دے۔بے شک ملک کے لوگ ایوان کی کارروائیوں کو بغور دیکھتے ہیں اور وہاں ہونے والے مباحثوں کا تجزیہ کرتے ہیں۔لیکن بجٹ سیشن کے دوران اس ہفتہ جو کچھ ہوا ہے وہ مایوس کن ہے اور عوام میں یہ پیغام گیا ہے کہ سرکار حزب اختلاف کے جائز سوالات کو نظر انداز کر رہی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist