• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, فروری 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اقلیتوں کے مسائل پر گفتگو ہوتی رہنی چاہیے کیونکہ جب بات ہوگی تبھی ان کا حل ہوگا

تعلیم سے ہم اپنی تقدیر بدل سکتے ہیں: شری رام نواس گوئل

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 20, 2023
0 0
A A
اقلیتوں کے مسائل پر گفتگو ہوتی رہنی چاہیے کیونکہ جب بات ہوگی تبھی ان کا حل ہوگا
Share on FacebookShare on Twitter
ہم تعلیم سے اپنی تقدیر بدل سکتے ہیں۔ اچھی صحت سے ہم اپنے اور اپنے سماج کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ ہم سماجی طور پر ایک  دوسرے سے زیادہ سے زیادہ منسلک ہوں اور ایک دوسرے کے خوشی و غم میں برابر کے شریک ہوں۔ ان خیالات کا اظہار کل جمعرات کی شام کو دہلی ودھان سبھا، سِوِل لائن کے کانفرنس ہال میں منعقد سیمینار بعنوان "اقلیتوں کے مسائل اور ان کا حل” میں دہلی حکومت کے اسپیکر عزت مآب جناب رام نواس گوئل جی نے اپنے صدارتی خطاب میں کیا۔ آپ نے اپنے خطاب میں مزید یہ بھی کہا کہ مسلمانوں کا سب سے بڑا مسئلہ ناخواندگی ہے۔ آج بھی ہندوستان کی راجدھانی دہلی جیسے مقام پر مسلمانوں کی بچیاں بارہویں میں 96 فیصد حاصل کرنے کے باوجود بھی ان کے والدین انہیں آگے کی تعلیم جاری نہیں رکھنے دیتے۔ یہ بہت ہی زیادہ افسوس کی بات ہے۔ ہم لوگوں کو اپنے اندر ابھی بہت زیادہ تعلیمی بیداری پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
اس سیمینار میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئے، دہلی حکومت کے وزیر خوراک و رسد عزت مآب جناب عمران حسین نے کہا کہ ہمیں اپنے محلوں میں گھوم گھوم کر بچوں کی تعلیم کے لیے کام کرنا چاہیئے، ہمیں خدمتِ خلق اور انسانیت کے لیے بڑھ چڑھ کر جد وجہد کرنی چاہیے۔ ہمیں اپنے علاقے کے لوگوں کے لیے کچھ نہ کچھ وقت ضرور نکالنا چاہئیے، کیونکہ خدمت سے خدا ملتا ہے۔
دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین جناب ذاکر خان منصوری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہلی حکومت نے آپ کے لیے بہت ساری سہولیات دے رکھیں ہیں، جیسے اقلیتی طلبا کے لیے پرائیویٹ اسکولوں میں ہر ماہ کی چار ہزار تعلیمی فیس جو 48 ہزار سال کے آخر میں یک مشت طلباء کے اکاؤنٹ میں براہِ راست بھیجی جاتی ہے، 18 ہزار سے 25 ہزاروں تک وظیفہ، دہلی حکومت کی طرف سے آگاہی پروگرام منعقد کراتی رہتی ہے۔ دہلی حکومت نے ہم اقلیتوں کے لیے تین کروڑ بیس لاکھ روپے کا بجٹ بھی منظور کر دیا ہے۔
اس سیمینار میں بہت سارے لوگوں نے اپنے اپنے تاثرات کا اظہار کیا کسی نے کہا کہ آج تعلیم کے شعبوں میں ہمیں زیادہ سے زیادہ آگے بڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ کسی نےکہا کہ دہلی گورنمنٹ جس طرح اسکولی نظامِ تعلیم کی بہتری میں مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ مدارس کے طلباء کو ماڈرن ایجوکیشن اور کمپیوٹر ایجوکیشن میں آگے بڑھنے میں تعاون دیں۔ میڈیا پرواز گروپ کے چیئرمین جناب شمیم احمد نے سب لوگوں کو مل جل کر رہنے کی تلقین کی۔ کسی نے یہ بات کہی کہ اقلیتوں کے مسائل پر گفتگو ہوتی رہنی چاہیے کیونکہ جب بات ہوگی تبھی ان کا حل ہوگا۔ کسی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے 34 ہزار طلبا کا داخلہ مختلف یونیورسٹیوں میں کروایا۔ دہلی اقلیتی کمیشن نے اقلیتوں کو احساس کمتری اور خوف سے نکالنے کا کام کیا ہے۔ ہم لوگ اگر اخلاص سے اپنا کاموں کو کرنا شروع کردیں تو ہمارے سبھی مسائل کا اختتام ہوجائے گا۔ اسی مناسبت سے مزید کئی شرکاء نے بھی اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دہلی حکومت کے اسپیکر عزت مآب رام نواس گوئل جی اور دہلی حکومت کے وزیرِ خوراک و رسد عزت مآب عمران حسین کو دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین جناب ذاکر خان منصوری نے خیر مقدم کیا۔
اس پروگرام میں نظامت کے فرائض جناب سید شاداب حسین رضوی اشرفی، رکن دہلی حج کمیٹی نے انجام دئیے۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام دہلی اقلیتی کمیشن کی جانب سے دہلی ودھان سبھا کے کانفرس ہال میں جمعرات کی شام کو چھے بجے منعقد کیا گیا تھا۔ اس سیمینار میں دہلی کے جعفر آباد، سیلم پور، گو وند پوری، سیما پوری اور اوکھلا سمیت مختلف علاقوں سے علماء اور سماجی و رفاہی تنظیموں کے کارکنان وغیرہ نے شرکت کی۔ جن میں سے پرواز میڈیا گروپ کے چیئرمین شمیم احمد خان، جامعہ ہمدرد کے سابق چانسلر اور ہمدرد ایجوکیشن ٹرسٹ کے موجودہ جنرل سیکریٹری جناب حامد، حاجی ارشاد احمد، مولانا محمد عارف قاسمی، قاری عبد السمیع، مولانا جاوید قاسمی، مولانا ضیاء اللّٰه، قاری احرار، مولانا محمد ہارون، حاجی محمد ارقم اور مشکور وغیرہ کے نام خصوصیت کے ساتھ قابلِ ذکر ہیں۔
ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    فروری 26, 2026
    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    فروری 26, 2026
    سکسیس ڈگری کالج بسواکلیان کی طالبہ عالیہ انجم گولڈ میڈل کے لیے نامزد

    سکسیس ڈگری کالج بسواکلیان کی طالبہ عالیہ انجم گولڈ میڈل کے لیے نامزد

    فروری 26, 2026
    بھارت کو دنیا کے دو تہائی حصہ تک تجارتی رسائی حاصل ہے: پیوش گوئل

    بھارت کو دنیا کے دو تہائی حصہ تک تجارتی رسائی حاصل ہے: پیوش گوئل

    فروری 26, 2026
    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس کے پانچ نمائندے اے ایم یو کورٹ کے ممبر کا انتخاب

    فروری 26, 2026
    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    متبادل رہائش کے بغیر انہدامی کارروائی غیر انسانی عمل، سپریم کورٹ کے فیصلے نے ہزاروں غریبوں کو دی بڑی راحت: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    فروری 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist