• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 20, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

دہلی القاعدہ معاملہ : مولانا انظر شاہ کے مقدمہ سے ڈسچارج کے خلاف داخل پٹیشن کو استغاثہ نے واپس لیا

مولانا انظر شاہ کے مقدمہ سے ڈسچارج کے خلاف داخل پٹیشن کو استغاثہ نے واپس لیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اکتوبر 26, 2023
0 0
A A
دہلی القاعدہ معاملہ  : مولانا انظر شاہ کے مقدمہ سے ڈسچارج کے خلاف داخل پٹیشن کو استغاثہ نے واپس لیا
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی 25/ اکتوبر::ممنوعہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزامات کے تحت مقدمہ کا سامنا کرنے والے مشہور عالم دین مولانا انظر شاہ قاسمی کو سال 2017میں دہلی کی پٹیالیہ ہاؤس عدالت نے دہشت گردی کے مقدمہ سے ڈسچارج کردیا تھا جس کے بعد ان کی جیل سے رہائی بھی ہوگئی تھی لیکن استغاثہ نے سیشن عدالت کے فیصلے کو دہلی ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔دہلی ہائی کورٹ نے استغاثہ کی جانب سے داخل پٹیشن کو سماعت کے لیئے قبول کرتے ہوئے مولانا انظر شاہ کو نوٹس جاری کیا تھا، عدالت کی جانب سے نوٹس ملنے کے بعد جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء کرناٹک نے ایڈوکیٹ ایم ایس خان کو مولانا انظر شاہ کے دفاع میں مقرر کیا تھا جنہوں نے دہلی ہائی کورٹ میں مولانا انظر شاہ کا کامیاب دفاع کیا۔اس مقدمہ میں کل پندرہ سماعتیں ہوئیں اس کے باوجود استغاثہ دہلی ہائی کورٹ کو قائل نہیں کرسکا کہ نچلی عدالت کا فیصلہ غلط ہے۔ اس کے برخلاف ایڈوکیٹ ایم ایس خا ن نے عدالت کو بتایا کہ نچلی عدالت کا فیصلہ ملزم کے خلاف موجود ثبوت و شواہد کی بنیاد پر دیا گیا تھا، استغاثہ کی جانب سے داخل کردہ پٹیشن میں کوئی قانونی پہلو نہیں ہے بلکہ یہ ملزم کو پریشان کرنے کے لیئے داخل کی گئی ہے۔ دہلی ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ کے جسٹس سریش کمار کیت اور جسٹس شیلندر کو ر نے فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد استغاثہ کو کہا کہ وہ ان کی عرضداشت مسترد کرنے جارہے ہیں جس پر استغاثہ نے کہا کہ ان کی عرضداشت مسترد نہ کی جائے وہ اسے واپس لیتے ہیں، استغاثہ کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے عدالت نے انہیں ملزم انظر شاہ کے خلاف داخل عرضداشت کو واپس لینے کی اجازت دے دی۔حالانکہ اس دوران استغاثہ نے بہت کوشش کی کہ مقدمہ کو مزید طول دیا جائے لیکن دفاعی وکیل کی جانب سے مدلل بحث کے بعد عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ کردیا۔ دو رکنی بینچ نے 20/ اکتوبر کو مقدمہ کی سماعت کی تھی جس کا فیصلہ گذشتہ روزسنایاگیا ظاہر۔عیاں رہے کہ خصوصی این آئی اے عدالت کے جج سدھارتھ شرما نے مولانا انظر شاہ کو مقدمہ سے ڈسچارج کرتے وقت اپنے فیصلہ میں یہ تحریر کیا تھاکہ تحقیقاتی دستہ عدالت کے سامنے یہ ثبوت نہیں پیش کرسکا کہ مولانا انظر شاہ قاسمی نے کبھی پاکستان کا دور ہ کیا تھا لہذا ملزم کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں بنتا اور انہیں مقدمہ سے ڈسچار ج کردیا تھا۔عدالت نے اپنے فیصلہ میں یہ بھی کہا تھاکہ مولانا انظر شاہ کے جلسوں کی تقاریر میں ایسی کوئی بھی بات سامنے نہیں آئی ہیکہ وہ القاعدہ سے جڑنے کے لیئے نوجوان طبقہ کو اکسانے کا کام کررہے تھے نیز دیگر ملزمین سے ان کے تعلق بھی ثابت نہیں ہوسکے۔واضح رہے کہ مولانا انظر شاہ کو دہلی پولس نے ممنوعہ تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزامات کے تحت جنوری 2016میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن استغاثہ عدالت میں ان کے خلاف الزام ثابت ہی نہیں کرسکا لہذا مقدمہ شروع ہونے سے قبل ہی انہیں مقدمہ سے ڈسچارج کردیا گیا۔ مولانا انظر شاہ کے مقدمہ سے ڈسچار ج ہونے کی وجہ سے استغاثہ کو ہزیمت اٹھانی پڑی تھی اسی لیئے اس نے آناً فاناً سیشن عدالت کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔ صدر جمعیۃ علماء کرناٹک مولانا عبدالرحیم اور جنرل سیکریٹری محب اللہ خان امین نے بھی دہلی ہائی کورٹ کے فیصلہ پر اطمینان ومسرت کا اظہار کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    ایڈوکیٹ راغب احسن صاحب کی کمی دہائیوں  تک محسوس کی جائے گی: ڈاکٹر خالد انور

    ایڈوکیٹ راغب احسن صاحب کی کمی دہائیوں تک محسوس کی جائے گی: ڈاکٹر خالد انور

    مارچ 20, 2026
    تیل و گیس کے کنوؤںپر حملے فوری بند ہونے چاہئے: بھارت

    تیل و گیس کے کنوؤںپر حملے فوری بند ہونے چاہئے: بھارت

    مارچ 20, 2026
    ممتا بنرجی کا الیکشن کمیشن پر بنگال کونشانہ بنانے  کا الزام، اقدامات کو غیر اعلانیہ ایمرجنسی قرار دیا

    ممتا بنرجی کا الیکشن کمیشن پر بنگال کونشانہ بنانے کا الزام، اقدامات کو غیر اعلانیہ ایمرجنسی قرار دیا

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    ایڈوکیٹ راغب احسن صاحب کی کمی دہائیوں  تک محسوس کی جائے گی: ڈاکٹر خالد انور

    ایڈوکیٹ راغب احسن صاحب کی کمی دہائیوں تک محسوس کی جائے گی: ڈاکٹر خالد انور

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist