ناظم منصوری
مرادآباد ،سماج نیوز سروس: رسالتماب سرورِ کو نین حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی ذاتِ مقدس کی تو حین کرنے کا سلسلہ دراز ہوتا جا رہا ہے اور حکومت ایسے لوگوںکے خلاف کوئی بھی اقدام کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ جس سے مسلمانوں میں بے چینی پیدا ہو رہی ہے مسلمانوںکے نبی آخر زماں کے خلاف اس طرح کی بیان بازی کرنے والے مسلمانوں میں اشتعال پیدا کرکے ان کو سڑکوں پر لانا چاہتے ہیں۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے اور بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت کے پیشِ نظر آج شہر امام حکیم سید معصوم علی آزاد کی رہاہش گاہ پر انہی کی قیادت میں ایک میٹنگ کا انعقاد معززین شہر، سجادگان مزارات، علماء کرام و سماجی تنظیموں کے قائدین کی مو جودگی میں کیا گیا۔ جس کی اطلاع پاکر ایس پی سٹی رڑ وجے سنگھ بھی میٹنگ میں پہو نچ گئے اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ توہین کرنے والے کے خلاف غاذی آباد میں ایف آئی آر ہوئی ہے اور بہت جلد پولس اس کے خلاف کاروائی کرے گی۔ ان کی یقین دہانی کے بعد میٹنگ کو ملتوی کر دیا گیا۔ اس میٹنگ میں نائب امام مفتی سید فہد علی، مفتی دانش قادری، شبلی میاں، مو لانا مزمل حسین، سید نعیم علی چشتی، رضوان کامل، محمد ایوب، ڈاکٹر محمد صادق کے علاوہ انسپکٹر مغل پورہ مو جود تھے۔ میٹنگ سے قبل نائب امام سید فہد علی نے جامع مسجد میں نماز جمعہ سے قبل نمازیوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کا احسان ہے کہ ہمیں مسلمان بنایا ہے اور ہمیں رسول اﷲ کی امت میں پیدا فر مایا ہے۔ اﷲ کے رسول ؐ جو دنیا میں رحمت بنا کر بھیجے گئے ۔ جنہوں نے تمام انبیاء کی امامت کی، جو آخری رسول ہیں۔ آج لگاتار ان کی تو ہین کرکے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کوئی بھی ایسا کام نہیں کرنا چاہئے جس سے دوسروں کو موقع ملے۔ ہمیں چاہئے کہ مسلمان ایسے ہوتے ہیں جو اپنے نبی کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر گزارتے ہیں۔ انہوں نے نو جوانوں سے اپیل کی ے کہ وہ اﷲکے رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کی سب سے پیاری سنت کو اپنینے کا عہد کریں اور اپنے چہروںکو ڈاڑھیوں سے سجائیں۔ اﷲتعالیٰ خود رسول اقدس کے دشمنوں کونیست و نامود کر دیگا۔ ہمیں اپنا محاسبہ کرنے کی ضرورت ہے کہ لوگ ہمارے مسلمانوں کے دشمن کیوں ہو رہے ہیں۔ ہم سے کوئی کمی یا کو تاہی تو نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ پنچگانہ نمازوں کی ضابندی کریں اور سنتوں پر عمل کریں۔ دوسری جانب اس گستاخِ رسول کے خلاف مسلمانوں و سماجی تنظیموں میں اس بدبختانہ کے خلاف غم اور غصے کی لہر ہے۔ اسی سلسلہ میں آج آل انڈیا اتحادِ مسلمین کے ایک وفد نے ایس پی سٹی سے ملاقات کرکے ایک تحریر دی جس میں مطالبہ کیا کہ اس مہنت کو فوراً گرفتار کیا جائے۔ ہم اپنے رسول کی شان میں کبھی بھی گستاخی بر داشت نہیں کریں گے۔ وفد نے ایس پی سٹی سے مطالبہ کیا کہ اس کے خلاف سخت کارووائی کرتے ہوئے سخت سے سخت سزا دلائی جائے۔ اس وفد میں ضلع صدر معید فرغانی، شہر صدر وقیع رشید ایڈووکیٹ، صوبائی سکریٹری مغربی یوپی کے یوتھ صدر احتشام منصوری، ساجد سیفی، ابرار حسین وغیرہ شامل تھے۔ درِ اسناء آل انڈیا مسلم میڈریشن کے شہر صدر ساحل شمسی کی قیادت میں ایک وفد نے اعلیٰ افسران سے ملاقات کرکے گستاخِ رسول کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ وفد میں سید راشد علی، جعفر خان، فیروز خان، محسن آزاد وغیرہ شامل تھے۔