• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 9, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ مکمل

56پروازوں سے 19344حجاج کرام کی وطن واپسی،چیئر پرسن کوثر جہاں نے حج خدمات سے وابسطہ تمام اداروں کا شکریہ ادا کیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 22, 2023
0 0
A A
دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ مکمل
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،21؍جولائی، ہماراسماج:حج بیت اللہ2023؁ء کے مقدس فریضہ کی ادائیگی کے لیے ملک کے سب سے بڑے امبارکیشن پوائنٹ اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمنل3 سے روانہ ہونے والے حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ آج سعودی ایئر لائنس کی 56ویںاور آخری اڑان سے 163حجاج کرام کی دہلی آمد کے ساتھ ہی مکمل ہوگیااور اسی کے ساتھ دہلی امبارکیشن پوائنٹ سے حج بیت اللہ کے لیے روانہ ہونے والے دہلی اور دیگر ریاستوںمغربی اترپردیش، ہریانہ، پنجاب، اتراکھنڈ، چنڈی گڑھ ، ہماچل پردیش،بہار اور جموں کشمیر کے کل19344حجاج کرام آج امن و سلامتی کے ساتھ اپنے وطن عزیز اور اہل و عیال تک پہنچ گیے ۔ ان حجاج میں 10307مرد،9037عورتیں شامل ہیں۔ واضح ہوکہ گذشتہ 22؍مئی2023 سے06جون2023 تک دہلی سے روانہ ہونے والے حجاج کی مجموعی تعداد19399 تھی ان میں انڈین حج مشن سعودی عربیہ سے موصول دفتری اطلاع کے مطابق چند حجاج علالت اور صحت کی خرابی کی وجہ سے ابھی واپس نہیں آسکے ہیں ان کی واپسی صحت یابی کے بعد ہوگی۔
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر جناب اشفاق احمد عارفی کی جانب سے فراہم اطلاع کے مطابق گذشتہ03؍ جولائی 2023سے جاری کل56پروازوں کے ذریعے وطن واپس ہونے والے حجاج کی سہولیات کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے سابقہ برسوں کی طرح اس سال بھی تمام تر ضروری انتظامات کیے گیے۔ اس درمیان ایئرپورٹ پر حجاج کرام کے استقبال اور انہیں اپنے تمام سازو سامان کے ساتھ ان کے رشتہ داروں تک پہنچانے کے لیے دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کوثر جہاں، ایگزیکٹو آفیسر جناب اشفاق احمد عارفی، ڈپٹی ایگزیکٹو آفیسر جناب محسن علی ودیگر اسٹاف بھی موجود تھے۔ علاوہ ازیں دور درا ز کے صوبوں اور علاقوںکے حجاج اور انہیں لینے کے لیے دہلی آنے والے ان کے رشتہ داروں اور اہل خانہ کے قیام کے لیے حج منزل میں پہلے کی طرح مناسب انتظامات کیے گیے اور انہیں صحت خدمات فراہم کرنے کے لیے دہلی سرکار کے ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم ایرپورٹ اور حج منزل پر بھی طبی خدمات انجام دیتی رہی ۔دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کی چیئر پرسن محترمہ کوثر جہاں نے تمام حجاج کرام کو امن و سلامتی کے ساتھ وطن واپس لوٹنے اور اپنے اہل و عیال تک پہنچنے کے لیے انہیں مبارکباد پیش کی اور ان سے ملک میں امن و سلامتی کے لیے دعاء کرنے کی اپیل بھی کی۔چیئرپرسن محترمہ کوثر جہاں نے سبھی محکموں،افسروں،ذمہ داروں اور ان تمام لوگوں کا جنہوں نے حاجیوں کی خدمت کی ان سبھی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    پچھلے 5 مہینوں میں پانی کی فراہمی سے متعلق 25,525شکایات حل کئے گئے:وزیر

    مئی 9, 2025

    محکمہ اقلیتی فلاح کے ذریعہ جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا

    مئی 9, 2025

    پٹنہ سٹی کی معروف شخصیت محمد فخر الحسن اپنی اہلیہ محترمہ کے ہمراہ حج کے مبارک سفر پر روانہ

    مئی 9, 2025

    دہلی ایئرپورٹ سے بہار کے 404عازمین حج کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ روانہ

    مئی 9, 2025

    پچھلے 5 مہینوں میں پانی کی فراہمی سے متعلق 25,525شکایات حل کئے گئے:وزیر

    مئی 9, 2025

    محکمہ اقلیتی فلاح کے ذریعہ جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا

    مئی 9, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist