سید پرویز قیصر
دہلی کیپٹلس کے کپتان اکشر پٹیل ا نڈین پریمیر لیگ کے18 ویں ایڈیشن میں آٹھ سواں چھکا لگانے کا اعزاز حاصل کیا۔ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں منگل29) پریل( کو کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف اپنی43رن کی اننگ میں آف اسپنر سنیل نارائین کی بال پر مارا گیا ان کا دوسرا چھکا48ویں میچ کی96 ویں اننگ میںآٹھ سواں چھکا تھا۔ اس مرتبہ آٹھ سو چھکے گذشتہ سال کے مقابلے دس اننگ زیادہ میں مکمل ہوئے ۔ سب سے تیز آٹھ سو چھکوں کا ریکارڈگذشتہ سال قائم ہوا تھا تب43 ویں میچ کی86 ویں اننگ میںآٹھ سواں چھکا مارا گیا تھا ۔ 2023 میں 54 ویں میچ کی107 ویں اننگ میں مکمل ہوئے تھے ۔انڈین پریمیر لیگ میں سب سست آٹھ سو چھکے2018 میں ہوئے ٹورنامنٹ میں مارے گئے تھے تب 60 میچوں کی120 اننگوں میں کل872 چھکے مارے گئے تھے۔ ابھی تک پانچ مرتبہ ایک ٹورنامنٹ میں آٹھ سو سے زیادہ چھکے مارے گئے ہیں۔
موجودہ سیزن میں دہلی کیپٹلس اور کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے میچ کے اختتام تک جو804 چھکے مارے گئے ہیں وہ96 بلے بازوں نے مارے ہیں۔ سب سے زیادہ چھکے لکھنئو سپر جانئٹس کے نکولس پورن نے مارے ہیں ۔انہوں نے ابھی تک دس میچوںکی دس اننگوں میں جو404رن بنائے ہیں اس میں34چھکے شامل ہیں۔ ممبئی انڈینس کے سوریہ کمار یادو دس اننگوں میں 23 چھکوں کے ساتھ دوسرے مقام پرہیں۔ تیسرا مقام مشترکہ طور پر پنجاب کنگس کے پرییانش آریہ اور راجستھان رائلز کے یشسوی جیسوال کے پاس ہے ۔دونوں نے22۔22 چھکے جڑے ہیں۔پنجاب کنگس کے شریاس ایر21 چھکوں کے ساتھ پانچویں مقام پر ہیں ۔35 بلے بازوں نے ابھی تک اس ٹورنامنٹ میں دس سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز حاصل کیا ہے جبکہ پانچ سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑیوں کی تعداد 63 ہے۔
راجستھان رائلز کے کھلاڑیوں نے سب سے زیادہ چھکے مارے ہیں۔ اسکے نوبلے بازوں نے نو اننگوں میں 105 چھکے جڑے ہیں۔ لکھنئو سپر جائنٹس کے آٹھ بلے بازوں نے دس میچوں میں 98 چھکے لگائے ہیں۔ پنجاب کنگس کے دس کھلاڑیوں نے نو اننگوں میں98 چھکے مارے ہیں۔ ممبئی انڈینس کے دس بلے بازوں نے دس میچوں میں 88 اوررائل چیلجرس بنگلور کے نوکھلاڑیوںنے دس اننگوں میں 82 مرتبہ بال کو باونڈری لائین سے باہر کی سیر کرائی ہے۔ دہلی کیپٹلس کے دس بلے بازوں نے دس میچوں میں 81 چھکے مارے ہیں۔گجرات ٹائٹنس کے نوبلے بازوں نے نو اننگوں میں76چھکے مارے ہیں ۔کولکاتہ نائیٹ رائیڈرس کے دس بلے بازوں نے دس میچوں میں69چھکے جڑے ہیں۔ سن رائزرس کے نوبلے بازوں نے نو اننگو ں میں67 مارے ہیں۔ ۔سب سے کم چھکے چنئی سپر کنگس کے کھلاڑیوں نے مارے ہیں۔ اس نے ابھی تک جو نومیچ کھیلے ہیں اس میں12 کھلاڑیوں نے 49 چھکے لگائے ہیں۔ ابھی تک کسی اور ٹیم کے اتنے کھلاڑی اتنے چھکے لگانے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔
احمد ر آباد میں گجر ات ٹائٹنس اور پنجاب کنگس کے درمیان 25 مارچ 2025 کو 32 چھکے مارے گئے جو اس مرتبہ ایک میچ میں سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ پنجاب کنگس کے پانچ بلے بازوںنے 16 چھکے مارے جبکہ گجر ات ٹائٹنس کے چھ بلے باز 16مرتبہ ہی بال کو باونڈری لائین سے باہر پہچانے میں کامیاب رہے تھے۔
ایک اننگ میں س سے زیادہ چھکے23 مارچ2025 کو حیدرآباد میں کھیلے گئے میچ میں راجستھابن رائلز نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف مارے تھے۔ راجستھابن رائلز کے چار بلے باز اس اننگ میں18 چھکے مارنے میں کامیاب رہے تھے۔ اس کے علاوہ پانچ مرتبہ ایک اننگ میں سولہ چھکے بھی مارے گئے ہیں