• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

سلامتی کونسل میں تنازع، غزہ کے حل کیلئے تجدید شدہ قرارداد پر آج ووٹنگ متوقع

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 23, 2023
0 0
A A
سلامتی کونسل میں تنازع، غزہ کے حل کیلئے تجدید شدہ قرارداد پر آج ووٹنگ متوقع
Share on FacebookShare on Twitter

اقوام متحدہ،22 دسمبر(:)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ کے مسئلہ کے حوالے سے تجدیدشدہ قرارداد پر آج ووٹنگ متوقع ہے ، جس کا مقصد ہنگامی بنیاد پر محفوظ طریقے سے غزہ میں امداد پہنچانا ہے ۔ڈان نیوز کے مطابق امریکہ کی نمائندہ برائے اقوام متحدہ سفیر لینڈا تھامس گرینفیلڈ نے گزشتہ روز انتہائی اہم اجلاس کے بعد صحافیوں کو بتایا تھا کہ ہم نے گزشہ ایک ہفتے کے دوران متحدہ عرب امارات، مصر اور دیگر کے ساتھ ایک قرارداد کی تیاری کے لیے عرق ریزی سے کام کیا ہے ، جس کی ہم حمایت کرسکتے ہیں اور اب ہمارے پاس قرارداد ہے اور ہم اس پر ووٹ کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ قرارداد کا جھکاؤ مصر کی جانب سے انسانی بنیاد پر امداد کی حکمت عملی کی ترجیح پر ہے ۔اقوام متحدہ میں دنیا کے تمام نمائندون نے جمعرات کو متفقہ طور پر اس قرارداد پر ووٹنگ جمعے تک مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔اس سے قبل سلامتی کونسل کے 15 اراکین کے درمیان بند کمرے میں ایک ہفتے کے طویل پیچیدہ مذاکرات کے بعد جمعرات کو بھی حتمی مذاکرات ہوئے تھے ، جہاں متحدہ عرب امارات کے تیار کردہ قرارداد کے ڈرافٹ پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے ابتدائی طور پر تیار کی گئی قرارداد کے متن میں غزہ پٹی میں شہریوں کے لیے ہنگامی بنیاد پر امداد کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے ، اجلاس کی خاص بات ڈرافٹ پر امریکا کی حمایت ہے اور متن بھی تبدیل نہیں کیا گیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے جمعرات کو بتایا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اپنی قومی سلامتی کی ٹیم، امریکا اور اقوام متحدہ کے نمائندوں کے ساتھ مذکورہ قرارداد کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ امریکا نے 8 دسمبر کو سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی پر پیش کی گئی قرارداد ویٹو کردی تھی تاہم اب حمایت کی عندیہ دیا ہے حالانکہ گزشتہ اجلاس میں سلامتی کونسل کے اراکین نے غیرمشروط فوری جنگ بندی کے حق میں ووٹ دیا تھا۔امریکا نے اس اجلاس میں بڑا اعتراض یہ کیا تھا کہ اس طرح کی قرارداد میں حماس کے 7 اکتوبر کے حملوں کی مذمت ہونی چاہیے کیونکہ اس سے فلسطین-اسرائیل تنازع بدترین شکل اختیار کرگیا ہے ۔غزہ پر اسرائیل کی بمباری پر تنقید کرنے والے چند ممالک نے امریکا کے مؤقف کے جواب میں دلیل دی تھی کہ حماس کی مذمت کرنے والی کسی بھی قرارداد میں اسرائیلی قبضے اور اسرائیل کی فوجی کارروائی کے نتیجے میں ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع کی بھی مذمت ہونی چاہیے ۔ادھر سفارت کاروں کا وفد غزہ میں حماس اور اسرائیل دونوں کے دباؤ کے بغیر امداد کی فراہمی کی آزادانہ طور پر نگرانی کے اقوام متحدہ کے میکنزم کی تیاری کے حوالے سے قرارداد کے ڈرافٹ پر کام کر رہا ہے ۔تجدید شدہ قرارداد کے بنیادی نکات میں شامل نافذالعمل پیراگراف میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ محفوظ اور بلارکاوٹ فوری طور پر رسائی کے لیے ہنگامی اقدام اور مستقل طور پر کشیدگی روکنے کے لیے سازگار حالت بنائے جائیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist