نوح، سرزمین میوات میں واقع سینکڑوں دینی و اسلامی اداروں میں ماہ رمضان المبارک و عیدالفطر کی طویل تعطیلات کے بعد قدیم و جدید طلباء کے نئے تعلیمی سیشن 2023-24 کے داخلوں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے یا پھر آئندہ ہفتہ شروع ہونے جارہا ہے۔ جو آئندہ تقریبا ایک ہفتہ یا اس سے کچھ زیادہ وقت تک چلے گا۔یہ اطلاع بذریعہ فون علاقہ کے مختلف مقامات میں واقع دینی و اسلامی مدارس کے مہتمم حضرات ، ناظم تعلیمات و مدرسہ کے سینئر اساتذہ کرام نے نمائندہ کو دی۔ ملت اسلامیہ کے نونہالان کا قافلہ اپنی آنکھوں میں مستقبل کا سنہراخواب سجائے مدارس دینیہ کی طرف رواں دواں ہے۔میوات کے مدارس میں خطہ میوات کے علاوہ صوبہ ہریانہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلباء کی ایک بڑی تعداد حفظ کلام اللہ شریف، تجوید اور عربی وفارسی کی تعلیم کے لیے جوق درجوق داخلہ کے لیے پہنچ رہی ہے۔ علاقہ کی قدیمی تعلیمی درسگاہ جامعہ معین الاسلام نوح میں طلباء کے قدیم و جدید داخلے 5مئی سے 13 مئی تک ہوں گے۔ معروف تعلیمی ادارے دارالعلوم محمدیہ میل کھیڑلا میں قدیم طلباء کے داخلہ 6,7 و8 مئی کو جبکہ جدید طلباء کے داخلہ 9,10و11 مئی کو۔ مدرسہ ابی بن کعبؓ گھاسیڑہ میں قدیم طلباء کے 2,3,و 4 مئی کو جبکہ جدید کے داخلہ 5و6 مئی کو ہوں گے۔ جامعہ معدن العلوم جھمرواٹ میں قدیم طلباء کے داخلے 6,7و8 کو جبکہ نئے داخلہ کے لیے 10 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ مدرسہ الیاسیہ اشاعت العلوم کھرکھڑی میں نئے داخلے یکم مئی سے 11 مئی تک ، مدرسہ اشرف العلوم الورمیں 3 سے 16 مئی تک ، معیاری درسگاہ مدرسہ اشرف العلوم دھوج میں داخلے 9و10کو، دارالعلوم مہتابیہ نگینہ میں 3,4 و5 کو ، جامعہ ریاض العلوم دہانہ میں 5 سے 8 مئی تک، مدرسہ اسلامیہ عربیہ حیات العلوم جھترپور میں داخلے 14 تک، مدرسہ حافظ الاسلام جامع مسجد فروزپورجھرکہ میں داخلے 2 مئی سے، جامعہ عربیہ فیض سبحانیہ فروزپورنمک میں نئے داخلے یکم مئی سے 5 مئی تک، علاوہ ازیں مدرسہ نازیہ قاسم العلوم نوح، دارالعلوم میوات نوح،مدرسہ کاشف العلوم کاما ، دارالعلوم رسولیہ نگر،مدرسہ فیض العلوم مالب،مدرسہ حسینیہ فیض عام ہتھین، دارالعلوم عبدیہ ہتھین،دارالعلوم زکریا ساکرس وغیر میں بھی نئے تعلیمی سیشن 2023-24 کے داخلہ کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔












