انقرہ ، ترکی اور شام میں پیر کی صیح آنے والے خوفناک زلزلے نے دنیا بھر کے لوگوں کو غمزدہ کردیا ہے۔ سوشل میڈیا پر مشہور ترک شیف بوراک کی ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وہ زلزلہ کے بعد صورتحال بیان کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔شیف بوراک ویڈیو میں اپنی آنکھوں سے آنسو بھرتے نظر آئے۔ وہ متاثرہ افراد کے لیے مدد مانگتے رہے انہوں نے کہا ہم کچھ نہیں کر سکتے اور ترکی میں حالات مشکل ہیں۔بوراک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ کے ذریعے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے کہاکہ میں اپنا دکھ بیان نہیں کر
سکتا، میں اس آفت کی وجہ سے اپنے دکھ کی حد ہیں بیان کر سکتا، خدا ان لوگوں پر رحم کرے جن کو نقصان پہنچا ہے۔ ہم جو کر سکتے ہیں وہ کرنے کی کوشش کریں گے۔شیف بوراک دنیا بھر میں غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ امدادی خوراک ترکیہ کے متاثرہ علاقوں میں بھیجنے کی بات کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ پیر کی علی الصبح ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا ہے۔ بدھ کی صبح اڑھائی بجے تک اس زلزلہ میں ہلاکتوں کی تعداد 8000 سے بڑھ گئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق زلزلہ میں 20 ہزار افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ہے۔ زلزلے نے ہزاروں عمارتوں، ہسپتالوں اور سکولوں کو زمین بوس کر دیا ہے۔ سخت سردی کے تلاش اور امداد کی کوششوں میں رکاوٹ پیش آرہی ہے۔