• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ کا لکھنؤ ہائی کورٹ کو مقدمہ کی سماعت چھ ہفتوں میں مکمل کیئے جانے کا حکم

ہائی کورٹ میں زیر التواء مقدمات سے سپریم کورٹ ناخوش

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 10, 2023
0 0
A A
سپریم کورٹ کا لکھنؤ ہائی کورٹ کو مقدمہ کی سماعت چھ ہفتوں میں مکمل کیئے جانے کا حکم
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی 10/ فروری
دہشت گردی کے الزامات کے تحت نچلی عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے ایک مسلم قیدی کی اپیل پر چھ ہفتہ میں سماعت مکمل کیئے جانے کا آج سپریم کورٹ آف انڈیا نے الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بینچ کو حکم جاری کیا، عرض گذارمحمد رضوان صدیقی 2006 سے سلاخوں کے پیچھے مقید ہے اور لکھنؤ ہائیکورٹ میں عمر قید کی سزا دیئے جانے والے نچلی عدالت کے فیصلہ کے خلاف داخل اپیل 2008 سے التوا ء کا شکار ہے۔
جمعیۃ علماء ہند (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کی جانب سے ملزم کی ضمانت عرضداشت پر بحث کرتے ہوئے ایڈوکیٹ گورو اگروال نے سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ کے جسٹس کرشنا مراری اور جسٹس احسان الدین امان اللہ کو بتایا کہ نچلی عدالت کے فیصلہ کے خلاف داخل اپیل 2008 سے التواء کا شکار ہے اور اس پر کب حتمی بحث ہوگی کسی کو پتہ نہیں، گورو اگروال نے عدالت کو بتایا کہ تعزیزات ہند کی دفعات 121/120  کے تحت عرض گذار کو عمر قید کی سزا دی گئی ہے جبکہ  تعزیزات ہند کی دفعات 121/120کے اطلاق کے لیئے ضروری اجاز ت نامہ یعنی کے سینکش آرڈر حاصل نہیں کیا گیا اس کے باوجود ٹرائل کورٹ نے عمر قید کی سزا دی جو قانوناً غلط ہے۔ایڈوکیٹ گورو اگروال نے عدالت کو مزید بتایا کہ عرض گذار پر دہشت گردانہ معاملات میں جن قوانین کا اطلاق کیا جاتا ہے(ٹاڈا، پوٹا وغیرہ) ان کا اطلاق نہیں کیا گیا اس کے باوجود سیشن عدالت نے عرض گذار کو عمر قید کی سزا دی ہے جس پر نا تو ہائی کورٹ نظر ثانی کررہی ہے اور نہ ہی اسے ضمانت پر رہا کررہی ہے۔ ایڈوکیٹ گورو اگروال نے عدالت کو مزید بتایا کہ اپیل پر کئی مرتبہ سماعت شروع ہوئی لیکن ججوں کی تبدیلی کی وجہ سے کبھی بھی سماعت مکمل نہیں ہوسکی اور سماعت نہ ہونے کے لیئے عرض گذار ذمہ دار نہیں ہے بلکہ استغاثہ اپیل پر سماعت کرانے میں خاص دلچسپی نہیں دکھا رہا ہے وہ چاہتا ہے کہ عرض گذار تا عمر میں جیل میں رہے۔یہ قیدیوں کے حقوق اور حقوق انسانی کی حق تلفی ہے، مقدمہ کی تیز سماعت ہر شہری کا حق ہے لیکن اس حق سے عرض گذار کو محروم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسی درمیان اتر پردیش حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل آف انڈیا گریما پرساد نے عدالت کو بتایا کہ عرض گذار کو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور اس کے تعلقات بنگلہ دیشی وپاکستانی دہشت گردوں کے ساتھ ہونے کی وجہ سے ٹرائل کورٹ نے عمر قید کی سزا دی تھی لہذا عرض گذار کو اگر ضمانت پر رہا کیا گیا تو وہ ملک سے فرار ہوسکتا ہے۔ایڈوکیٹ گریما پرساد نے عدالت کو بتایا کہ استغاثہ ہائی کورٹ میں بحث کرنے کے لیئے تیار ہے۔فریقین کے دلائل کی سماعت کے بعد دو رکنی بینچ نے لکھنؤ ہائی کورٹ کو حکم دیا کہ وہ عرض گذار اور دیگر ملزمین کی اپیلوں پر چھ ہفتوں کے اندر سماعت مکمل کرے اور اگر چھ ہفتوں کے اندر سماعت مکمل نہیں ہوئی تو عرض گذار دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع ہوسکتا ہے۔دوران سماعت عدالت نے زبانی تبصرہ بھی کیا کہ الہ آباد ہائی کورٹ اور لکھنؤ ہائی کورٹ میں مقدمات کئی کئی دہائیوں سے التوا ء کا شکار ہیں سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود حالات میں تبدیلی ہوتے نظر نہیں آرہی ہے لیکن انہیں امید ہیکہ لکھنؤ ہائی کورٹ اس مقدمہ کی سماعت چھ ہفتوں کے اندر مکمل کرلے گی۔دوران سماعت سرپم کورٹ آف انڈیا میں ایڈوکیٹ گورو اگروال کی معاونت کے لیئے ایڈوکیٹ شاہد ندیم، ایڈوکیٹ عارف علی، ایڈوکیٹ مجاہد احمد و دیگر موجود تھے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    نیتن یاہو اپنے منطقی انجام کے بہت نزدیک پہنچ گئے

    مارچ 13, 2026
    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    ایران کی ایٹمی صلاحیت کو صفحہ ہستی سے مٹا دیا گیا ہے

    مارچ 13, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist