• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 27, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

سپریم کورٹ نے 2000 روپے کے نوٹ پر فوری سماعت سے انکار کیا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 2, 2023
0 0
A A
سپریم کورٹ نے 2000 روپے کے نوٹ پر فوری سماعت سے انکار کیا
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، 01 جون : سپریم کورٹ نے بغیر کسی درست شناختی ثبوت کے 2000 روپے کے نوٹ تبدیل کرنے کی اجازت سے متعلق دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی ایک عرضی پر جلد سماعت کرنے سے جمعرات کو انکار کر دیا۔ جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی تعطیلاتی بنچ نے ایڈوکیٹ اشونی کمار اپادھیائے کی طرف سے دائر اپیل پر جلد سماعت کے لیے فہرست دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار گرمیوں کی تعطیلات کے بعد چیف جسٹس کے سامنے اس معاملے کا ذکر کر سکتے ہیں۔ ایڈوکیٹ اشونی کمار اپادھیائے نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف بدھ کو ہی عدالت میں اپیل دائر کی تھی۔ انہوں نے آج ‘خصوصی تذکرہ’ کے دوران یہ معاملہ اٹھایا تھا۔ مسٹر اپادھیائے کی جانب سے دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ کا 29 مئی 2023 کا فیصلہ درست نہیں ہے ۔ عرضی گزار کا استدلال ہے کہ 19 اور 20 مئی کو جاری کردہ آر بی آئی کے نوٹیفکیشن نے غیر قانونی رقم کو قانونی بنانے کا موقع فراہم کیا ہے ۔ اس لیے یہ واضح طور پر من مانی، غیر معقول اور مساوات کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے ۔ ہائی کورٹ نے پیر کے روز مسٹر اپادھیائے کی پی آئی ایل کو یہ کہتے ہوئے خارج کر دیا تھا کہ یہ نوٹوں کی واپسی سے متعلق خالصتاً ایک پالیسی فیصلہ ہے اور اسے ٹیڑھا یا من مانا نہیں کہا جا سکتا یا یہ کہ اس نے بلیک منی، منی لانڈرنگ ، منافع خوری یا بدعنوانی کو فروغ دیا ہے ۔ ایڈوکیٹ اپادھیائے نے عدالت عظمیٰ میں داخل کی گئی اپنی خصوصی اجازت کی درخواست میں کہا ہے کہ ہائی کورٹ یہ ماننے میں ناکام رہی کہ آر بی آئی نے نوٹیفکیشن میں قبول کیا کہ زیر گردش 2000 روپے کے نوٹوں کی کل قیمت 6.73 لاکھ کروڑ روپے سے کم ہو کر 3.62 لاکھ کروڑ روپے رہ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا، ”اس کا مطلب ہے کہ 3.11 لاکھ کروڑ روپے لوگوں کے لاکر میں پہنچ چکے ہیں اور باقی جمع خوری کردی گئی ہے ۔ درخواست گزار وکیل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نوٹیفکیشنس بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ، بے نامی لین دین ایکٹ، منی لانڈرنگ ایکٹ، محتسب ایکٹ، سی وی سی ایکٹ، مفرور اقتصادی مجرم ایکٹ اور بلیک منی ایکٹ کے مقصد اور مقاصد کے خلاف ہیں۔ وکیل نے یہ بھی دلیل دی ہے کہ تقریباً 30 کروڑ خاندانوں کے پاس 130 کروڑ آدھار کارڈ ہیں۔ اسی طرح 225 کروڑ بینک اکاؤنٹس ہیں جن میں 48 کروڑ جن دھن اکاؤنٹس بھی شامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے ، "2000 روپے کے نوٹوں کو بینک اکاؤنٹ میں جمع کیے بغیر یا کسی قسم کی پرچی اور شناختی ثبوت حاصل کیے بغیر بدلنے کی اجازت دینا واضح طور پر من مانی، غیر معقول اور آئین کے آرٹیکل 14 کی خلاف ورزی ہے ۔”

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    مارچ 26, 2026
    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    مارچ 26, 2026
    وندے ماترم کسی پر لازم نہیں: سپریم کورٹ کی وضاحت

    وندے ماترم کسی پر لازم نہیں: سپریم کورٹ کی وضاحت

    مارچ 26, 2026
    کانگریس کا خواتین ریزرویشن کے معاملے پر  وزیراعظم نریندر مودی پر یو ٹرن لینے کا الزام

    کانگریس کا خواتین ریزرویشن کے معاملے پر وزیراعظم نریندر مودی پر یو ٹرن لینے کا الزام

    مارچ 26, 2026
    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    گھر میں نہیں پڑھی جا سکتی اجتماعی نماز:ہائی کورٹ

    مارچ 26, 2026
    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    ہندوستان میں ایندھن کا کوئی بحران نہیں: مودی حکومت

    مارچ 26, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist