ہدایت کار مدھور بھنڈارکر کی بہت پسند کی جانے والی فلم ’انڈیا لاک ڈاؤن‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ ان کی یہ فلم کافی دنوں تک سرخیوں میں رہی۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، فلم ‘انڈیا لاک ڈاؤن’ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن پر مبنی ہے۔ جس کی وجہ سے عام زندگی متاثر ہوئی۔ فلم ’انڈیا لاک ڈاؤن‘ میں پرتیک ببر، شویتا باسو پرساد، سائی تمہنکر، آہنا کمرا، زرین شہاب، عائشہ ایمن، ستوک بھاٹیہ اور سانند ورما جیسے اداکار نظر آئیں گے۔