امریکہ کی ناک میں دم کرنے والے شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
کِم جونگ اُن کا کہنا ہے کہ ہم جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں اضافہ کریں گے، ملک اب جوہری ہتھیاروں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے لیے جوہری طاقت کی تعمیر کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔کم جونگ اُن نے کہا کہ شمالی کوریا کو جوہری صلاحیت اور ریاست کے تحفظ کے حقوق کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تیاریوں کو مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔بڑھتی ہوئی عالمی کشیدگی، امریکہ نے 40 سال بعد نیا نیوکلئیر وار ہیڈ بنانا شروع کردیاانہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے لاحق خطرات کا سامنا کرنے کے لیے ایک مضبوط فوجی طاقت کی ضرورت ہے












