• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

مولانا غیاث الدین سلفی کا سانحہ ارتحال اور پرنم آنکھوں سے سپردخاک

مولانا وصی اللہ مدنی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 12, 2023
0 0
A A
مولانا غیاث الدین سلفی کا سانحہ ارتحال اور پرنم آنکھوں سے سپردخاک
Share on FacebookShare on Twitter

علمی ودعوتی اور جماعتی حلقوں میں یہ اندوہناک خبر بڑے رنج وغم کے ساتھ سنی اورپڑھی گئی کہ جماعت کے مشہور عالم دین، داعی وواعظ، جامعہ سلفیہ بنارس کے فیض یافتہ اور دارالعلوم ششہنیاں کے سینئر استاد جناب مولانا غیاث الدین سلفی مورخہ: 8؍5؍23 بروزسوم بوقت بعد نمازِ فجر بمقام نوگڑھ (پٹھنی)نزد کلیہ بحر النساء، عمر تقریباً56سال ہارٹ اٹیک کے سبب بقضائے الہی اپنی جان جان آفریں کے سپرد کردی۔اعلان کے مطابق ان کی نماز جنازہ ان کے ابائی گاؤں مینہوا بوقت شام ساڑھے پانچ بجے ان کے بھتیجے عزیزم حافظ ابو سفیان سلفی کی امامت میں ادا کی گئی جس میں ہندو نیپال سے کثیر تعداد میں علماء،طلبہ اور سرکردہ اسلامی وسیاسی شخصیات نے شریک ہوکر دعائے مغفرت اور ہزاروں سوگ واروں نے اپنی پرنم آنکھوں سے انہیں سپرد خاک کیا، نیز شیخ رحمہ اللہ کے غمزدہ اولاد اور دیگر لواحقین سے مل کر تعزیت کی اور اس عظیم مصیبت پر صبر وشکیبائی اور تسلی کی تلقین کی ضلعی جمعیت اہلِ حدیث سدھارتھ نگر کےاکثرحلقوں کے اہم ذمہ داران، کارکنان اور رفقائے کار اپ کے جنازہ میں شریک تھے۔شرکاء جنازہ کی تعداد کی کثرت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ مٹی دینے کے لیے مٹی کم پڑگئی- اللهم اغفر له
اپ کے انتقال پرملال پر ہندونیپال کی معروف علمی، ادبی اور مقتدر شخصیات نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، ذیل میں بعض مشاہیر اہل علم کے قلبی احساسات وتاثرات ملاحظہ فرمائیں:شیخ موصوف کے دیرینہ رفیق اور مورخ جماعت مولانا مطیع اللہ سلفی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ”آپ ایک بےباک خطیب اورملکی پیمانے کے داعی تھے، خطاب کے اندر قاری محمد حنیف،علامہ احسان الٰہی ظہیر اور علامہ عبید اللہ خان کا رنگ غالب تھا ،استدلا ل علامہ احسان الٰہی ظہیر کے طرز پر کرتے ،آواز بھاری بھرکم جسم بھاری اونچی ٹوپی لگا کر کرسی خطابت پر جب جلوہ افروز ھوتے تو مجمع ان کی طرف یک بیک متوجہ ہوجاتا 1990سےتا ہنوز خطابت کی دنیا میں راج کرتے رھے ،خطیب الاسلام نے اپنے مرض الموت میں میرے سامنے آبروے جماعت کا لقب دیاتھا،جس کو میں برابر استعمال کرتا رہا،8مئی بروز سوموارمیدان خطابت کا یہ آفتاب وماہتاب ہمیشہ کے لیے غروب ہوگیا۔ تجہیز وتکفین کے بعد انتہائی سوزوگداز کے عالم میں شرکاء جنازہ نے ان کی بخشش ومغفرت کے لیےدعا مانگی "۔
ضلعی جمعیت اہل حدیث کے ناظم مولانا وصی اللہ مدنی نےاپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ”مولانا موصوف ہماری جماعت کے پرجوش وشعلہ بار مقرر، دل نشین واعظ اور نستعلیق انسان تھے، جمعیت اہلِ حدیث کے رکن اور مولانا عبدالمنان سلفی رحمہ اللہ کے دور نظامت میں ان کے نائب تھے۔ آپ کی وفات سے آپ کے محبین و معتقدین اور افراد جماعت و جمعیت غم و اندوہ میں ڈوب گئے ہیں۔ ان کے سانحہ ارتحال سے ہماری جماعت ایک کہنہ مشق مدرس و معلم سے محروم ہوگئی ہے۔ہم ضلعی جمعیت اہل حدیث سدھارتھ نگر کے تمام عہدے داران، ذمہ داران، کارکنان مع ارکانِ عاملہ و شوری آپ کے غمزدہ اہل و عیال، رفقاء و احباب، تلامذہ و مستفیدین، محبین و معتقدین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں اور لاحق غم و پریشانی میں برابر کے شریک ہیں۔پس ماندگان میں اہلیہ، تین صاحبزادے اور چھ لڑکیاں ہیں۔آپ تمام احبابِ جماعت و جمعیت سے گزارش ہے کہ شیخ موصوف کی مغفرت اور رفع درجات کے لیے خلوص و للہیت سے دعا کریں۔اللہ جماعت و جمعیت اور قوم و ملت کو ان کا نعم البدل عطا کرے، ان کے جملہ حسنات، علمی، دینی و دعوتی، تدریسی، صحافتی، جماعتی و مسلکی، خدمات جلیلہ کو قبول فرما کر انھیں آپ کے لیے صدقہ جاریہ بنائے، ان کی بشری لغزشوں کو درگزر کرتے ہوئے جنت الفردوس کا مکین بنائے اور تمام وارثین و لواحقین اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین!
آپ کے سانحہ ارتحال سے پوری جماعت افسردہ ہے تاہم قضاء و قدر کے فیصلے کے سامنے سر تسلیم خم ہے۔ اس غم و اندوہ اور مصیبت کے وقت ہم بھی وہی الفاظ کہتے ہیں جو نبی کائنات صلی اللہ علیہ وسلم تعزیت کے لیے کہا کرتے تھے:ان العين تدمع، والقلب يحزن، ولا نقول إلا ما يرضي ربنا، وانا بفراقك يا شيخنا لمحزونون. ان لله ماأخذ، وله ماأعطى، وكل شيء عنده بأجل مسمى، فلتصبر و لتحتسب۔ اللهم ارض عنه واغفر له ارحمه، واسكنه فسيح جناته، وارزق أهله وذويه وصحبه جميل الصبر والسلوان۔
ضلعی جمعیت کے نائب ناظم مولانا سعود اختر سلفی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شیخ رحمہ اللہ میرے والد گرامی شیخ عبدالمنان سلفی رحمہ اللہ کے گہرے دوست اور غم گسار تھے، اللہ کے فضل سے دونوں جماعت کے نمایاں اور عظیم خطباء میں شمار کئے جاتے تھے، میدان دعوت وارشاد اور خطابت میں ان کے روشن وناقابل فراموش خدمات ہیں، میرے والد ماجد کے سانحہ ارتحال کے بعد وہ ہمارے اہل خانہ کی برابر خبرگیری کرتے تھے،سلوک اچھا اور مشفقانہ تھا، اللہ ان کی خدمات کو قبول کرتے ہوئے بشری لغزشوں کو درگذر فرمائے، آمین
جمعیت اہلِ حدیث حلقہ شہرت گڑھ کے فعال وسرگرم ناظم مولانا جمشید عالم سلفی نے کہا کہ "مولانا غیاث الدین سلفی رحمہ اللہ زبان و قلم کے دھنی اور میدانِ خطابت کے عظیم شہسوار تھے، مولانا کے خطاب سے ایک سماں بندھ جاتا تھا اور سامعین ہمہ تن گوش ہو کر آپ کے بیان سے مستفید ہوتے تھے، آپ کی وفات ہماری جماعت کے لیے بہت بڑا علمی خسارہ ہے۔ اللہ غریقِ رحمت کرے اور مولانا کے جملہ حسنات کو قبول فرما کر جنت الفردوس میں جگہ دے۔ آمین!”۔آپ کے غمگسار اور مداح پڑوسی مولانا مصطفی بشیر مدنی، مالیگاؤں کہتے ہیں کہ "میں بچپن سے اپ کی تقریر سنتابلکہ اس کا جلوہ دیکھتا رہا، اپ کے خطابت کا انداز نرالا تھا، جان دار آوازکے سحر میں سامعین کھوجاتے تھے‘‘۔ مولانا اعجاز احمد سنابلی نے کہا کہشیخ غیاث الدین سلفی جمعیت وجماعت کے نامور، بےباک اور شعلہ بار خطیب تھے، ان کے خطاب میں گھن، گرج، دلائل وبراھین سب کچھ ہو تاتھا۔ ان کی وفات جمعیت وجماعت کے لیے ایک عظیم خسارہ ہے۔ الله ان کی لغزشوں کو معاف کر کے جنت الفردوس کا مکین بنادے اور جمعیت وجماعت کو ان کا نعم البدل دے‘‘۔
جامعہ خدیجۃ الکبریٰ جھنڈانگر نیپال کے مشرف اعلیٰ معروف صحافی مولانا زاھدآزاد جھنڈانگری نے کہا کہ دنیائے خطابت کی شہرہ آفاق شخصیت اورکہنہ مشق مدرس شیخ غیاث الدین سلفی کی اچانک وفات سے دل مغموم ہے، پر مشیت الٰہی کے سامنے کوئی کیا کرسکتا ہے، اس کے ہر فیصلے کے سامنے سرتسلیم خم ہے۔اللہ انہیں غریق رحمت کرے۔ آمیندارالعلم ایجوکیشنل اینڈویلیفیرسوسائٹی ، چکلی، پونہ، مہاراشٹر کے صدرمولانا ندیم انور سراجی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’دستور الٰہی کے تحت ہر متنفس کو موت کا جام پینا ہی ہے، اسی نظام ربانی کے پیش نظر، مولانا موصوف بھی بقضائے الٰہی اس دارفانی سے دارباقی کی طرف روانہ ہوگئے، اپ کی پہچان عمدہ ومدلل خطابت تھی، اپ اپنے خاص لب ولہجہ میں تقریر کرتے تھے‘‘۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist