• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, نومبر 23, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

عالم اسلام کے نامور مفکر مالک بن نبی پر آئی او ایس کا دوروزہ بین الاقوامی سمینار اختتام پذیر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 20, 2023
0 0
A A
عالم اسلام کے نامور مفکر مالک بن نبی پر آئی او ایس کا دوروزہ بین الاقوامی سمینار اختتام پذیر
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ، معروف تھنک ٹینک ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے زیر اہتمام عالم اسلام کے مشہور مفکر مالک بن نبی کی حیات وخدمات اور افکار پر دوروزہ انٹر نیشنل سمینارآج اختتام پذیر ہوگیا ، دوسرے دن اختتامی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کی یونیورسیٹی میں وزیٹنگ پروفیسر ڈاکٹر عبد اللہ الہیدان نے کہاکہ مالک بن بنی موجودہ صدی کیلئے آئیڈیل شخصیت ہیں، 20ویں صدی میں جہاں پوری دنیا کو دو عالمی جنگوں اور سرد جنگ کے خوفناک حالات کا سامنا کرنا پڑا جس نے پوری انسانیت کو مصائب کا سامنا کرنا پڑا، اس وقت مالک بن نبی جیسے مفکر اور انسانیت کے خیر خواہ بھی پائے گئے جنہوں نے اسلامی فکر پیش کرنے کی کوششیں کیں۔ لوگوں کے تمام گروہوں کی بقا کے لیے ایک متوازن عالمی نظم پیدا کرنے کے لیے دسیوں کتابیں تصنیف کی اور دنیا بھر میں اسے اہمیت کی نگاہوں سے دیکھاگیا۔اس موقع پر سات نکات پر مشتمل تجاویز بھی اتفاق رائے منظور کی گئی جس میں کہاگیا ہے کہ ملک بن بنی الجیریا کے مفکر اور انجینئر تھے، انہوں نے ہندوستان سمیت پورے دنیا کے لوگوں کے سماجی، اقتصادی اور سیاسی حالات کا مطالعہ کیا ۔ ملک بن نبی نے دنیا میں مسلمانوں کی کساد بازاری کے بارے میں جدید طریقہ کار کا مطالعہ کیا، وہیں کسی اور جگہ کی مادی ترقی کے اثرات سے عام حوصلہ شکنی کے بغیر، تجزیہ، تخلیق، نئے خیالات اور معروضیت کی ضرورت پر مبنی سائنسی طور پر قابل تعریف حل پیش کیا۔ مسلمانوں کی ترقی اور ان کے آگے بڑھنے کے لیے ایسی فکر پیش کی جس کی بنیاد قرآن، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیرت طیبہ پر تھی۔ علمائے کرام اور دانشوران اپنے دور کے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے مالک بن نبی کے نظریات سے استفاد ہ کریں او ران کے افکار سے فائدہ اٹھائیں۔واضح رہے کہ مالک بن بنی یکم جنوری 1905 میں الجیریا میں ان کی ولادت ہوئی تھی اور 31 اکتوبر 1973 میں وہ وفات پاگئے ، قاہرہ میں انہوں نے تعلیم حاصل کیا تھا ۔ مالک بن بنی دنیا کے ان اسکالروں میں شامل ہیں جنہوں نے اسلام کے مقاصد ، پالیسی اور تہذیب وثقافت پر معرکۃ الاراءکتابیں تصنیف کی اور دنیا بھر میں اس سے استفادہ کیاگیا ۔ پروفیسر محمد اسحاق نے کہاکہ الجیریا کی جدید تہذیب ثقافت کو اسلام سے ہم کنار کرانے میں مالک بن نبی کا کردار ناقابل فراموش ہے ۔ انہوں نے دسیوں کتابیں لکھی ہے جس میں الجیریا میں اسلامی تہذیب وثقافت کے فروغ کو بتایا گیا ہے۔شرکا ءنے مشترکہ طور پر یہ بھی بتایاکہ مالک بن نبی کے ہندوستان کے ساتھ گہرے تعلقات تھے ۔ ہندوستان کے علماءوسیاستداں سے بھی وہ بہت متاثر تھے اس کی وجہ یہ بھی تھی یہ دونوں ملک غلامی کا شکار تھے ۔ ہندوستان میں برطانیہ کی حکومت تھی اور الجیریا کو فرانس نے اپنی کالونی بنارکھا تھا ۔ انہوں نے مہاتماگاندھی ،مولانا ابوالکلام آزاد ، پنڈٹ جواہر لال نہرو سمیت متعدد ہندوستانی رہنماؤں سے ملاقات کی تھی اور متعدد ایشوز پر کئی مرتبہ میٹنگ بھی کی ۔آئی او ایس کے اس بین الاقوامی سمینار میں امریکہ ، عمان ، مصر ، بنگلہ دیش، ملیشیا ، انڈونیشیا ، الجیریااور بھارت سمیت متعدد ممالک کے اسکالرس نے اپنا مقالہ پیش کیا جس میں انڈونیشا کے اسکالرڈاکٹر ہینڈری تنجنگ ،کیرالا کے ہدی عبد الکریم ،کیرالا کے توفیق عبد الکریم، محترمہ زرین وہاب، الجیریا کے پروفیسر اولڈ صدیق میلوڈ، پروفیسر عمار غاسمی، الجیریا کی محترمہ امینہ فلاحی ، ملیشیا کے ڈاکٹر سوہرین محمد سولیہن (ملیشیا)، سور عبدو(الجیریا)، ثنا نوفور،سور زکیتو ، عبید الرحمن نوفل( نئی دہلی)،ڈاکٹر محمد مسیح اللہ( نئی دہلی) ،محترمہ ڈاکٹر رقیہ اسلم (علی گڑھ)، ابراہیم ابڈیلالی( الجیریا)، ڈاکٹر ادریس جیبری( ڈبلن)، علینہ نصر(کیرلا)، طہر سعود (عمان)، ڈاکٹر نروان سیفرین (انڈونیشیا)، محی الدین وداکیالی(کیرالا)، ڈاکٹر علی محمد(کشمیر) ، ڈاکٹر نڈجیٹ بوکوضولا( الجیریا)، پڑوفیسرلاحول بخاری( الجیریا) ، ڈاکٹر بیدرانا بن لاحیکن (قطر) ،ڈاکٹر عدیل سیاد(الجیریا)، پروفیسر سید جمال الدین(علی گڑھ)، پروفیسر عبد الماجد عمرانی (الجیریا) ، پروفیسر حسینہ حمید ، محمد حسن خان (نئی دہلی)، ڈاکٹر محمد تاثیر بن شاہ گولفی ( موریشش) پروفیسر بورایا محمود (الجیریا)، ڈاکٹر راویاکوچی( الجیریا) ، نو رالدین الکبر( انڈونیشیا)، عمر نقیب ( الجیریا)، محمد خلیفہ (لیبیا) ، اونیسہ ایٹ بنالی الجیریا ، ڈاکٹر رحمت اللہ(علی گڑھ) ، ڈاکٹر محمد اجمل (اسسٹنٹ پروفیسر جے این یو نئی دہلی)، ڈاکٹر تنزیل احمد(علی گڑھ)،ڈاکٹر حفصہ علگیک(الجیریا)، محمد فڈیل بیل مومین( ملیشیا) ، مختری ، محمد احمل زہری ، سعد فرح ، مصطفی بن بولیڈ(الجیریا)، ڈاکٹر محمد ازہر الاسلام ( بنگلہ دیش)، سید سیف الدین( ملیشیا) ،ڈاکٹر انس پی ابوبکر(کیرلا)،ڈاکٹر عائشہ صدیقہ (علی گڑھ) ، شیخ افران (کیرلا) ،محمد لال چند(نئی دہلی‘،پروفیسر میلوکی سلیمان، پروفیسر حمید اللہ مرازی ، جمالیہ جمال، حفنی نسیف، مولیدہ عزت الامین ، ڈاکٹر لاربی اسماعیل ، ہاشم موگاہیڈ، ڈاکٹر نگہت رشید کے نام سر فہرست ہیں۔علاوہ پروفیسر حبیب اللہ خان پروفیسر جامعہ ملیہ اسلامیہ ، ڈاکٹر عمر حسن کسولے جنرل سکریٹری آئی آئی آئی ٹی امریکہ ،ڈاکٹر طالب ہشام صدر آئی آئی آئی ٹی امریکہ،پروفیسر زیڈ ایم خان ، ڈاکٹر نو رالدین سابق وزیر الجیریا سمیت متعدد اہم مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔پروفیسر افضل وانی نے نظامت کا فریضہ انجام اور پروفیسر حسینہ حاشیہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    روس یوکرین کے ساتھ استنبول میں مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار: روسی سفیر

    روس یوکرین کے ساتھ استنبول میں مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار: روسی سفیر

    نومبر 13, 2025
    شام میں کارروائیوں میں داعش کے پانچ ارکان ہلاک، 19 گرفتار

    شام میں کارروائیوں میں داعش کے پانچ ارکان ہلاک، 19 گرفتار

    نومبر 13, 2025
    روس میں130 یوکرینی ڈرون گِرا دیئے گئے

    روس میں130 یوکرینی ڈرون گِرا دیئے گئے

    نومبر 13, 2025
    امریکہ : ایرانی میزائل اور ڈرون پروگرام سے وابستہ 32 شہریوں اور اداروں پر پابندیاں عائد

    امریکہ : ایرانی میزائل اور ڈرون پروگرام سے وابستہ 32 شہریوں اور اداروں پر پابندیاں عائد

    نومبر 13, 2025
    روس یوکرین کے ساتھ استنبول میں مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار: روسی سفیر

    روس یوکرین کے ساتھ استنبول میں مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار: روسی سفیر

    نومبر 13, 2025
    شام میں کارروائیوں میں داعش کے پانچ ارکان ہلاک، 19 گرفتار

    شام میں کارروائیوں میں داعش کے پانچ ارکان ہلاک، 19 گرفتار

    نومبر 13, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist