• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, اکتوبر 17, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

امریکہ اوربرطانیہ نے ایران پرنئی پابندیاں عایدکردیں

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 24, 2023
0 0
A A
امریکہ اوربرطانیہ نے ایران پرنئی پابندیاں عایدکردیں
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن :امریکا اوربرطانیہ نے عوام کےانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام میں مزید ایرانی شخصیات، اعلیٰ عسکری حکام اوراداروں پر پابندیاں عایدکردی ہیں جبکہ یورپی یونین نے بھی نئی پابندیوں کے نفاذ کا عندیہ دیا ہے۔امریکا نے پیر کے روزایرانی مظاہرین کے خلاف پرتشدد کریک ڈاؤن کے ردعمل میں پاسداران انقلاب کوآپریٹو فاؤنڈیشن اور دیگر سینیرعہدے داروں کے خلاف نئی پابندیاں عاید کی ہیں۔محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاسداران انقلاب کوآپریٹو فاؤنڈیشن اوراس کے بورڈ کے پانچ ارکان کے ساتھ ساتھ انٹیلی جنس اور سکیورٹی کے نائب وزیر کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تحت پابندیوں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ان کے علاوہ سپاہ پاسداران انقلاب کے چار سینیرکمانڈروں پربھی نئی پابندیوں کا نفاذ کیا گیا ہے۔محکمہ خزانہ نے کہا کہ ’’برطانیہ اور یورپی یونین دونوں کے تعاون سے آج کی کارروائی پاسداران انقلاب کے ایک اہم اقتصادی ستون کو نشانہ بناتی ہے، جو ایرانی حکومت کے ظالمانہ جبر کی زیادہ ترمالی اعانت کرتاہے۔ قومی اور صوبائی سطح پر تہران کے کریک ڈاؤن میں تعاون کرنے والے سینیرسکیورٹی حکام بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں‘‘۔محکمہ خزانہ کے انڈرسیکریٹری برائے دہشت گردی اور مالیاتی انٹیلی جنس برائن نیلسن نے کہا ہے کہ’’امریکا انسانی حقوق اوردیگر بنیادی آزادیوں کے مطالبے میں ایرانی عوام کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کرایرانی حکومت کا احتساب کرتے رہیں گے جب تک کہ وہ اپنے عوام پرتشدد، جھوٹے مقدمات، مظاہرین کو پھانسی دینے اورانھیں دبانے کے دیگر طریقوں پر انحصار کرتی رہے گی‘‘۔یہ امریکا کی جانب سے ایرانی شخصیات اور اداروں کے خلاف عاید کردہ پابندیوں کا نواں دور ہے، جس میں ایرانی مظاہرین پر پُرتشدد جبر کے ذمہ داروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔محکمہ خزانہ نے کہا کہ پاسداران انقلاب کوآپریٹو فاؤنڈیشن وہ گروپ ہے جو ایرانی معیشت کے شعبوں میں اس فورس کی سرمایہ کاری اور موجودگی کا انتظام کرتی ہے۔محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ آئی آر جی سی کے اہلکاروں اور ان کے کاروباری مفادات کے لیے ایک ‘سلش فنڈ کے طور پرکام کرتی ہے۔ایران میں گذشتہ سال ستمبر میں نامناسب حجاب کی وجہ سے نام نہاد اخلاقی پولیس کی تحویل میں مہسا امینی کے قتل کے ردعمل میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ایرانی سکیورٹی فورسزنے سڑکوں پر نکلنے والے ان مظاہرین کوتشدد کا نشانہ بنایا ہے،انھیں مارا پیٹا،نارواسلوک کا نشانہ بنایا ہے اور سیکڑوں کو جان ہی سے ماردیا ہے۔تہران تشدد کا یہ سلسلہ ختم کرنے کے بجائے ثبوت فراہم کیے بغیر یہ دعویٰ کرتا ہے کہ بعض ممالک اورغیرملکی انٹیلی جنس ایجنسیاں ملک بھر میں نظام مخالف مظاہروں کوہوا دے رہے ہیں۔ایران میں حال ہی میں برطانوی اورایرانی دُہری شہریت کے حامل علی رضا اکبری کوجاسوسی کے جرم میں تختہ دار پرلٹکایا گیا ہے۔ان کی پھانسی کے ردعمل میں برطانیہ نے ایران کے خلاف مزید پابندیاں عاید کرنے کی دھمکی دی تھی۔برطانیہ نے نئی پابندیوں کے تحت ایران کے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل احمد فاضلیان کے اثاثے منجمد کرلیے ہیں۔ان کے بارے میں برطانوی دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وہ غیرمنصفانہ عدالتی نظام کے ذمہ دار ہیں اور وہ دیگرحکام کے ساتھ مل کرسزائے موت کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔جن دیگر افراد اور اداروں کونئی پابندیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے،ان میں ایران کی برّی فوج کے کمانڈر ان چیف کیومرس حیدری ،سپاہ پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر حسین نجات، بسیج مزاحتی فورس اور اس کے کے نائب کمانڈر سالار ابنوش شامل ہیں۔برطانیہ نے بسیج ملیشیا سے وابستہ بسیج کوآپریٹوفاؤنڈیشن اور ایران کی قانون نافذ کرنے والی فورسزکے ڈپٹی کمانڈر قاسم رضائی پر بھی پابندیاں عاید کی ہیں۔برطانوی وزیرخارجہ جیمز کلیورلی نے کہا کہ آج جن لوگوں پر پابندیاں عاید کی گئی ہیں،ان میں سیاسی مقاصد کے لیے سزائے موت کا استعمال کرنے والی عدالتی شخصیات سے لے کر سڑکوں پر مظاہرین کو پیٹنے والے غنڈوں تک شامل ہیں اور وہ ایرانی عوام پر حکومت کے وحشیانہ جبرواستبداد میں مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ’’برطانیہ اورہمارے شراکت داروں نے ان پابندیوں کے ذریعے یہ واضح پیغام دیا ہے کہ انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے لیے چھپنے کی کوئی جگہ نہیں ہوگی‘‘۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist