واشنگٹن(ہ س)۔امریکہ نے جمعہ کے روز ناروے کو ایچ ایچ -60ڈبلیو جنگی ریسکیو ہیلی کاپٹروں اور متعلقہ سازوسامان کی منظوری کا اعلان کیا۔ ناروے روس سے متصل نیٹو کا اتحادی ہے۔یو ایس ڈیفنس سکیورٹی کوآپریشن ایجنسی (ڈی ایس سی اے) نے ایک بیان میں کہا، "مجوزہ فروخت سے ناروے کی فضائی جنگی اور خصوصی کارروائیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا اور موجودہ اور مستقبل کے خطرات سے نمٹنے کی قابلیت میں بہتری آئے گی۔مزید کہا گیا، "ناروے ان طیاروں کو نیٹو کے دیگر ارکان اور اس کے اتحادیوں کا دفاع کرنے کے لئے استعمال کرے گا۔ ناروے کو ان سازوسامان اور خدمات کو اپنی مسلح افواج کا حصہ بنانے میں کوئی دشواری نہیں ہو گی۔محکمہ خارجہ نے ممکنہ فروخت کی منظوری دی اور جمعہ کے روز ڈی ایس سی اے نے امریکی کانگریس کو ضروری اطلاع فراہم کی جسے ابھی اس سودے پر دستخط کرنے ہیں۔