• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 15, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

امریکہ کو مطلوب سراج الدین حقانی کی یو اے ای میں انٹری، ابوظہبی افغانستان سے کیا چاہتا ہے؟

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 16, 2024
0 0
A A
امریکہ کو مطلوب سراج الدین حقانی کی یو اے ای میں انٹری، ابوظہبی افغانستان سے کیا چاہتا ہے؟
Share on FacebookShare on Twitter

دبئی :ایک طرف امریکا کی جانب سے سراج الدین حقانی المعروف ”خلیفہ صاحب“ کو عالمی دہشتگرد قرار دے کر ان کے بارے میں معلومات پر 10 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا گیا ہے، دوسری جانب انہیں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں وہاں کی ملکی قیادت کے ساتھ دیکھا گیا، جس کی ویڈیوز بھی میڈیا پر سامنے آئیں۔سراج الدین حقانی افغان طالبان کے اہم رہنما ہیں، جو امریکہ کو برسوں سے مطلوب ہیں، لیکن فی الحال وہ افغانستان کی طالبان حکومت میں وزیر داخلہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
سراج الدین حقانی طالبان کے سب سے مضبوط دھڑے ”حقانی مجاہدین“ یا ”حقانی نیٹ ورک“ کے بانی مولوی جلال الدین حقانی کے صاحبزادے اور جانشین ہیں۔
امریکہ میں ہونے والے نائن الیون کے حملوں کے کچھ عرصہ بعد بیماری اور ضعیف العمری کی سبب جلال الدین نے سراج الدین کو اپنا جانشین مقرر کیا تھا اور یوں اس وقت سے وہ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ ہیں۔
اپنے والد کے جانشین ہونے کی وجہ سے انہیں ’خلیفہ صاحب‘ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔
سراج الدین حقانی حال ہی میں خود پر لگی پابندیاں اٹھائے جانے کے بعد ابوظہبی پہنچے اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی، سعودی عرب میں حج کے دوران بھی ان کی ویڈیوز منظرِ عام پر آئیں۔
2021 میں طالبان کے افغانستان پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد عوامی سطح پر یہ ان کا پہلا بیرون ملک دورہ ہے۔
ابوظہبی کے بیچ پیلس میں انہوں نے شیخ محمد بن زید النہیان سے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، اس وفد میں جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ عبدالحق وثیق بھی شامل تھے۔
بی بی سی عربی کو دیے گئے ایک بیان میں امریکی محکمہ خارجہ کے علاقائی ترجمان سیم وار برگ نے کہا کہ واشنگٹن طالبان کے ساتھ خطے کے ممالک کے تعلقات کے بارے میں پوری طرح سے آگاہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات افغان عوام کی حمایت میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے اور یو اے ای کی جانب سے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی حمایت بھی کی جاتی رہی ہے۔ اس کے علاوہ یو اے ای ملک چھوڑنے والوں افغان شہریوں کا میزبان بھی ہے۔
وار برگ نے اس بات پر زور دیا کہ افغان طالبان سے نمٹنے کے لیے امریکی انتظامیہ اپنے تمام تر شراکت داروں کے ساتھ باضابطہ طور پر رابطے میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سراج الدین حقانی اب بھی امریکہ کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ امریکہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اس بات کی اُمید کرتا ہے کہ اُس کے شراکت دار بھی یقینی بنائیں گے کہ فریقین بین الاقوامی معیار اور قوانین پر عمل کریں۔بی بی سی کے مطابق امارات سے تعلق رکھنے والے اسٹریٹجک تجزیہ کار امجد طحہٰ کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے معاملات سیاسی حقیقت پسندی اور درست سمت کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ متحدہ عرب امارت کی جانب سے جاری مذاکرات کی ہی بدولت آج سب سلامتی، استحکام، ترقی، اور بنیادی انسانی حقوق کے احترام کی بات کر رہے ہیں۔
انہوں نے بی بی سی عربی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’متحدہ عرب امارات طالبان کی حکومت کے ساتھ حقیقت پسندانہ سلوک کر رہا ہے، جیسا کہ امریکہ اور دیگر حکومتیں تہران، شام یا مغربی کنارے میں لوگوں کے بہتر مستقبل کی خاطر کرتی ہیں۔ افغانستان کی ایک اہم جغرافیائی سیاسی حیثیت ہے کیونکہ یہ مشرقی، مغربی اور جنوبی و وسطی ایشیا کو جوڑنے والا ایک اہم مُلک ہے‘۔
ان کا خیال ہے کہ کامیابی کے عناصر میں سے ایک افغان عوام اور افغان معاشرے کے تمام متضاد فریقوں کے درمیان قومی مفاہمت ہے۔افغان سنٹر فار میڈیا اینڈ سٹڈیز کے سربراہ عبدالجبار بحر کا کہنا ہے کہ حقانی کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے مقاصد واضح ہیں، جن میں شاید سب سے نمایاں یہ ہے کہ افغانستان کی حکومت خطے کے ممالک کے ساتھ رابطہ اور بات چیت چاہتی ہے۔ اس کے باوجود کہ بین الاقوامی دُنیا خاص طور پر امریکہ کا افغانستان میں طالبان حکومت کو تسلیم نہ کرنے پر دباؤ برقرار ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist