• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مئی 9, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

سابق چیف جسٹس اے ایم احمدی کی باتیں جو آج دنیا سے چل بسے

سہیل انجم

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 2, 2023
0 0
A A
سابق چیف جسٹس اے ایم احمدی کی باتیں جو آج دنیا سے چل بسے
Share on FacebookShare on Twitter

ہندوستان کے سابق چیف جسٹس اے ایم احمدی آج دو مارچ 2023 کو 91 سال کی عمر میں دنیا سے چل بسے۔ سورت گجرات میں پیدا ہونے والے جسٹس احمدی نے 1954 میں قانونی پیشے میں قدم رکھا تھا۔ وہ 1964 میں پہلی بار سٹی سول اینڈ سیشن کورٹ احمد آباد میں جج مقرر ہوئے۔ وہ 25 اکتوبر 1994 کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس مقرر ہوئے اور 24 مارچ 1997 کو سبکدوش ہونے تک اس منصب پر فائز رہے۔
خاکسار کو چند روز ان کی صحبت میں گزارنے کا موقع ملا تھا۔ ہوا یوں کہ 2006 میں ہندوستان میں واقع سعودی سفارت خانہ نے ہندوستان سے پچاس افراد کو حکومت سعودی عرب کے خرچ پر فریضۂ حج کی ادائیگی کرانے کا فیصلہ کیا۔ کل پچاس افراد کا انتخاب ہوا جن میں صحافیوں کے کوٹے سے خاکسار کے علاوہ ہمارا سماج کے ایڈیٹر خالد انور بھی تھے۔ اس وفد میں ملک کی نامی گرامی شخصیات شامل رہی ہیں جن میں جسٹس احمدی کے علاوہ سید شاہد مہدی، دہلی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری، ایس ایم خان، مولانا عمید الزماں کیرانوی، پروفیسر زبیر فاروقی، پروفیسر حبیب اللہ، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، قاضی انیس الرحمن قاسمی ، مولانا عبد الحمید نعمانی، مفتی مکرم احمد اور پروفیسر غلام یحی انجم قابل ذکر ہیں۔
مکہ اور مدینہ میں تو ہم لوگ الگ الگ ہوٹلوں کے الگ الگ کمروں میں رہے۔ لیکن وادی منیٰ میں حسن اتفاق سے جسٹس احمد کی معیت میں رہنے کا موقع ملا۔ میں نے واپسی پر سفرنامہ حج لکھا تھا جو ’’پھر سوئے حرم لے چل‘‘ کے نام سے کتابی صورت میں شائع ہوا تھا۔ اس میں میں نے لکھا تھا کہ ’’سابق چیف جسٹس اے ایم احمدی کا بستر اتفاق سے میرے برابر میں ہے۔ وہ خوب دلچسپ باتیں کرتے ہیں۔ دسویں سے بارہویں ذی الحجہ یعنی تیس دسمبر 2006 سے یکم جبوری 2007 تک ہم لوگ ساتھ رہے۔ (خیال رہے کہ اس سال حج انگریزی کے دو برسوں میں پڑا یعنی دسمبر 2006 اور جنوری 2007 میں) اس درمیان جسٹس احمدی سے بہت کچھ سیکھنے اور ان کے بارے میں بہت کچھ جاننے کا موقع ملا۔ جسٹس احمدی بہت پرلطف پیرائے میں گفتگو کرتے ہیں۔ کسی بات پر ان کو اعتراض ہے تو بہت سلیقے سے اور اشاروں کنایوں میں اعتراض درج کراتے ہیں‘‘۔
ہم لوگوں کی کوشش ہوتی کہ چونکہ وہ ایک بڑی علمی شخصیت ہیں لہٰذا ان کی خدمت کی جائے۔ حکومت سعودی عرب کی جانب سے فریضہ حج کی ادائیگی کرنے والوں کو ’’ضیوف خادم حرمین‘‘ یعنی ’’خادم حرمین کے مہمان‘‘ کہا جاتا ہے۔ ان کے لیے دوسروں سے الگ اور قدرے آرام دہ انتظام ہوتا ہے۔ میدان عرفات اور منیٰ میں جن خیموں میں ہم لوگوں کو ٹھہرایا گیا تھا وہ نسبتاً آرام دہ تھے۔ کھانے پینے کا بہت اچھا انتظام تھا۔ مختلف اقسام کے پھلوں کے ڈھیر کے ڈھیر میزوں پر سجے رہتے۔ قدم قدم پر چائے اور کافی کا انتظام تھا۔ دستِ خود دہانِ خود کا معاملہ تھا۔ منیٰ کے خیمے میں ایک بار ہمارے کسی ساتھی نے ان سے کہا کہ حضرت آپ کچھ پھل کھا لیجیے۔ انھوں نے منع کر دیا۔ اس نے کہا کہ آپ کے لیے سنترے لاؤں۔ اس پر انھوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ نہیں بھائی۔ ’’میں نے بڑی مشکل سے گانٹھ باندھی ہے اگر کھل گئی تو مصیبت میں پھنس جاؤں گا۔ سنترہ دست آور ہوتا ہے اور میں یہاں کے باتھ روم میں فراغت حاصل نہیں کر سکتا۔ میں تو بہت اطمینان سے کموٹ پر بیٹھتا ہوں۔ اخبار پڑھتا ہوں۔اور پھر کچھ دیر کے بعد موشن کا ماحول بنتا ہے۔‘‘
ظاہر ہے منیٰ کے خیمے میں ان کو یہ سہولت نہیں مل سکتی تھی جہاں ہر عارضی باتھ روم کے باہر دسیوں افراد قطار میں کھڑے رہتے ہیں کہ کب فلاں صاحب نکلیں اور ہمارا نمبر آئے۔ ایسے میں جسٹس احمدی جیسے لوگ کیسے فارغ ہو سکتے تھے۔ اس میں ان کا احساس خود نمائی نہیں تھا بلکہ احساس مجبوری تھا۔ لیکن انھوں نے جس انداز میں کہا کہ میں نے بڑی مشکل سے گانٹھ باندھی ہے، بے ساختہ ہنسی آگئی تھی اور وہ بھی ہنسی میں شریک تھے۔ وہ مسلکاً بوہرہ تھے۔ بوہروں والی ٹوپی پہنے ہوئے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی دادی اس قسم کی ٹوپی بنانے میں مہارت رکھتی تھیں اور اس وقت انھوں نے جو ٹوپی پہن رکھی ہے وہ ان کی دادی کی بنائی ہوئی ہے۔ انھوں نے بوہرہ مسلک کے بارے میں بھی کئی باتیں بتائی تھیں۔
انھوں نے اسی موقع پر ایک واقعہ سنایا۔ انھوں نے کہا کہ جب میں چیف جسٹس تھا تو ایک رات کورٹ سے گھر جا رہا تھا۔ رات کافی گزر گئی تھی۔ سڑکوں پر تقریباً سناٹا تھا۔ راستے میں ایک ریڈ لائٹ پڑی۔ ہمارے ڈرائیور نے ریڈ لائٹ جمپ کر دی۔ میں نے اظہار ناراضگی کرتے ہوئے ڈرائیور سے کہا کہ وہ گاڑی روکے۔ اس نے گاڑی روک دی۔ میں نے اسے ڈانٹتے ہوئے کہا کہ یہ تم نے کیا حرکت کی۔ ریڈ لائٹ کیوں جمپ کی۔ اس نے کہا کہ سر سڑک خالی تھی ادھر سے کوئی گاڑی نہیں آرہی تھی اس لیے میں ریڈ لائٹ جمپ کر دی۔ میں نے کہا کہ سڑک خالی تھی تو تم قانون شکنی کروگے۔ اور وہ بھی چیف جسٹس آف انڈیا کی گاڑی سے۔ میں نے اسے سمجھایا کہ اگر میں ہی (جو کہ ہندوستان کا چیف جسٹس ہے)، قانون کی پابندی نہیں کروں گا تو کس منہ سے دوسروں سے قانون کی پابندی کرواؤں گا۔ خبردار آئندہ ایسی حرکت مت کرنا۔
ایک بار نئی دہلی میں ’’انسٹی ٹیوٹ آف آبجکٹیو اسٹڈیز‘‘ کے ایک پروگرام میں وہ شریک تھے۔ وہ انسٹی ٹیوٹ کے اکثر پروگراموں میں شرکت کرتے تھے۔ پروگرام کافی دیر تک چلا اور بہت تاخیر ہو گئی تھی۔ آخر میں خطاب کرنے کے لیے ان کو دعوت دی گئی اور انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین ڈاکٹر منظور عالم کی جانب سے شارٹ اسپیچ دینے کی درخواست کی گئی۔ انھوں نے مائک سنھالا اور چند باتیں کہنے کے بعد کسی فلسفی کا قول دوہرایا کہ کہا کہ اس نے شارٹ اور لانگ اسپیچ کا فرق بتایا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ’’تھینک یو‘‘ شارٹ اسپیچ ہے اور ’’تھینک یو ویری مچ‘‘ لانگ اسپیچ ہے۔ اور تھینک یو ویری مچ کہتے ہوئے وہ ڈائس سے اتر گئے۔ لوگوں نے خوب لطف لیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    کشیدگی بڑھانے سے پاکستان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا

    کشیدگی بڑھانے سے پاکستان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا

    مئی 9, 2025

    پچھلے 5 مہینوں میں پانی کی فراہمی سے متعلق 25,525شکایات حل کئے گئے:وزیر

    مئی 9, 2025

    محکمہ اقلیتی فلاح کے ذریعہ جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا

    مئی 9, 2025

    پٹنہ سٹی کی معروف شخصیت محمد فخر الحسن اپنی اہلیہ محترمہ کے ہمراہ حج کے مبارک سفر پر روانہ

    مئی 9, 2025
    کشیدگی بڑھانے سے پاکستان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا

    کشیدگی بڑھانے سے پاکستان کو کچھ حاصل نہیں ہوگا

    مئی 9, 2025

    پچھلے 5 مہینوں میں پانی کی فراہمی سے متعلق 25,525شکایات حل کئے گئے:وزیر

    مئی 9, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist