• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, مارچ 16, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

جمہوریت میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں

(شعیب رضا فاطمی)

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 17, 2023
0 0
A A
جمہوریت میں نفرت کیلئے کوئی جگہ نہیں
Share on FacebookShare on Twitter

مولانا مودودی کہتے ہیں کہ”محض نظریات نہیں بلکہ علاقائیت علیحدگی کے نظریات گڑھتی ہے، اور اسی لئے بنیادی نظریہ علاقائیت کی نفی کرتا ہے، اور آج بنیادی نظریہ یعنی قرآنی نظریہ ہمارے لئے شاعری بن کر رہ گیا ہے جس پر ہم سر تو دھن سکتے ہیں عمل نہیں کر سکتے“آج پوری دنیا میں علیحدگی پسند گروہ کی سرگرمیوں نے نسل انسانی کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ سرمایہ دارانہ نظام نے تو غریب اورامیر شہریوں کے درمیان ایک دیوار کھڑی کی لیکن پھر غریبوں کی تعداد اتنی کثیر ہو گئی کہ الکٹورل سسٹم کے تحت سرمایہ داروں کا اقتدار میں آنا مشکل ہو گیا اور اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ غریبوں کو تقسیم کرنا ناگزیر ہوگیا۔علاقائیت اور وطنیت کا ابھار در اصل اکثریتی طبقہ کو تقسیم کر نے کا ایک نادر نسخہ ہے۔اور ہمارے ملک میں اس نسخہ کا استعمال سیاستدانوں کو خوب راس آ رہا ہے۔سونے پر سہاگہ اس وقت ہو گیا جب سیاست کو سرمایہ داروں نے گود لے لیا اور سیاستدانوں کی معاونت کے لئے میڈیا کا کنٹرول سیاستدانوں کے ہاتھ میں دے دیا۔الکٹرونک میڈیا نے سب سے بڑا کام یہ کیا کہ عام لوگوں کی ذاتی رائے کو سوچ سمجھ کر بنائے گئے ایجنڈے کے ذریعہ تبدیل کر دیا۔اور یہ نعرہ عام کر دیا کہ زمانہ بدل رہا ہے۔
مثال کے طور پر ہمارے ملک میں میں آج 140کروڑ کی آبادی رفتہ رفتہ یہ بھولتی جا رہی ہے کہ اس ملک کی بنیاد میں تکثیریت ہے۔اور یہ تکثیریت ہی اس ملک کی سب سے بڑی خوبی ہے۔تکثیریت اور علاقائیت میں ایک بنیادی فرق یہ ہے کہ علاقائیت میں ایک دوسرے کے لئے احترام کا جذبہ نہیں ہوتا جبکہ تکثیریت میں ہر ایک فرد کو یہ حق حاصل ہوتا ہے کہ وہ اپنی نسل رنگ مذہب اور کھانے پینے پہننے اوڑھنے کے سلسلے میں آزاد ہو اس پر کسی قسم کی پابندی اس وقت تک لاگو نہیں ہوگی جب تک اس کی یہ آزادی کسی اور کے لئے تکلیف کا باعث نہ ہو۔علیحدگی پسند نظریات کی بنیاد میں نفرت کی اینٹ چنی جاتی ہے تاکہ خود کو دوسروں سے علیحدہ اور برتر ثابت کیا جا سکے۔
برتری کا یہی زہر ہے جس نے آج ہمارے ملک کے جمہوری نظام کو تار تار کر دیا ہے۔ برہمنی فکر اب اپنا نیا نقاب پہن کر بھارت کے عام لوگوں کو ایک ایسے خیالی دور کا خواب دکھا رہا ہے جس کا کبھی وجود ہی نہیں تھا۔رام راجیہ کا تصور ایک خوبصورت خواب کے سوا کچھ نہیں لیکن میڈیائی قوت کے ذریعہ اسے اتنی شدت کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے کہ وہ عام لوگوں کی پسند بن چکا ہے اور اس نظام کے جلد از جلد نافذ ہونے کا لوگ شدت سے انتظار کرنے لگے ہیں۔موجودہ حکومت کی یہی منشا بھی ہے۔ملک کے عام لوگوں کو اس منزل تک پہنچانے کا آغاز بھی ملک میں ٹی وی سیریل رامائن اور مہابھارت کے ڈیلی سوپ کے ذریعہ ہوا تھا۔ورنہ اس کے پہلے بھارت کے عام لوگ رام اور کرشن کو صرف ایک دیوتا سمجھ کر پوجتے تھے۔لیکن جیسے ہی انہیں اپنے دیوتا رام اور کرشن کے درشن ہوئے اور لوگوں نے ان کے عہد کے خوبصورت محلات اور ان کے زرق برق لباس دیکھے انہیں لگا کہ رام راجیہ آنا ہی چاہئے۔ایک ایسا دور ان کا خواب بن گیا جس میں ان کا راجہ اپنی فوج کے ذریعہ جب چاہے کسی سونے کی لنکا میں آگ لگا کر اس کے راجہ کا سر کاٹ سکے۔ایک ملک کا یہ تفوق ہی علیحدگی پسندی کو جنم دیتا ہے اور جمہوری نظام کے تار و پود کو بکھیر کر رکھ دیتا ہے۔ موجودہ حکومت میں بھی نظریات سے زیادہ علاقائیت نے نفرت کے ماحول کو پروان چڑھایا ہے۔گجرات ماڈل اس کی مثال ہے جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ملک کے سیاسی منظر نامہ کو ہی یکسر تبدیل کر دیا۔اور اس ماڈل کی حقیقت اس کے سوا کچھ نہیں تھی کہ وہاں افواہ کا ماحول خلق کرنے کے لئے ایک ریل میں آگ لگائی گئی اور پھر اس اندوہناک قتل کی واردات کو بہانہ بنا کر گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔
آج مسلمانوں سے نفرت ایک فیشن بن چکا ہے اور سیاست اس وبا کا سب سے بڑا شکار ہے۔اپنے اپنے عقیدے اور مذہب پر کاربند رہ کر دوسرے مذاہب اور ان کے عقیدے کا احترام کرنے کا رواج ختم ہوتا جا رہا ہے اور یہ کسی تکثیری معاشرے کو نیست ونابود کرنے کا سب سے مہلک ہتھیار ہے۔ضرورت ہے ملک اور ملک کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لئے صرف سرکاری سطح پر نہیں بلکہ سیاسی و سماجی سطح پر بھی نفرت کے اس ماحول کی بیخ کنی کی جائے۔کیونکہ نفرت کی موجودگی میں صالح اقدار کا قیام کسی بھی صورت ممکن نہیں۔

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    ایران کے خلاف جنگ کا امریکی معیشت پر اثر

    مارچ 14, 2026
    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    اے آئی ایف ایف کے سابق سیکرٹری جنرل کشل داس 66 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    مارچ 14, 2026
    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    اسرائیل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے

    مارچ 14, 2026
    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    پاکستان سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کرتا ہے:شہباز شریف

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist