سرینگر، وادی کشمیر میں جاری موسلادار بارشوں کے نتیجے میں جہاں دریائوں اورندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے وہیں محکمہ فلڈ کنٹرول نے کہا کہ کشمیر میں سیلاب آنے کا کو ئی امکان نہیں ہے اور لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میں گزشتہ روز سے جاری ہے جس کے نتیجے میں عوام میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے کہ کئی سیلاب کی صورتحال پیدا نہ ہو ۔مسلسل بارشوں سے جہاں ندی نالوں اور دریائے جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ ہو گیا ہے تاہم آبپاشی اور فلڈ کنٹرول محکمہ کا کہنا ہے کہ وادی میں سیلاب جیسی کوئی تشویشناک صورتحال نہیں ہے اور لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔چیف انجینئر آبپاشی اور فلڈ کنٹرول محکمہ انجینئر نریش کمار نے کہا کہ وادی میں فی الحال تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’سنگم میں الرٹ کی سطح خطرے کے نشان سے کافی نیچے ہے اور رام منشی باغ میں بھی یہی ہے‘‘۔ اس وقت سیلاب جیسی کوئی تشویشناک صورتحال نہیں ہے اور لوگوں کو بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ توقع ہے کہ دوپہر میں موسم بہتر ہونے کا امکان ہے، اس لیے فی الحال گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔خیال رہے کہ وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی ہے، جب کہ ماہر موسمیات نے دن گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔












