• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

ہم سے اب دوسری ہجرت نہیں ہونے والی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جون 18, 2023
0 0
A A
ہم سے اب دوسری ہجرت نہیں ہونے والی
Share on FacebookShare on Twitter

2024کے عام انتخابات کے دن جیسے جیسے قریب آتے جا رہے ہیں ویسے ویسے ملک میں مسلمانوں کے خلاف نفرتوں کا بازار گرم ہو تا جا ہے۔ ہر دن کوئی نہ کوئی مسلمانوں پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں مارا پیٹا جا رہا ہے اور ذہنی اذیت دی جا رہی ہے ساتھ ہی ملک سے نکل جانے کی دھمکی بھی سر عام دی جا رہی ہے۔جس کی تازہ مثال اتراکھنڈ کے پرولا کا ہے جہاں کے غریب مسلمانوں کے ساتھ ظلم بربریت کی انتہا کی جا رہی ہے اور انہیں اپنے اپنے کاروبار اور گھر چھوڑ کر جانے کے لئے دکانوں اور مکانوں پر پوسٹر چسپاں کرکے اعلان کیا جا رہا ہے۔ فرقہ پرست تنظیموں کی سخت دھمکی کو دیکھتے ہوئے پرولا کے کئی مسلم خاندان نے اپنے اپنے کاروبار اور مکان چھوڑ کر نقل مکانی کر چکے ہیں اور کئی وہاں سے جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ مسلمانوں پر اس قدر خوف طاری ہو گیا ہے کہ وہ وہاں ایک پل بھی رہنا نہیں چاہتے ہیں۔ ان پر لوجہاد کا الزام لگا کر زود کوب کیا جا رہا ہے اور ملک سے باہر جانے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔ تعجب تو اس بات کی ہے کہ حکومت کے آنکھوں کے سامنے اتنا سب کچھ ہو رہا ہے اور حکومت ہے کہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے اس معاملے میں ہندو تنظیموں کے کسی بھی عہدیداران کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ اس سے یہ بات صاف ہو جاتی ہے کہ اس گناہ میں اترا کھنڈ حکومت اور ضلع انتظامیہ کی سرپرستی حاصل ہے تبھی تو بے خوف ہو کر ہندو تنظیموں نے اپنے بال و پر پھیلا دئے ہیں اور مسلمانوں کے دکانوں اور مکانوں کو نقصان پہنچا کر انہیں ڈرایا، دھمکایا اور بھگایاجا رہا ہے۔
بات صرف اتنی سی ہے کہ پرولا کی ایک نابالغ لڑکی ایک مسلم اور ایک ہندو لڑکے ساتھ کہیں جا رہی تھی، جسے وہاں کے مقامی لوگوں نے دیکھ لیا پھر کیا تھا لوگوں نے موقع غنیمت سمجھااور ان پر لڑکی کا اغوا اور لوجہاد کا نام دے کر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ وہ لڑکی کو اغوا کر رہے تھے یا لڑکی اپنی مرضی سے ان کے ساتھ کہیں جا رہی تھی۔ اس بارے میں مقامی لوگوں اور پولیس کے اپنے اپنے دعوے ہیں۔ اس واقعہ کے بعد مقامی ہندو تنظیموں کے غنڈے اور دکانداروں نے جس طرح سے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی کوشش وہ بے حد شرمناک ہے۔ ان لوگوں نے سڑکوں پر ڈھول پیٹ کر باہر کے دکانداروں کے خلاف جلوس نکالا اور پھر مسلم دکانداروں کے دکان کی نشاندہی کرکے انہیں نقصان پہنچایا گیا جبکہ پولیس وہاں موجود خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی۔ ان کے اس غنڈہ گردی سے 42 مسلم دکاندار راتوں رات اپنی اپنی دکانیں چھوڑ کر چلے گئے کیوں کہ ان کی دکانوں پر پوسٹر چسپاں کرکے یہ دھمکی دی گئی تھی کہ 15 جون تک سبھی مسلمان اپنی اپنی دکانیں خالی کر دیں نہیں تو انجام بھگتنے کے لئے تیار رہیں۔ حکومت کی جانب سے تعجب خیزخاموشی اور ضلع انتظایہ کی طرف سے عدم سیکورٹی کو دیکھتے ہوئے مسلمانوں نے وہاں سے نقل مکانی کرنے میں ہی اپنی بھلائی سمجھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئس کریم، سائیکل ریپئرنگ، لحاف کپاس بھرنے والے ، سبزی فروش ، کپڑا فروش اور نائی وغیرہ چھوٹے کاروبار کرنے والوں نے اپنی اپنی دکانیں خالی کرکے دوسری جگہ پناہ لے لی۔ پرولا کے مسلموں کو اس بات کا ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ جو 30اور40 سال سے وہاں اپنا کاروبار جمائے ہوئے تھے اور آپسی اتحاد قائم تھا انہیں اس طرح اپنے ہی گھر اور دکان سے بے دخل کر دیا جائے گا۔ عموماً تو یہی ہوتا ہے کہ جو قصوروار ہوتے ہیں انہیں ہی سزا ملتی ہے لیکن افسوس ہے کہ مسلمانوں کو ایک بہانا بنا کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پرولا سے جو ایک بات نکل کر سامنے آ رہی ہے اس سے یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ ایک سازش کے تحت مسلمانوں کو وہاں سے بھگایا گیا۔ کیوں کہ پرولا میں جو مسلمان اپنا کاروبار کر رہے تھے انہوں نے مقامی لوگوں کو کریڈیٹ پر بھی سامان دے دیا کرتے تھے اور انکے سامان کی قیمت بھی مارکیٹ سے سستا ہوا کرتی تھی، وہیں مقامی ہندودکاندار اپنے گراہک کو کریڈیٹ پر سامان نہیں دیا کرتے تھے انکے سامان زیادہ قیمت کی ہوتی تھی یہی وجہ ہے کہ مقامی دکانداروں میں کئی سالوں سے مسلمانوں کے خلاف اندر ہی اندر غصہ ابل رہا تھا موقع غنیمت سمجھ کر وہ لوگ مسلم دکانداروں پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے جسکا ساتھ مقامی پولیس انتظامیہ اور مقامی بی جے پی قائدین نے بھر پور دیا۔
اترا کھنڈ حکومت کی تعجب خیز خاموشی اور ہندو تنظیموں پر شفقت کو دیکھتے ہوئے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے قومی صد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے پرولا معاملے پر سخت برہمی کا ظہار کیا انہوں نے حکومت کی ناہلی پر سوال اٹھایا اور ٹوئٹر پر لکھا کہ مجرموں کو جیل بھیجنا اور جلد امن بحال کرنا بی جے پی حکومت کا کام ہے، وہاں رہنے والے لوگوں کو سیکورٹی فراہم کی جانی چاہیے۔ وہاں سے نقل مکانی کرنے والوں کو واپس لانے کے انتظامات کیے جائیں۔ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ اتراکھنڈ میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر بیرسٹر اویسی نے کہا کہ جھوٹ کی بنیاد پر مسلمانوں کو ان کی جان و مال سے محروم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم دشمن عناصر پر لگام لائی جائے تاکہ ملک کا مسلمان اپنے آپ کو محفوظ محسوس کر سکیں۔ مجھے یہ بات کہہ لینے دیجئے کہ مودی حکومت میں مسلمانوں کا جس طرح کا برتائو ہو رہا ہے یا ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم کمیونیٹی پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ پی ایم مودی کا سب کا ساتھ سب کا وکاس، کا نعرہ کھوکھلا ثابت ہو رہا ہے۔ اس سچائی سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ ہندو فرقہ پرست تنظیموں کی وجہ کر ملک کی ترقی میں رخنہ پیدا کیا جا رہا ہے۔ اس بات کا علم پی ایم مودی کو بھی بخوبی ہے لیکن شاید مسلمانوں پر ظلم کرنے والوں کو انکا اعزاز سے نوازنے کا رواج بہت پرانا ہے اور وہ اس رواج کو چھوڑ نہیں سکتے یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں پرظلم ہوتے ہوئے بھی دیکھ کر وہ خاموشی اختیار کر لیتے ہیں انکی زبان سے ایک لفظ یہ نہیں نکلتا کہ یہ بھی ہمارے ملک کے باشندے ہیں ۔اس سے ہمارے ملک کی بدنامی ہوگی ۔انکے بھی آباو اجداد نے ملک کی آزادی میں اپنی قربانی دینے میں سب سے آگے رہے تب جا کر ملک آزاد ہوا ہے ۔
بہر حال ! مجھے یہ بات کہہ لینے دیجئے کہ 2024 کے عام انتخابات جیسے جیسے قریب تر ہوتے جائیں گے ملک میں ہندو مسلم کا کھیل جاری ہو جائے گا جسکا ساتھ یہاں کی گودی میڈیا بھی دے گی اور فلم انڈسٹریز بھی پیش پیش ہوگا۔ یہ سارا کھیل ابھی سے ہی شروع کر دیا گیا ہے۔ اتراکھنڈ، مہاراشٹر ،راجستھان اور میدھیہ پردیش میں اسکی شروعات ہو چکی ہے۔ مسلمانوں کو ملک سے باہر کرنے کا نعرہ بھی لگایا جا رہا ہے لیکن اب ہم سے دوسری حجرت نہیں ہوگی یہ ملک جتنا ہندئوں کا اتنا مسلموں کا بھی ہے ہمارے آباو اجداد نے اس ملک کو آزاد کرانے میں سینکڑوں جانیں گنوائی ہیں ، ہر محاذ پر قربانیاں دیں ہیں۔ اس لئے فرقہ پرست ہندو تنظیمیں یہ کان کھول کر سن لیں کہ اب ہم سے حجرت نہیں ہونے والی ہمیں یہیں جینا ہے اور یہیں مرنا ہے۔ ملک کے مسلمانوں سے بھی یہ ہماری گذارش ہے کہ ملک توڑنے والے عناٖصروں کو کسی بھی قیمت میں بخشا نہیں جانا چاہئے اپنے حق رائے دہی کا ستعمال کرکے انہیں منھ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے اس بار اگر ہم نے غفلت برتی تو یقینا آنے والا وقت ہم پر بہت برا ہوگا اس لئے ابھی سے ہی اپنی حکمت عملی کا ثبوت دے کر ملک کو بچانے میں اہم رول ادا کریں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist