• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

حوثیوں کو میزائل فراہم نہیں کرتے

پڑوسیوں سے بہتر تعلقات کوترجیح: ایرانی صدر

Hamara Samaj by Hamara Samaj
ستمبر 17, 2024
0 0
A A
حوثیوں کو میزائل فراہم نہیں کرتے
Share on FacebookShare on Twitter

تہران (اے یوایس)ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ٹی وی پر نشر پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ تہران نے یمن میں حوثی گروپ کو ہائپرسونک میزائل نہیں بھیجے ہیں۔ یاد رہے ایک دن قبل حوثیوں نے اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے ان میں سے ایک میزائل کا استعمال کیا۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پیر کے روز کہا کہ تہران اپنے میزائل پروگرام کو کبھی ترک نہیں کرے گا کیونکہ اسے ایک ایسے خطے میں اپنی سلامتی کے تحفظ کے لیے ڈیٹرنس کے ذرائع کی ضرورت ہے جہاں اسرائیل ہر روز غزہ پر میزائل گرا سکتا ہے۔ ایرانی صدر پزشکیان نے کہا کہ اگر ہم جوہری معاہدے سمیت دنیا کے ساتھ اپنے مسائل حل کر لیں تو ہم خوشحالی کی زندگی گزاریں گے۔ ہم پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے ایران کے صدر منتخب ہونے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں اس بات کی نشاندہی کی کہ ہمارے اور سعودی عرب کے درمیان مسائل کے حل کے لیے چین کی ثالثی خطے میں یکجہتی کو بہتر بنانے کے لیے ایک بہت بڑا قدم ہے۔پیزشکیان نے زور دیا کہ ہمارے تعلقات چین، روس اور پڑوسی ممالک کے ساتھ اچھے ہیں۔ ہم چین کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے اور شاہراہ ریشم کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اس کے ساتھ سٹریٹجک شراکت دار ہوں گے۔ چین کے ساتھ پچھلے معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے کام کریں گے۔ اس سوال کے جواب میں کہ آیا ایران نے روس کو میزائلوں کی منتقلی کی ہے مسعود پزشکیان نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ یہ ترسیل ماضی میں ہوئی ہو۔ لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ جب سے میں نے عہدہ سنبھالا ہے روس کو ایسی کوئی ترسیل نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ہماری ترجیح ایران میں سرمایہ کاری کے لیے مناسب بنیاد فراہم کرنا اور اپنے بین الاقوامی تعلقات کو بہتر بنانا ہے۔ ہم حکمت، مفاد اور ملک کے وقار کی بنیاد پر جاری اپنی خارجہ پالیسی جاری رکھیں گے۔ علاوہ ازیں ایرانی صدر نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کا بھی تذکرہ کیا اور کہا ہم اس اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لیے خطے کے دوستوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جو خواتین اور بچوں کو مارتا ہے۔ مسعود نے کہا اسرائیل کے خلاف بات کرنے کے لیے کسی بحث کی ضرورت نہیں ہے۔ بین الاقوامی قوانین اسرائیل کو معصوم افراد کے قتل اور ہسپتالوں پر بمباری کی اجازت کیسے دیتے ہیں؟ایرانی صدر نے مزید کہا کہ ہمارے اتحادیوں خاص طور پر یمن میں ہمارے اتحادی جدید میزائل تیار کرنے کے لیے ضروری ٹیکنالوجی کے مالک ہیں۔ یمن کے پاس جو میزائل ہیں وہ ان کی اپنی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ کل کے تل ابیب پر حملے میں استعمال ہونے والا میزائل ایسا ہی ہے۔ ایران کے پاس ایسا میزائل موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے پاس ہائپر سونک میزائل ہیں اور ہم سیٹلائٹ خلا میں چھوڑتے ہیں۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہمارا یمنیوں کے ساتھ ایک مشترکہ نقطہ نظر ہے کہ صہیونی وجود کا مقابلہ کرنے میں فلسطینیوں کی حمایت کریں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ یمن تک پہنچنے میں ایک ہفتہ لگتا ہے تو ہم کیسے وہاں میزائل بھیج سکتے ہیں کہ کسی کو پتہ بھی نہ چلے؟انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم خطے کے ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلق رکھتے ہیں۔ میں ان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کسی بھی اقدام کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ میں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو تہران کے دورے کی دعوت دی ہے اور موقع ملا تو میں خود بھی سعودی عرب کا دورہ کروں گا۔ملکی معاملات کے متعلق بات کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا کہ میرے بڑے منصوبوں میں سے ایک معاشرے کے طبقات کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کو مضبوط کرنا ہے۔ حکومت پر لوگوں کے اعتماد کو مضبوط کرنا میرے لیے بہت اہم ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم اپنے میزائل پروگرام کو ڈیٹرنس کے طور پر رکھتے ہیں اور اسے کبھی چھوڑیں گے نہ ہی دھمکیوں کے سامنے سر تسلیم خم کریں گے۔ انہوں نے کہا ایران نے کبھی جنگیں شروع نہیں کیں۔ ہمیں اپنے اور خطے کی حفاظت کے لیے اپنی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکام کو کسی بھی بات چیت سے پہلے جوہری معاہدے پر دستخط کرنے کی پابندی کرنی چاہیے۔ایرانی صدر نے کہا کہ تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو قتل کرکے ایران کو علاقائی جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کی گئی۔ ہم نے تحمل سے کام لیا ہے لیکن ہم مناسب طریقے اور مناسب وقت پر جواب دینے کا اپنا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے   10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    مارچ 19, 2026
    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    مارچ 19, 2026
    خلیجی ممالک کی صورتحال اور ہندوستان کا لائحہ عمل

    خلیجی ممالک کی صورتحال اور ہندوستان کا لائحہ عمل

    مارچ 19, 2026
    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    مارچ 19, 2026
    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے   10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    پالم میں آتشزدگی 9 افراد ہلاک، وزیر اعلیٰ نے 10 لاکھ روپے کے معاوضے کا اعلان کیا

    مارچ 19, 2026
    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    ڈاکٹر شوبھا وجیندر سنگھ کی کتاب کی رونمائی کے موقع پر اسپیکر وجیندر گپتا نے شرکت کی

    مارچ 19, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist