وقت آگیا دو ریاستی حل پر کام کیا جائے، بائیڈن
واشنگٹن ،25نومبر : غزہ میں عارضی جنگ بندی میں توسیع کے امکان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وقت ا?گیا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے دو ریاستی حل پر کام کیا جائے۔
غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ عارضی جنگ بندی کے آغاز کے بعد مصر سے براستہ رفح کراسنگ 8 ٹینکر جنوبی غزہ میں داخل ہو گئے۔
ترکیے کے وزیرِ صحت نے کہا ہے کہ آج غزہ سے 50 زخمی، بیمار بچوں اور نوجوانوں کے انخلا کا ارادہ رکھتے ہیں۔
غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقوں سے اسرائیلی فوجی طیاروں کی پروازیں بند ہو گئیں۔
حماس کے ساتھ یہ مختصر وقفہ ہے، اسرائیلی وزیر دفاع
حماس کے ساتھ یہ مختصر وقفہ ہے، اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ کا کہنا ہے کہ حماس کے ساتھ یہ مختصر وقفہ ہے، وقفہ ختم ہوگا تو لڑائی شدت سے دوبارہ شروع ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ غزہ میں 4 روزہ جنگ بندی کے بعد فلسطینی اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوگیا ہے
حماس نے 13 اسرائیلی قیدیوں کے ساتھ ساتھ 10 تھائی اور ایک فلپائنی شہری کو بھی رہا کردیا ہے۔
قطری وزارت خارجہ اور ریڈ کراس نے غزہ سے 24 قیدیوں کو رفح بارڈر کے ذریعے منتقل کرنے کی تصدیق کی۔
دوسری جانب فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جیلوں سے 39 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا گیا ہے












