• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, فروری 25, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 25, 2026
0 0
A A
مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی،پریس ریلیز،ہمارا سماج :جماعتِ اسلامی ہند کے شعبۂ خواتین کی قومی سکریٹری محترمہ رحمت النساء عبدالرزاق نے مدھیہ پردیش اسمبلی میں پیش کیے گئے چونکا دینے والے اعداد و شمار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جس میں انکشاف ہوا کہ گزشتہ چھ برسوں کے دوران ریاست میں لاپتہ قرار دی گئی 2,69,500 خواتین اور لڑکیوں میں سے 50 ہزار سے زائد اب تک بازیاب نہیں ہو سکیں۔ ان میں تقریباً 48 ہزار خواتین اور 2,200 لڑکیاں ایسے معاملات میں شامل ہیں جو تاحال ’’زیرِ التوا‘‘ درج ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ رحمت النساء عبدالرزاق نے کہا کہ یہ اعداد و شمار محض نمبر نہیں بلکہ ہر عدد کے پیچھے ایک زندہ انسان، ایک بیٹی، بہن یا ماں کی کہانی ہے۔ ان کے مطابق اتنی بڑی تعداد میں خواتین اور بچیوں کا لاپتہ ہونا ہمارے سماجی ضمیر اور ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوال اٹھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتِ حال اس گہری صنفی ناانصافی کی نشاندہی کرتی ہے جو خواتین کو انسانی اسمگلنگ، استحصال اور تشدد جیسے خطرات سے دوچار کرتی ہے۔انہوں نے اس امر پر بھی توجہ دلائی کہ اندور، بھوپال، گوالیار اور جبل پور جیسے بڑے شہری مراکز میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی کے واقعات رپورٹ ہونا اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ شہری علاقوں میں فوری طور پر ’’اربن سیفٹی آڈٹس‘‘ کرائے جائیں اور پولیسنگ کو صنفی حساس بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات، تعلیمی اداروں، کام کی جگہوں اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو خواتین کے لیے محفوظ بنانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔رحمت النساء نے واضح کیا کہ یہ بحران صرف ایک ریاست تک محدود نہیں بلکہ ملک گیر سطح پر تشویش ناک رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ سنہ 2023 کے آل انڈیا اعداد و شمار کے مطابق ہر سال لاکھوں خواتین اور لڑکیاں لاپتہ ہوتی ہیں، جن میں سے بڑی تعداد کا سراغ نہیں مل پاتا۔ اس صورتِ حال میں خواتین اور نوخیز لڑکیاں سب سے زیادہ غیر محفوظ طبقہ بن کر سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ریاست پر آئینی اور اخلاقی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خواتین کی جان، عزت اور مساوی شہریت کا تحفظ یقینی بنائے۔ اس مقصد کے لیے محض سخت قوانین کافی نہیں بلکہ مستقل سیاسی عزم، مختلف سرکاری محکموں کے درمیان مؤثر تال میل، سماجی نگرانی، اور ایسے فلاحی نظام میں سرمایہ کاری ناگزیر ہے جو غربت، گھریلو تشدد، غیر محفوظ ہجرت اور روزگار کے محدود مواقع جیسے بنیادی مسائل کا حل پیش کرے۔ قرآنِ مجید کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں انسانی جان، عزت اور خاندانی رشتوں کے احترام کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ خواتین اور بچیوں کے تحفظ میں کوتاہی محض قانونی نہیں بلکہ ایک سنگین اخلاقی و معاشرتی ناکامی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اتنی بڑی تعداد میں خواتین کا لاپتہ ہونا صرف امن و قانون کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ اس بات کی علامت بھی ہے کہ معاشرے میں خواتین کے وقار اور تحفظ سے متعلق اقدار کمزور ہو رہی ہیں۔انہوں نے ذرائع ابلاغ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بڑھتی ہوئی بے حسی، فحاشی اور خواتین کو محض ایک شے کے طور پر پیش کرنے کے رجحان پر بھی تشویش ظاہر کی اور کہا کہ اس کے تدارک کے لیے ذمہ دار میڈیا طرزِ عمل اور اخلاقی تربیت کی ضرورت ہے۔اپنے بیان کے اختتام پر انہوں نے ایک جامع قومی لائحۂ عمل کی ضرورت پر زور دیا جس میں صنفی انصاف کا مضبوط فریم ورک، انسدادِ انسانی اسمگلنگ کے مؤثر یونٹس، اعداد و شمار میں شفافیت، مقررہ مدت میں تحقیقات کی تکمیل اور بازیاب ہونے والی خواتین و بچیوں کی باوقار بحالی کا مربوط نظام شامل ہو۔ انہوں نے سول سوسائٹی، مذہبی تنظیموں اور سماجی قائدین سے بھی اپیل کی کہ وہ خواتین کو محفوظ بنانے میں فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو معاشرہ اپنی خواتین کی عزت و حرمت کا تحفظ نہیں کر پاتا، وہ دراصل اپنی اخلاقی بنیادوں کو خود کمزور کر دیتا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    فروری 25, 2026
    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    فروری 25, 2026
    زکوٰۃ اور بڑھتی ہوئی غربت!

    زکوٰۃ اور بڑھتی ہوئی غربت!

    فروری 25, 2026
    صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشت گرد قرار دے دیا

    صحافیوں کے سب سے بڑے قاتل اسرائیل نے فلسطینی میڈیا کو دہشت گرد قرار دے دیا

    فروری 25, 2026
    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    مدھیہ پردیش میں ہزاروں خواتین کی گمشدگی تشویش ناک، جامع لائحۂ عمل کی ضرورت

    فروری 25, 2026
    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    ایک سال مکمل ہونے پراسمبلی اسپیکر نے ودھان سبھا کی کامیابیوں کا ایک جامع اکاؤنٹ پیش کیا

    فروری 25, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist