• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, مارچ 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

لوک سبھا میں اپوزیشن نے کہا کہ حکومت صرف ترقی یافتہ ہندوستان کی بات کرتی ہے اور اس کے لیے اس کے پاس کوئی ٹھوس پالیسی نظر نہیں آتی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 24, 2026
0 0
A A
ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن نے پیر کو کہا کہ حکومت صرف ترقی یافتہ ہندوستان کی بات کرتی ہے اور اس کے لیے اس کے پاس کوئی ٹھوس پالیسی نظر نہیں آتی۔لوک سبھا میں فینانس بل 2026پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کانگریس کے ڈاکٹر امر سنگھ نے کہا کہ ملک میں فی کس آمدنی تقریباً 3000 ڈالر ہے جب کہ وکست بھارت کے لیے یہ آمدنی 14000 ڈالر فی شخص ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت جو دعویٰ کرتی ہے اور جو اصل صورتحال ہے اس میں بہت فرق ہے اور حکومت اس خلا کو پر کرنے کے لیے کوئی ٹھوس قدم اٹھاتی نظر نہیں آ رہی ہے۔مالیاتی نظم و ضبط کی ضرورت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "مالی نظم و ضبط کسی بھی ادارے، حکومت یا فرد کے لیے ضروری ہے، لیکن ہمارے یہاں اس کی نمایاں کمی ہے، جس کی وجہ سے کمائی سے سے زیادہ خرچ ہورہا ہے، جو بہت خطرناک ہے۔”انہوں نے آمدنی سے زیادہ خرچ کرنے کے رجحان کو بڑا مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاشی عدم توازن کی جڑ ہے۔ انہوں نے منصوبہ بند سرمایہ کاری پر زور دیا اور کہا کہ درست سمت میں سرمائی کاری ضروری ہے تاکہ مستقبل محفوظ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی خوشحالی زراعت کو جدید بنانے، انہیں مناسب اے ایس پی فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ان کی آمدنی بڑھانا ہے۔سماج وادی پارٹی کے رماشنکر راج بھر نے کہا کہ ایوان میں کسی مسئلے کا احساس نہیں ہوتا، لیکن جب گاؤوں میں جایئے، تو مسائل ہی مسائل نظر آتے ہیں۔ دیہاتوں میں گرمی کے موسم میں آگ لگنے سے گھر جل جاتے ہیں، بارش میں گھر گر جاتے ہیں اور غریب لوگ سردیوں میں سردی سے مرتے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ جب جی ڈی پی بڑھ رہی ہے تو بے روزگاری کم کیوں نہیں ہو رہی؟ انہوں نے کہا کہ سرکاری دفاتر میں آؤٹ سورسنگ پر نوکریاں دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، دیگر پسماندہ طبقات اور معاشی طور پر کمزور نوجوانوں کو ملازمتوں میں دیے جانے والے ریزرویشن کی دھجیاں اڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں لاکھوں اسامیاں خالی ہیں، یہاں تک کہ ریزرو اسامیاں بھی پر نہیں کی جا رہی ہیں۔ مسٹر راج بھر نے کہا کہ بہار، جھارکھنڈ اور پوروانچل سے ہجرت کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوکنگ گیس کی فراہمی میں دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان امتیاز برتا جاتا ہے۔ کسانوں کے لیے کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کی ضمانت نہیں دی گئی ہے۔ ترنمول کانگریس کے سوگت رائے نے کہا کہ تعلیم اور صحت پر خرچ کم کیا جا رہا ہے، بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں گر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں متوسط طبقے کو کوئی راحت نہیں دی گئی ہے، جب کہ حکومت کو سب سے زیادہ ٹیکس یہی طبقہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت مغربی بنگال کے ساتھ مسلسل امتیازی سلوک کر رہی ہے۔ بنگال کی مرکز پر بقایا رقم نہیں دی جارہی ہے۔ اگر جلد ہی توجہ نہ دی گئی تو معاشرے کے کمزور طبقات ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے ہمیں مایوس کیا ہے۔ ڈی ایم کے کے ارون نہرو نے کہا کہ ڈیٹا سینٹر ماڈل میں عدم توازن کو فوری طور پر دور نہیں کیا گیا تو ہمارے ملک کے اعدادوشمار متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمل ناڈو میں غریب طبقے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے متعدد عوامی فلاحی اسکیمیں نافذ کی جارہی ہیں۔ ان اسکیموں سے ہمیں سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر مسلسل گر رہی ہے اور اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ جنتا دل یونائیٹڈ کے سنیل کمار نے کہا کہ حکومت نے عام بجٹ میں ملک کی فلاح و بہبود کے لیے بہت سے قابل ستائش قدم اٹھائے ہیں جو کہ ملک کی اقتصادی اصلاحات کی طرف قابل ذکر ہیں۔ یہ عام بجٹ ہمہ جہت ہے، کسانوں کی فلاح و بہبود کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرتا ہے۔ شیوسینا (یو بی ٹی) کے انل یشونت دیسائی نے کہا کہ اس بجٹ سے متوسط طبقے کو کوئی فائدہ نہیں مل رہا ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    ترقی یافتہ بھارت کیلئے آمدنی بڑھانے کی ضرورت

    مارچ 24, 2026
    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط  پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    بحران کا شکار ہاؤسنگ پروجیکٹس کو شرائط پوری ہونے پر ہی مدد ملے گی: سیتارمن

    مارچ 24, 2026
    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    بہار میں صوفیائے کرام اور حضرت مخدوم جہاں شیخ شرف الدین احمد یحییٰ منیری فردوسی

    مارچ 24, 2026
    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    بلیک میلر اصول اور روٹی کا نوالہ

    مارچ 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist