• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, اکتوبر 18, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

آج ہم اپنی مرضی کی زندگی گزار رہے ہیں جس کی وجہ سے دنیا میں رسوائی کا سامنا ہے: مولانا اشہد رشیدی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 5, 2022
0 0
A A
آج ہم اپنی مرضی کی زندگی گزار رہے ہیں جس کی وجہ سے دنیا میں رسوائی کا سامنا ہے: مولانا اشہد رشیدی
Share on FacebookShare on Twitter

رضوان سلمانی
دیوبند، آج ہم اپنی مرضی کی زندگی گزار رہے ہیں جس کی وجہ سے دنیا میں رسوائی کا سامنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء ہند کے ریاستی صدر مولانا سید اشہد رشیدی نے مظفر نگر کا دورہ کرتے ہوئے گاؤں چندسینا کی مسجد میں منعقدہ اجلاس اصلاح معاشرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا اشہد رشیدی نے جلسے میں موجود لوگوں سے کہا کہ آج ہم مصیبتوں میں گھرے ہوئے ہیں، اس کی وجہ صاف ظاہر ہے کہ ہم نے اپنی مرضی کی زندگی گزارنی شروع کر دی ہے۔ جس کی وجہ سے آج ہمیں رسوائی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے اعمال اچھے ہوں گے تو ہمیں قبر میں سکون ملے گا اور اگر ہم خراب زندگی گزاریں گے تو قبر میں سختی کی جائے گی۔ مولانا رشیدی نے نماز کی پابندی کو مضبوطی سے پڑھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نماز روزہ کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے مال سے غریبوں کی مدد میں حصہ لینا چاہیے۔ اور غریبوں کی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ برے کاموں سے خود کو روکنا ہوگا اور دوسروں کو بھی روکنا ہوگا، تب ہی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنا وقت موبائل میں ضائع کرتے ہیں جبکہ ہمیں اپنا وقت نیک کاموں میں گزارنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نیک بنو اور نیک کاموں میں اپنا وقت صرف کرو، یہی واحد راستہ ہے۔ مولانا اشہد رشیدی نے اپنے خطاب میں حدیث اور قرآنی حوالوں سے تفصیل سے بتایاکہ اسلامی تعلیم کا بنیادی مقصد انسانی معاشرہ کی اصلاح کرنا ہے اور اس طرح اصلاح کرنا ہے کہ دنیا میں تمام انسان امن وامان کی زندگی بسر کریں اور اس طرح زندہ رہیں کہ اخلاق کا دامن کبھی ہاتھ سے نہ چھوٹے اور آخرت کی لامتناہی زندگی کے لئے پورے اخلاق وتقویٰ کے ساتھ تیاری کریں ،اللہ ان سے راضی ہو ۔ اسلامی تعلیم کا یہ بنیادی مقصد صرف اس طرح سے حاصل ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق ہم رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ کی پیروی کرتے ہوئے یہ معلوم کریں کہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے معاشرہ کی اصلاح کس طرح کی تھی ۔ ہمارے لئے اس دنیا کے کسی دوسرے مفکر اور مصلح فلسفی اور رہبر کی ضرورت نہیں ہے کیوںکہ ہمارے سامنے ہر کام کی غایت اللہ ، اللہ تبارک وتعالیٰ کی رضا ہے اور اللہ تبارک وتعالیٰ نے قرآن حکیم میں واضح طور پر ہمیں یہ حکم دیا ہے کہ اس کی رضا اور خوشنودی صرف رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے حاصل ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اصلاح معاشرہ کے لئے ہمیں رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی اتباہ کرنا ہوگا او ر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ہوگا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ کا مطالعہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی یہ ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ کے آخری رسول کی پوری زندگی کا ریکارڈ ہمارے اسلاف نے ہمارے لئے جمع کردیا ہے۔ پروگرام کی قیادت مولانا نذر محمد قاسمی، حاجی شاہد تیاگی، مولانا قاسم قاسمی ضلع صدر، مولانا مکرم علی قاسمی ضلع جنرل سیکریٹر ی محمد آصف قریشی بڈھانوی کر رہے تھے۔ اس موقع پر مولانا سید سعد خانجہانپوری،حافظ شیردین بڈھانہ، مفتی انتظار ککرولی، مولانا محبوب کلہیڑی، مرسلین پردھان، حاجی اکرم، مولانا خالد، مولانا محمد قاسمی، مولانا ساجد،صوفی روض الدین وغیرہ موجود رہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist