• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
پیر, فروری 23, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کسانوں کے لیے نقصان دہ: اکھلیش یادو

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 11, 2026
0 0
A A
امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ کسانوں کے لیے نقصان دہ: اکھلیش یادو
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، (یو این آئی) سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ کسانوں کے مفادات کی بڑی بڑی باتیں کرنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے آج کسانوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے اور امریکہ کے ساتھ 500 ارب ڈالر کی یکطرفہ تجارت کی راہ کھول دی ہے۔منگل کے روز بجٹ 2026-27 پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے مسٹر یادو نے کہا کہ بجٹ سے پہلے اور بعد میں پورے ملک میں یہ بحث چل رہی تھی کہ امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ ہونے والا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت بتائے کہ اب کتنے ملک باقی بچے ہیں جن کے ساتھ فری ٹریڈ ایگریمنٹ (آزادانہ تجارت کا معاہدہ) نہیں ہوا؟ انہوں نے روپے کی قدر میں کمی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ڈیل نہیں بلکہ ڈھیل ہوئی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت کے سودیشی اور آتم نربھر (خود انحصاری) جیسے الفاظ سننے میں اچھے لگتے ہیں، لیکن امریکہ کے ساتھ معاہدے کے بعد ان کے معنی بدل گئے ہیں۔ اگر 500 ارب کی یکطرفہ تجارت کھول دی گئی تو ہماری خود انحصاری کہاں جائے گی؟ انہوں نے بجٹ کو بے سمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے پاس کھوکھلی باتوں کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ سماج وادی پارٹی کے رہنما نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے غریبوں اور خواتین کی بات کرنا چھوڑ دی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جو لوگ مفت اناج لے رہے ہیں، ان کی فی کس آمدنی کیا ہے؟ اتر پردیش کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ڈبل انجن کی حکومت میں کوئی ایسی خاص اسکیم نہیں آئی جو لوگوں کو مرکزی دھارے سے جوڑ سکے۔ کسانوں کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت آمدنی دوگنی کرنے کا وعدہ کرتی تھی لیکن آج کسان ایم ایس پی (کم از کم امدادی قیمت) کی ضمانت کے لیے ترس رہا ہے۔ انہوں نے مہنگائی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہی حال رہا تو کسان لوہے پر پیتل چڑھا کر بھی اپنی بیٹی کو رخصت نہیں کر پائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت کسانوں کے بجائے کچھ منتخب لوگوں کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہے۔ مسٹر اکھلیش یادو نے وارانسی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں منیکرنیکا گھاٹ پر اہلیہ بائی ہولکر کا مجسمہ بلڈوزر سے گرا دیا گیا اور سینکڑوں مندروں کو توڑا گیا۔ انہوں نے گنگا اور جمنا کی صفائی کے دعووں کو بھی حقیقت سے دور قرار دیا۔ مزید برآں، انہوں نے یونیورسٹیوں میں تقرریوں میں ریزرویشن کے ساتھ کھلواڑ اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر بھی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پسماندہ طبقات، دلتوں، آدیواسیوں اور اقلیتوں کو ان کا حق نہیں ملے گا، ؤ وکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کا خواب ادھورا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اندور میں آلودہ پانی پینے سے کتنے ہی لوگوں کی جانیں چلی گئی ہیں۔ ملک کا کوئی ایسا شہر نہیں ہے جہاں کوڑے کے ڈھیر موجود نہ ہوں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    فروری 22, 2026
    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    فروری 22, 2026
    امریکہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

    امریکہ دمشق میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا ارادہ رکھتا ہے

    فروری 22, 2026
    نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح  افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

    نائیجیریا کے گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ، 50 افراد ہلاک

    فروری 22, 2026
    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    مشرق وسطیٰ پر قبضہ کرنا اسرائیل کا حق: مائیک ہکابی

    فروری 22, 2026
    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    انڈونیشیا، مراکش، قازقستان، کوسوو اور البانیہ کا غزہ میں فوج بھیجنے کا وعدہ

    فروری 22, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist