بیڑ ،پریس ریلیز ،ہماراسماج:جمعیۃ علماء ہند ملت اسلامیہ کے جمائو اور استحکام کے خلاف گہری سازش کو بے نقاب کرتے ہوئے ملت کے با شعور اور ذہین لوگوں کو دعوت دیتی ہے کہ و ہ تعمیری کا موں بطور خاص خدمت خلق کی اہمیت کو محسوس کریں اللہ کی عبادت اور مخلوق کی خدمت کے مجموعہ کا نام سنت ہے۔سرور عالم ﷺ کی زندگی میں خالق اور مخلوق دونوں کے حقوق ادا کرنے کا مکمل نمونہ مو جود ہے۔اور اسی مکمل اسوہ حسنہ کا نام سنت رسول،، ہے۔جمعیۃ علماء کے تعمیری پروگرام کے تحت اجتماعی جد جہد کی راہ اپنائیں اور جماعتی رفقاء اس تعمیری پرو گرام کو ایک مقدس مشن سمجھ کر آگے بڑھیں ۔ان زریں خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء مہا راشٹر کے صدر مولانا حا فظ محمد ندیم صدیقی نے جمعیۃ علماء کے زیر اہتمام اے پی عبد الکلام فنکشن ہال امبہ جوگائی بیڑ میں جمعیۃ علماء کے عہدیداروں اور کا رکنوں کے لئے منعقدہ تر بیتی کیمپ سے کیا خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ جس طرح کلمہ نماز کی اشاعت دین کا اہم فریضہ ہے اسی طرح مسلمانوں کے اخلاقی حالت کو سدھارنا اور ان میں معاشرتی اتحاد پیدا کرنا ، انکی خد مت کرنا،منکرات و برائیوں سے بچانا اور سماجی سدھار اور معاشی ترقی کے لئے کو شش کرنا قر آان و احادیث کی ہدایات میں شامل ہے ۔صوبائی صدر نے تربیتی کیمپ کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے ملک کے مو جودہ حالات میں نہایت ہوشمندی اور حکمت عملی کے سا تھکام کرنے کی ہدایت دی۔ مولانا محمد ابراہیم شولاپوری صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مہا راشٹر ) نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے تمام احباب کو تنظیم کے کام کو سمجھنے اوراختتام تک کیمپ کی نششت میں شریک رہنے کی تر غیب دی ۔ انہوں نے جمعیۃ کے اغراض و مقاصد اور اس کے کاز کو دستور اساسی کی روشنی میں بیان کیا ۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلمانوں کی سب سے پہلی ذمہ داری عقائد کی حفاظت ،مدارس ومکاتب کا تحفظ مسلمانوں کے معاشی اور اقتصادی نظام کو مستحکم کرنے کے اقدامات دینی اور عصری تعلیم کی طرف توجہ،خود مکتفی ادارے قائم کروقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا جمعیۃ کے عہدیدران اپنی اپنی ذمہ داریوں کی طرف بھر توجہ دیں تاکہ تنظیم کی اہمیت و افادیت ہر ایک مسلمان تک پہونچ سکے ۔ اس موقع پر قاری سمش الحق نائب صدر جمعیۃ علماء مہا راشٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آرام طلبی چھوڑو آرام کا وقت نہیں ہے ،مجاہدانہ مزاج پیدا کرو ، کوئی بھی چیزبنی بنائی نہیں ملتی ہمیں اپنے اکا بر و اسلاف کی قوم و ملت کے لئے پیش کردہ قربانیوں سے سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔مفتی عبد الرحمن اشرفی صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ ) نے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ دینی تعلیم کسی بھی اسلامی معاشرے کی فکری، اخلاقی اور روحانی بنیاد ہوتی ہے۔ اس تعلیم کو منظم، مؤثر اور دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ رکھنے کے لیے دینی تعلیمی بورڈ کا قیام نہایت ضروری ہے۔ دینی تعلیمی بورڈ ایک ایسا ادارہ ہوتا ہے جو دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے تعلیمی، انتظامی اور امتحانی نظام کی نگرانی کرتا ہے۔دینی تعلیمی بورڈ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ مختلف مدارس میں پڑھائے جانے والے نصاب میں ہم آہنگی پیدا کرتا ہے۔ واضح رہے کہ تربیتی کیمپ کا آغاز حافظ عیسی صاحب کی تلاوت قرآن کریم اور قاری سعد بن اسلم صاحب ( کار گذار صدر جمعیۃ علماء ضلع بیڑ) کی نعتیہ کلام سے ہوا ۔بعدہ صوبائی صدر مولانا حافظ محمد ندیم صدیقی نے جمعیۃ کے جھنڈے کی پر چم کشائی کی اور دعاء کی۔یہ پرو گرام ۲؍ نششتوں پر مشتمل تھا پہلی نششت صبح ۹؍بجے شروع ہوکر ۱؍ بجے ختم ہوئی اور دوسری شام ۲؍ تا ۵؍ بجے تک جاری رہی ۔ مولانا صابر رشیدی صاحب ( جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع بیڑ )نے اجلاس کی کار وائی چلائی، اجلاس میں ضلع بیڑ کے تمام تعلقوں کے جمعیۃ علماء کےذمہ داران و اراکین بالخصوص مفتی عبد اللہ قریشی صاحب ( صدر جمعیۃ علماء ضلع بیڑ ) جناب مجتبی سر خان صاحب ( نائب صدر جمعیۃ علماء مرہٹواڑہ ) حافظ محمد نوشاد صاحب ( صدر جمعیۃ علماء تعلقہ امبہ جوگائی ) جناب فہد فاروقی سر صاحب( جنرل سکریٹری تعلقہ امبہ جوگائی )مفتی عبد اللہ ندیم منیار صاحب ( نائب صدر جمعیۃ علماء شہر امبہ جوگائی )مولانا افسر عثمان خان صاحب (صدر جمعیۃ علماء شہر امبہ جوگائی ) عظیم الدین سر صاحب مجاہد الدین صاحب و دیگر شریک تھے ۔












