• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 21, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home اداریہ ؍مضامین

بچوں کے ساتھ شفقت و محبت سے پیش آئیے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 1, 2023
0 0
A A
بچوں کے ساتھ شفقت و محبت سے پیش آئیے
Share on FacebookShare on Twitter

بچے قوم اور ملک کا مستقبل ہیں ۔آج کے بچے کل جوان ہوں گے اور ملک اور گھر کی باگ ڈور سنبھالیں گے ۔اس کا مطلب ہے کہ ہم اپنے بچوں کی جیسی تربیت کریں گے یا انھیں جیسا ماحول فراہم کریں گے وہ ویسے ہی بنیں گے ۔اکثر مواقع پر دیکھا گیا ہے کہ یہ کہہ کربچوں کو نظر انداز کردیا جاتا ہے کہ یہ ابھی بچے ہیں۔مسلم امت اس طرف سے کچھ زیادہ ہی غافل ہے۔جب کہ دین اسلام میں بچوں کی تربیت پر بہت زور دیا گیا ہے۔
اپنے بچوں سے تو زیادہ تر لوگ محبت کرتے ہیں ،لیکن اسلام کی تعلیمات اور اسوہ رسول کے مطابق بلا تفریق مذہب و ملت سبھی بچے آپ کی عنایت وتوجہ اور محبت وشفقت کے مستحق ہیں۔ ان کے ساتھ پیار اور شفقت سے پیش آئیے۔ ان کے ساتھ ترش روئی اور تلخ کلامی سے پرہیز کیجئے۔ میٹھے بول بولئے اور ان کے نرم ونازک دل کو ٹھیس نہ لگنے دیجئے۔ چھوٹوںکے لیے سرتاپا محبت بن جائیے۔ ان کے ساتھ ڈانٹ ڈپٹ اور کرخت لب ولہجہ اختیار نہ کیجئے۔ آنحضور ﷺ نے ارشاد فرمایا:”وہ شخص ہم میںسے نہیں جو چھوٹوں پر شفقت نہ کرے اور بڑوں کی عزت نہ کرے“۔(ابوداؤد)
اپنے سے چھوٹوں پر بے پناہ شفقت کیجئے۔ ان کے لیے سراپا رحم بنے رہیے۔ جب گھر سے باہر نکلیں اور بچے کھیلتے یا گھومتے نظرآئیں تو بڑھ کر انہیں سلام کیجئے۔ چھوٹے بچوں کو گود میں اٹھالیجئے۔ انہیں پیار کیجئے ۔نبی کریم ﷺ کو جو بچے راستے میں ملتے ان کے ساتھ بڑی محبت سے پیش آتے۔ پہل کرکے انہیں سلام کرتے۔ حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس سے گزرتے تو سلام کرتے حالانکہ ہم بچے تھے۔(ابن ماجہ)
حضرت عائشہؓ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حضرت علیؓ کے دونوں بیٹوں حضرت حسنؓ اور حضرت حسینؓ کو چوما، اقرع بن حابسؓ وہاں موجود تھے۔ انہوںنے آنحضور ﷺ سے کہا:”میرے دس بیٹے ہیں لیکن میں نے کبھی کسی کو نہیں چوما۔ نبی کریم ﷺ نے اقرع بن حابس ؓکو دیکھا اور فرمایا:”جو شخص رحم نہیں کرتا اس پر رحم نہیں کیا جاتا۔“(بخاری)
بچوں کے ساتھ ہمیشہ نرمی کا رویہ اپنائیے۔ میٹھے انداز میں ان سے بات کیجئے۔ ان کی کوتاہیوں کو نظر انداز کیجئے۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں دس سال رسولﷺ کی خدمت میں رہا مگر آپ نے کبھی اُف تک نہ کہا، جو کام میں نے جس طرح کردیا آپ نے یہ نہیں فرمایا:” کہ یہ کیوں کیا؟ اور اگر کوئی کام نہ کرسکا تو یہ نہیں فرمایا:”یہ کیوں نہیں کیا؟“
حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ ایک اعرابی رسول اللہﷺ کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا:”آپ لوگ بچوں کو چومتے ہیں ہم تو ان کو نہیں چومتے۔“ یہ سن کر رسول اللہﷺ نے فرمایا:”اگر خدا تمہارے دل سے محبت نکال دے تو میرا کیا بس ہے؟َ(متفق علیہ)
اگر چھوٹوں سے کوئی غَلطی ہوجائےں تو عفو ودرگزر سے کام لیجئے۔محبت وپیار سے سمجھا بجھا کر بات کو ختم کردیجئے۔ ایک بار جو غلطی ہوجائے، اسے بار باریاد نہ دلائیے، اس سے ضد اور چڑپیدا ہوسکتی ہے اور اس غلطی کو دوہرانے کاجذبہ بھی جڑ پکڑ سکتا ہے۔ غلطی پردوسروں کے سامنے نہ ٹوکئے بلکہ تنہائی میں دلنشیں انداز میں سمجھائیے۔
ایک بار عمرو بن ابوسلمہؓ آپ کے ساتھ کھانا کھارہے تھے ان کا ہاتھ کبھی پلیٹ کے کسی حصہ میں پڑتا اور کبھی کسی حصہ میں،آنحضور ﷺ نے ان کا یہ بے ڈھنگا پن دیکھا تو ناراض نہیں ہوئے بلکہ نہایت پیار اور دلسوزی سے سمجھایاَ
”اے بچّے( جب کھانا کھایا کرو) تو بسم اللہ پڑھ لیا کرو، داہنے ہاتھ سے کھایا کرو اور اپنی طرف سے کھایا کرو۔“
ایک بار حضرت عبداللہ بن بشیرؓ کی والدہ نے ان کے ہاتھ آنحضور ﷺ کو کچھ انگور بھیجے۔ حضرت عبداللہ راستے میں کھاگئے۔ بعد میں اصل معاملہ کھلاتو آنحضورﷺ پیارسے عبداللہ کا کان پکڑتے اور کہتے یَا غَدَّارُ یَا غَدَّارُ(او دھوکے باز او دھوکے باز)۔
بچّے اپنے بڑوں کی تقلید کرتے ہیں۔ شعوری اور غیر شعوری طور پر ان کی اچھائیوں یا برائیوں کو اپناتے ہیں، ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ ہمیشہ بچوں کے سامنے اچھا نمونہ پیش کیجئے۔اپنی گفتگو ،شیریںبیانی، وضع قطع، رہن سہن اور اخلاق وکردار سے بچوں کی کردار سازی کیجئے۔
حضرت سہل بن سعدؓ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے پاس ایک مشروب لایا گیا اس وقت مجلس میں کچھ دوسرے لوگ بھی موجود تھے۔ دائیں جانب ایک لڑکاتھا اور بائیں جانب کچھ معمر لوگ تھے۔ آپ نے دائیں جانب بیٹھے ہوئے لڑکے سے کہا:” کیاتم مجھے اجازت دے سکتے ہو کہ پہلے ان شیوخ کو پلادوں۔“ (بخاری ومسلم)
اللہ کے رسول ﷺ ہر کام دائیں جانب سے کرنا پسند فرماتے تھے اور یہی تلقین اپنے ساتھیوں کو بھی کرتے تھے۔ مجلس میں معمر لوگ بائیں جانب تھے۔ اس لیے بچے سے پہلے اجازت لی تاکہ بچے کے حاشیۂ ذہن میں یہ بات نہ آسکے کہ اللہ کے رسولﷺ کہیں اس کا حق تو تلف نہیں کررہے ہیں۔ اس کی یہ بھی تربیت کی کہ ایسے مواقع پر حق داروں سے اجازت لینی چاہیے۔
چھوٹوں کے ساتھ ہر وقت لیے دیے اور لگے بندھے نہ رہیے۔ کبھی کبھی بے حجابانہ بے تکلفی کا مظاہرہ کیجئے۔ لطیف ہنسی مذاق بھی کیجئے۔ قصے کہانیوں سے ان کا دل بھی بہلائیے اور شگفتہ وفرحت انگیز ماحول عطا فرمائیے۔
حضرت انسؓ کے بھائی ابوعمیر ؓنے ایک ممولا پال رکھا تھا۔ وہ مرگیا۔ حضرت ابوعمیرؓ بہت اداس تھے ۔ آنحضورﷺ ان کے پاس آئے اور محبت بھرے انداز میں بولے:یَا عُمَی رُ مَافَعَلَ بَالنُغَی رِ(اے ابو عمیر ! تمہارے ممولے کو کیا ہوگیا۔)
اپنے چھوٹوں کی ایسی تربیت کیجئے کہ جب کل وہ بڑے ہوں اور آپ کی ذمہ داریاں ان کے کاندھوںپر آئیں تو وہ اپنی ذمہ داریوںکو بحسن وخوبی انجام دے سکیں۔ ان کی تربیت کے سلسلے میں ان کے جذبات واحساسات کا بھر پور خیال رکھئے۔ ان کے فطری تقاضوں کو سمجھئے اور جائز حدود میں انہیں پورا کیجئے۔
عام طور پر دیکھنے میں آتا ہے کہ بچوں کے ساتھ لوگوںکا معاملہ بڑی سختی اور تلخی کا رہتا ہے۔ مسجدجو بہت مقدس مقام ہے وہاں بھی بچوں کی معمولی حرکت پر انہیں خوب لتاڑا جاتا اور پھٹکار سنائی جاتی ہے۔ نتیجہ میں بچے مسجد میں آنا چھوڑ دیتے ہیں اور انہیں اپنے بڑوں سے تنفر ہونے لگتا ہے۔اگر بچوں کے ساتھ نرمی اور ملاطفت کا معاملہ کیا جائے تو انہیں اللہ کے گھر سے بھی نسبت ہوگی اور اپنے بڑوں کی عزت واحترام کاجذبہ بھی پروان چڑھے گا۔ احادیث میں آتا ہے کہ ایسا بھی ہوتا کہ اللہ کے رسول ﷺ نماز پڑھ رہے ہیں۔ اللہ کے حضور سجدہ ریز ہیں، آپ کے نواسے حضرت حسن وحسین(جو ابھی بچے ہیں) آتے ہیں اور آپ کے کاندھوں اور پیٹھ پر چڑھ جاتے ہیں۔ آنحضورﷺ انہیں نہ دھتکارتے ہیں نہ سخت سست کہتے ہیں بلکہ سلام پھیرنے کے بعد انہیں پیار سے چمٹا لیتے ہیں اور مسکراکر انہیںچوم لیتے ہیں ۔روایات میںآتا ہے کہ آپ اپنے نواسوں کی خوشی کے لیے کبھی کبھی سجدہ طویل کردیتے تاکہ دونوں نواسے آپ کی سواری سے محظوظ ہوتے رہیں۔
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کو اپنے کندھے پر اٹھا رکھا ہے اور ان کا لعاب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر بہہ رہا ہے۔(مسند احمد)حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے باہر تشریف لائیں تو آپ کے ساتھ حضرات حسنین رضی اللہ عنہما بھی تھے ایک کندھے پر ایک اور دوسرے کندھے پر دوسرے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کبھی ایک کو بوسہ دیتے اور کبھی دوسرے کو اسی طرح چلتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے قریب آ گئے تو ایک آدمی نے پوچھا:یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ ان دونوں سے بڑی محبت کرتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جو ان دونوں سے محبت کرتا ہے گویا وہ مجھ سے محبت کرتا ہے اور جو ان سے بغض رکھتا ہے وہ مجھ سے بغض رکھتا ہے۔(بخاری)ابوموسی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ حسن و حسین آگئے دونوں نے سرخ کرتے پہن رکھے تھے اور گرتے پڑتے چلے آرہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر سے نیچے اترے اور ان دونوں کو گود میں اٹھا لیا پھر فرمایا اللہ تعالی سچ فرماتے ہیں کہ تمہارے مال اور اولادیں فتنہ ہیں۔ میں نے انہیں گرتے پڑتے ہوئے آتے ہوئے دیکھا تو صبر نہ کر سکا۔ یہاں تک کہ منبر سے اتر کر انہیں ”(گود میں) اٹھالیا۔۔(ترمذی)یہ اللہ کے رسول کا اسوہ حسنہ تھا اور دوسری طرف آپ کے امتیوں کا بچوں کے ساتھ نار واسلوک ہے۔دراصل بڑے اپنے بچپن کو بھول جاتے ہیں اور وہ بچوں کو بھی اپنے معیار پر جانچنے لگتے ہیں۔یہ وہ بنیادی غلطی ہے جس کا ارتکاب عام مسلمان کررہے ہیں۔اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کو اپنے سے چھوٹوں پر شفقت کرنے اور اپنے سے بڑوں کی عزت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔(آمین)
فقط مال و زرو دیوارو در اچھا نہیں لگتا
جہاں بچے نہیں ہوتے وہ گھر اچھا نہیں لگتا

rr

 

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist