• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, مارچ 22, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

ایرانیوں کا صدر ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت

63 سالہ ابراہیم رئیسی سال 2021 سے صدر کے منصب پر فائز تھے۔ ان کے دور میں کئی مرتبہ ملک گیر مظاہرے ہوئے، معاشی بحران شدت اختیار کر گیاتھا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مئی 22, 2024
0 0
A A
ایرانیوں کا صدر ابراہیم رئیسی کو خراج عقیدت
Share on FacebookShare on Twitter

تہران :ہیلی کاپٹر حادثے میں وفات پانے والے صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد میں شامل سات ساتھیوں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں ایرانیوں نے شرکت کی۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آخری رسومات کا سلسلہ شمال مغربی شہر تبریز سے شروع ہوا ہے جہاں صدر ابراہیم رئیسی نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچنا تھا جب راستے میں ان کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا۔
تبریز کے مرکزی سکوائر سے سوگواران ایرانی پرچم لہراتے ہوئے جلوس کی شکل میں نکلے جنہوں نے ہاتھوں میں ابراہیم رئیسی کی تصویر اٹھا رکھی تھی۔
سوگواران ابراہیم رئیسی اور ان کے سات ساتھیوں کے تابوت کے پیچھے مارچ کرتے ہوئے جا رہے تھے۔
منگل کو ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی تبریز سے اہل تشیع کے لیے مرکزی حیثیت رکھنے والے شہر قم لے جایا جائے گا۔
نماز جنازہ آیت اللہ خامنہ ای کی امامت میں بدھ کی صبح تہران میں ادا کی جائے گی۔
ابراہیم رئیسی کی تدفین جمعرات کو ان کے آبائی شہر مشہد میں ہو گی۔
ابراہیم رئیسی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے ساتھ دریائے ارس پر ڈیم منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد تبریز واپس جا رہے تھے جب ان کے ہیلی کاپٹر کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
اتوار کو بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جب خراب موسم میں ساتھ سفر کرنے والے دو اور ہپلی کاپٹرز کا رابطہ ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر سے منقطع ہو گیا تھا۔
پیر کی صبح ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے صدر کی موت کی خبر کا اعلان ان الفاظ میں کیا کہ ’ایرانی قوم کے خادم، آیت اللہ ابراہیم رئیسی نے شہادت کا اعلیٰ مقام حاصل کر لیا ہے۔‘
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہمراہ وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان، صوبائی عہدیداران اور سکیورٹی ٹیم کے ارکان بھی ہیلی کاپٹر میں موجود تھے جن کی اس حادثے میں موت واقع ہوئی ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ محمد باقری نے ہیلی کاپٹر کریش کی وجوہات کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔پیر کو اپنے صدر کی وفات پر اظہار افسوس کے لیے ہزاروں کی تعداد میں شہری تہران کے ولی عصر سکوائر میں اکھٹے ہوئے۔
سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پانچ روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور صدارتی انتخابات تک 68 سالہ نائب صدر محمد مخبر کو نگراں صدر نامزد کیا ہے۔
ایران کے سرکاری میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ صدر کے انتخاب کے لیے الیکشن 28 جون کو ہوں گے۔
حسین امیر عبداللہیان کے نائب اور جوہری مذاکرات کار علی باقری قائم مقام وزیر خارجہ کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔
63 سالہ ابراہیم رئیسی سال 2021 سے صدر کے منصب پر فائز تھے۔ ان کے دور میں کئی مرتبہ ملک گیر مظاہرے ہوئے، معاشی بحران شدت اختیار کر گیا اور اسرائیل کے ساتھ حالات غیر معمولی طور پر کشیدہ ہوئے۔
یکم اپریل کو اسرائیل کی جانب سے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر ڈرون حملے میں پاسداران انقلاب کے سات ارکان کی ہلاکت کے نتیجے میں تہران نے اسرائیل پر پہلا براہ راست حملہ کیا تھا۔
وفات سے چند گھنٹے قبل ابراہیم رئیسی نے اپنی تقریر میں فلسطینیوں کے لیے حمایت کو ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ قرار دیا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    عید الفطر: بندگی کی تکمیل، شعور کی آزمائش اور موجودہ حالات میں حکمتِ عمل

    مارچ 20, 2026
    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    دہلی میں فسادات جیسے حالات پیدا کر رہی ہے بی جے پی

    مارچ 20, 2026
    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی  حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    فائر بریگیڈ کی ہائیڈرولک لفٹ تک نہیں کھلی، بی جے پی حکومت کی ناکامی اور لاپروائی نے9لوگوں کی جان لے لی:کیجریوال

    مارچ 20, 2026
    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    پالم آتشزدگی معاملہ، بی جے پی اور ’آپ‘ میں ہاتھا پائی

    مارچ 20, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist