لکھنؤ: اومیش پال قتل کیس کے ملزم عتیق احمد کے مفرور بیٹے اسد احمد کو یوپی ایس ٹی ایف نے جھانسی میں ایک انکاؤنٹر میں ہلاک کر دیا ہے۔ اسد کے علاوہ شوٹر غلام محمد بھی ایس ٹی ایف کے ہاتھوں مارا گیا۔ اس انکاؤنٹر پر ایس پی (سماجوادی پارٹی) کے صدر اکھلیش یادو نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اسے فرضی قرار دیا ہے۔ایس پی صدر اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کیا ’’بی جے پی حکومت جھوٹے انکاؤنٹر کر کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔ بی جے پی والے عدالت پر یقین نہیں رکھتے۔ آج کے اور حالیہ انکاؤنٹرز کی مکمل جانچ ہونی چاہیے اور مجرموں کو بخشا نہیں جانا چاہیے۔ صحیح اور غلط کا فیصلہ کرنے کا حق حکومت کو نہیں ہوتا، بی جے پی بھائی چارے کے خلاف ہے۔‘‘












