• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, مارچ 14, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

فلسطین – اسرائیل جنگ میں ترکی کا کردار قابل تعریف

خصوصی ملاقات میں آئی ایم سی آر چیئرمین اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب اور ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر فرات سنال کے درمیان مسئلہ فلسطین پر کھل کر ہوئی بات

Hamara Samaj by Hamara Samaj
نومبر 22, 2023
0 0
A A
فلسطین – اسرائیل جنگ میں ترکی کا کردار قابل تعریف
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی 21نومبر، پریس ریلیز،ہماراسماج: گزشتہ 46 دنوں سے فلسطین میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری اور قتل عام جاری ہے۔ یہ انسانیت کے چہرے پر وہ بدنما داغ ہے انسانی تاریخ میں نہیں ملتا ہے۔ اسرائیل کے اس وحشیانہ قدم کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ان خیالات کا اظہار آئی ایم سی آر کے چیٔرمین اور سابق رکن پارلیمنٹ محمد ادیب نے منگل کے روز ترکیہ کے ہندوستان میں سفیر ڈاکٹر فرات سنال سے ملاقات کے دوران کیا ہے۔ ملاقات کے دوران محمد ادیب نے رہائشی بستیوں، ہسپتالوں، اور پناہ گزیں کیمپوں کو نشانہ بنائے جانے پر عالمی برادری، اقوام متحدہ کی بے بسی اور خاص کر عرب ممالک کی خاموشی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ محمد ادیب نے سفیر سے مخاطب ہو کر کہا کہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے جس طرح سے فلسطینی عوام خاص کر حماس پر اپنے موقف کو واضح کیا ہے اس کی جتنی ستائش کی جائے وہ کم ہے۔ ملاقات کے دوران ترکیہ کے سفیر نے بتایا کہ ترکیہ فلسطینیوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرانے میں مصروف ہے۔ مگر اسرائیل امدادی سامان غزہ تک پہونچنے نہیں دے رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت فلسطینی عوام کو مدد کی سخت ضرورت ہے اور ہمارا ملک اس کوشش میں ہے کہ عالمی دباؤ ڈلوا کر فلسطینی عوام تک جلد از جلد مدد پہونچائی جا سکے۔دوران گفتگو آئی ایم سی آر کے چیٔرمین نے کہا کہ اس وقت ہندوستان کا مسلمان ہی نہیں دنیا بھر کے انصاف پسند لوگ غزہ کے حالات پر ترکیہ کی جانب ٹک ٹکی باندھ کر دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا‌کہ آج کے اس دور میں جبکہ سارے مسلم ممالک امریکہ کے ڈر، کسی خوف یا کسی اور وجہ سے خاموش ہیں، انہیں فلسطینی مظلوم عوام اور بچوں کی سسکیاں اور چیخ و پکار سنائی نہیں دیتی ہے، ہر دس منٹ پر ایک معصوم بچے کی موت ہوتی ہے، عالمی جنگ کے دوران بھی اس طرح سے اور اتنے بڑے پیمانے پر قتل عام نہیں ہوا تھا۔ دنیا بھر کے انصاف پسند لوگ اور حکومتیں جو انسانیت پر یقین رکھتے ہیں انہوں نے اس بربریت کے خلاف آواز اٹھائی ہے لیکن عرب اور خلیجی ممالک کی خاموشی نہ صرف حیران کن ہے بلکہ سنگین تشویش پیدا کرتی ہے۔ملاقات کے دوران محمد ادیب نےترکیہ کے سفیر کو انڈین مسلم فار سول رائٹس” کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں ۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک غیر سرکاری تنظیم ہے جو ملک میں ہیومن رائٹس کے مسائل پر کام کر رہی ہے ۔ اس دوران انہوں نے ترکیہ کے سفیر سے گزارش کی ہے کہ دسمبر کے پہلے عشرے میں "انڈین مسلم فار سول رائٹس” کے زیراہتمام موجودہ دور میں درپیش انسانی المیہ کے تناظر میں ایک اہم سیمینار بعنوان ‘انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی معنویت پر دہلی میں منعقد کیا جا رہاہے۔ جس میں سیاسی جماعتوں کے سرکردہ لیڈران، مختلف ممالک کے سفراء، ملک میں انسانی حقوق سے جڑے اداروں کے سربراہان، ہیومن رائٹس ایکٹوسٹ سمیت بڑی تعداد میں شرکاء شرکت کریں گے۔ملاقات کے دوران محمد ادیب نے ترکیہ کے سفیر کو بھی اس پروگرام میں نہ صرف شرکت کی دعوت دی بلکہ بحیثیت مقرر انہیں مدعو کیا۔ جسے ترکیہ کے سفیر نے بخوشی قبول بھی کر لیا۔ ملاقات کے دوران محمد ادیب کے ہمراہ معروف صحافی اور آئی ایم سی آر ایگزیکٹیو کے اہم رکن انظرالباری رفیقی اور سماجی کارکن طلعت ادیب بھی موجود رہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    رمضان کی قبولیت کی اصل علامت انسان کی عملی زندگی میں تبدیلی ہے: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    رمضان کی قبولیت کی اصل علامت انسان کی عملی زندگی میں تبدیلی ہے: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    مارچ 14, 2026
    جمعۃ الوداع پر مساجد میں نمازیوں کی امڑی بھیڑ،پورے عالم میں امن و امان کیلئے دعائیں کی گئی

    جمعۃ الوداع پر مساجد میں نمازیوں کی امڑی بھیڑ،پورے عالم میں امن و امان کیلئے دعائیں کی گئی

    مارچ 14, 2026
    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا دیں: روئٹرز

    مارچ 13, 2026
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے پڑوسی ممالک پر حملوں کے خلاف قرارداد منظور

    مارچ 13, 2026
    رمضان کی قبولیت کی اصل علامت انسان کی عملی زندگی میں تبدیلی ہے: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    رمضان کی قبولیت کی اصل علامت انسان کی عملی زندگی میں تبدیلی ہے: مولانا امین الحق عبداللہ قاسمی

    مارچ 14, 2026
    جمعۃ الوداع پر مساجد میں نمازیوں کی امڑی بھیڑ،پورے عالم میں امن و امان کیلئے دعائیں کی گئی

    جمعۃ الوداع پر مساجد میں نمازیوں کی امڑی بھیڑ،پورے عالم میں امن و امان کیلئے دعائیں کی گئی

    مارچ 14, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist