سید پرویز قیصر
ملبورن میں شروع ہوئے چوتھے ایشیز سریز کے پہلا دن بالروں کے لئے بے حد سازگار رہا اور دونون ٹیموں کے بالروں نے دس۔ دس وکٹ لئے۔ ٹسٹ کے پہلے دن76.1 اوور میں20 وکٹوں کے نقصان پر266رن بنے۔آسڑیلیا میں کھیلے گئے ٹسٹ میچوں میں یہ پانچواں موقع ہے جب ٹسٹ کے پہلے دن 20 وکٹ گرے۔
آسڑیلیا نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے45.2اوور میں152 رن بنائے تھے۔ انگلینڈ کے سبھی کھلاڑی29.5 اوور میں110 رن بناکر آوٹ ہوئے جس کی وجہ سے میزبان ٹیم کو پہلی اننگ کی بنیاد پر42 رن کی سبقت حاصل ہوگئی۔ آسڑیلیا نے اپنی دوسری اننگ میں ایک اوور میں کسی نقصان کے بغیر چار رن بنائے تھے۔ ٹسٹ کت پہلے دن گرنے والے یہ سب سے زیادہ وکٹ ہیں جبکہ ایک دن کے کھیل میں یہ دوسرے سب سے زیادہ وکٹ ہیں۔
ٹسٹ کے پہلے دن آسڑیلیا میں سب سے زیادہ وکٹ ملبورن میں جنوری 1902 میں ہوئے ٹسٹ میچ میں گرے تھے۔ آسڑیلیا اور انگلینڈ کے مابین ہوئے اس ٹسٹ میچ میںکل221رن بنے تھے اور 25 کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔آسڑیلیا کے سبھی کھلاڑی اپنی پہلی اننگ میں32.1 اوور میں112 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں15.4 اوور میں61 ر ن بنائے تھے۔ پہلے دن کاکھیلا ختم ہونے تک آسڑیلیا نے اپنی دوسری اننگ میں پانچ وکٹ پر 48 رن بنائے تھے۔ آسڑیلیا نے یہ ٹسٹ229 رن سے جیتا تھا۔
ویسٹ انڈیز اور آسڑیلیا کے مابین ایڈیلیڈ میں 22 دسمبر1951 کو ہوئے میچ میں207 رن بنے تھے اور22 کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔ اس ٹسٹ میں ویسٹ انڈیز نے چھ وکٹ سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔آسڑیلیا کے سبھی کھلاڑی اپنی پہلی اننگ میں25.7 اوور میں82 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگ میں24.5 اوور میں105 رن بنائے تھے۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسڑیلیا نے اپنی دوسری اننگ میں دو وکٹ پر 20 رن بنائے تھے۔
ملبورن میں 29 دسمبر1894 کوآسڑیلیا اورانگلینڈ کے درمیان شروع ہوئے ٹسٹ میچ میں198 رن بناکر20کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔انگلینڈ نے اس ٹسٹ میچ میں94 رن سے جیت اپنے نام کی تھی۔ انگلینڈ کے سبھی کھلاڑی پہلی اننگ40.1 اوور میں75 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ آسڑیلیا کے بھی سنھی کھلاڑی55.5 اوور میں123 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔
جنوبی افریقہ اور آسڑیلیا کے مابین ملبورن میں12 فروری1932 کو میچ کے پہلے دن194 رن بنے تھے اور20 کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔ اس ٹسٹ میںآسڑیلیا نے ایک اننگ اور 72 رن سے جیت حاصل کی تھی۔جنوبی افریقہ کے سبھی کھلاڑی23.2 اوور میں36 رن بناکر آوٹ ہوئے تھے۔ آسڑیلیا نے اپنی پہلی اننگ میں54.3 اوور میں153 رن بنائے تھے۔زخمی ہونے کی وجہ سے ڈان بریڈ مین نے اس اننگ میں بلے بازی نہیں کی تھی۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک جنوبی افریقہ نے اپنی دوسری اننگ میں ایک وکٹ پر پانچ رن بنائے تھے۔
ٹسٹ کرکٹ میں ایک دن میں سب سے زیادہوکٹ لارڈز میںانگلینڈ اور آسڑیلیا کے درمیان 17جولائی1888 کو یعنی ٹسٹ کے دوسرے دن157 رن بنے تھے اور27 کھلاڑی آوٹ ہوئے تھے۔ پہلے انگلینڈکے سات کھلاڑی اپنی پہلی اننگ میں آوٹ ہوئے جس کے بعد آسڑیلیا کے سبھی کھلاڑی آوٹ ہوئے۔ دوسری اننگ میںانگلینڈ کے سبھی کھلاری آوٹ ہوئے تھے۔آسڑیلیا نے اس میچ میں 61 رن سے جیت اپنے نام کی تھی۔












