• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, فروری 24, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ریاستی خبریں

اکشردھام مندرحملہ میں گرفتارتین دوسرے لوگ بھی باعزت بری

بے گناہون کو انصاف تو مل گیا مگر متاثرین کی زندگیاں برباد کرنے والوں کو کیفرکردارتک پہنچاے بغیر انصاف ادھورا ہے:مولانا ارشدمدنی ،خاطی افسران کے خلاف جمعیۃ علماء ہند عدالت میں مقدمہ لڑ رہی ہے

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 25, 2026
0 0
A A
اکشردھام مندرحملہ میں گرفتارتین دوسرے لوگ بھی باعزت بری
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ،پریس ریلیز،ہماراسماج:جمعیۃ علماء ہند کی قانونی جدوجہد کے نتیجہ میں اکشردھام مندرحملہ کے معاملہ میں وہ تین افرادبھی باعزت بری ہوگئے جن کوبعدمیں گرفتارکیاگیاتھا، ان کے نام عبدالرشید سلیمان اجمیری، محمد فاروق محمد حنیف شیخ اورمحمد یاسین عرف یاسین بٹ ہے۔ احمدآبادکی خصوصی پوٹاعدالت میں یہ مقدمہ چلا اورسماعت کے بعدپوٹاعدالت کے خصوصی جج ہیمانگ آر راؤل نے یہ تبصرہ کرتے ہوئے انہیں باعزت رہاکردیاکہ اس سے پہلے سپریم کورٹ بھی سزایافتہ ملزمین کو ناکافافی ثبوت کے بنیاد پر بے قصورقراردیتے ہوئے رہاکرچکی ہے، فاضل جج نے یہ بھی کہا کہ اس حقیقت کو مدنظررکھتے ہوئے موجودہ تینوں ملزمین کے خلاف لگائے گئے الزام کے ضمن میں سپریم کورٹ کے ذریعہ تسلیم کئے گئے شواہد کے علاوہ ریکارڈ پر کوئی نئی بات سامنے نہیں آئی، اس لئے ان تینوں ملزمین کو بھی رہاکیاجاتاہے، ان تین لوگوں میں سے دوعبدالرشید سلیمان اجمیری اورمحمدفاروق محمد حنیف شیخ احمدآبادکے رہنے والے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اکشردھام مندرپر حملہ کاواقعہ جب پیش آیاتویہ دونوں سعودی عرب کے شہر ریاض میں بسلسلہ روزگارمقیم تھے، مگر انہیں بھی ملزم قراردیکر فراراعلان کردیاگیاتھا، چنانچہ 2019میں جب یہ لوگ سعودی عرب سے لوٹے توکرائم برانچ نے انہیں گرفتارکرکے جیل بھیج دیاتھا، ان کے دیگر دوبھائیوں آدم سلیمان اجمیری اورسلیم حنیف شیخ کوبھی اس دہشت گرانہ معاملہ میں گرفتارکیا گیا تھاجنہیں بعد میں سپریم کورٹ نے باعزت بری کردیاتھا، انہی کی درخواست پر جمعیۃ علماء ہندنے اس معاملہ میں بھی قانونی امدادفراہم کی۔جمعیۃ علماء ہندکے صدرمولانا ارشدمدنی نے پوٹاعدالت کے حالیہ فیصلہ کا استقبال کرتے ہوئے اسے انصاف کی جیت قراردیا اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی قابل اطمینان ہے کہ اس معاملہ میں پوٹاعدالت نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کو بطورنظیراپنے سامنے رکھااوراس طرح بے گناہوں کی رہائی ممکن ہوپائی، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بے گناہ تھے کیونکہ اکشردھام مندرپر جب حملہ ہواتویہ لوگ وہاں موجودنہیں تھے مگر اس کے باوجود انہیں ملزم بنادیا گیاانہوں نے اس بات پر سخت افسوس کا اظہارکیا کہ بے گناہ ہوتے ہوئے بھی ان لوگوں کو انصاف کے حصول میں چھ سال لگ گئے، اس سے ہمارے قانونی نظام کی خامیاں اجاگرہوجاتی ہے، افسوسناک پہلویہ ہے کہ آج کے حالات میں ایک مخصوص فرقہ کے لئے انصاف کا حصول ناممکن نہیں تومحال ضرورہے، اوراس کوشش میں بے گناہ افرادکی زندگیوں کے بیش قیمتی دن جیل کی سیاہ کوٹھری کی نذرہوجاتے ہیں، مگر اس کے لئے کسی کی جواب دہی طے نہیں کی جاتی اس لئے جولوگ ایساکرتے ہیں ان کے حوصلہ مزید بلند ہوجاتے ہیں۔مولانا مدنی نے اخیر میں کہا کہ ہماری نظر میں یہ انصاف اس وقت تک ادھورا ہے جب تک جوابدہی طے نہیں کی جائے گی اور بے گناہوں کی زندگیاں تباہ کرنے والوں کوئی سزا نہیں دی جائے گی،ا س افسوسناک سلسلے کا خاتمہ نہیں ہوگا۔ قانون کی آڑمیں اسی طرح بے گناہوں کی زندگیوں کھلواڑ ہوتا رہے گا، بے قصور مسلمانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے والے افسران کے خلاف اور ان کے چہروں سے نقاب اٹھانے کے لئے جمعیۃ علماء ہند نے سپریم کورٹ میں رہا ہونے والے ملزمین کی جانب سے ہرجانہ اور خاطی افسران کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے بھی اپیل دائر کی گئی تھی جس پر مختلف مراحل میں بحث ہوئی اور حکومت کی جانب سے پیروی کرنے والے وکیل نے یہ کہا کہ اس طرح تو ہر رہا ہونے والا ہرجانہ اور پولس پر کاروائی کا مطالبہ کرے گا جس سے پولس کا مورل ڈاؤن ہوگا،اپیل کو خارج کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس پر جمعیۃ علماء ہندکے سینئر ایڈوکیٹ کے۔ٹی۔ایس۔تلسی نے بحث کرتے ہوئے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ قانون ہی میں ہرجانہ اور خاطی افسران کی سرزنش کی بات کہی گئی ہے. بہر حال سپریم کورٹ کے آرڈر پر ہرجانہ کا معاملہ نچلی عدالت میں چل رہا ہے، اس فیصلہ سے یہ امید بڑھی ہے۔ انشاء اللہ ہرجانہ کا فیصلہ بے گناہ مظلومین کے حق میں جلد آے گا۔ واضح رہے کہ سن 2002 میں گجرات کے گاندھی نگر میں واقع اکشر دھام مندر پر دہشت گردانہ حملہ ہوا تھا جس میں بڑی تعداد میں مندر کے زائرین اور پولس اہلکاروں کی اموات ہوئی تھی۔ حملے قریب ایک سال بعد تفتیشی ایجنسی کرائم برانچ کے DG بنجارا و دیگران افسران نے اچانک 30 اگست 2003 کو مفتی عبد القیوم ،آدم سلیمان اجمیری،سلیم حنیف شیخ، مولانا عبد اللہ، چاند خان اور الطاف حسین ملک کو گرفتار کرکے اس معاملہ کے حل کر لینے کا دعویٰ کیا تھا۔ 2007میں پوٹاعدالت نے اکشردھام مندرپر حملہ کے الزام میں گرفتارکئے گئے لوگوں میں سے تین مفتی عبد القیوم، آدم سلیمان اجمیری اور چاند خان کو پھانسی کی سزادی تھی جبکہ سلیم حنیف شیخ کو عمرقید، مولانا عبد اللہ میاں کو دس برس اورالطاف ملک کو پانچ برس قیدکی سزاسنائی تھی، سن 2010 میں گجرات ہائی کورٹ نے بھی پوٹاعدالت کے فیصلہ کو برقراررکھاتھا، صدرجمعیۃ علماء ہند مولاناارشدمدنی کی ہدایت پرجمعیۃ علماء ہندکی قانونی امدادکمیٹی نے اس فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا اورسپریم کورٹ نے ناکافی ثبوت کی بنیادپر سن 2014 میں تمام ملزمین کو باعزت بری کرنے کے ساتھ ساتھ گجرات پولس اورتفتیشی ایجنسیوں کی اس بات کے لئے سخت شرزنش کی تھی کہ انہوں نے درست طریقہ سے معاملہ کی تفتیش نہیں کی اوراس میں بے گناہوں کو پھانس کر اپنی فرض سناشی ظاہر کردی تھی، سپریم کورٹ سے باعزت رہائی کے بعد پوٹا کورٹ سے پھانسی یافتہ ملزم مفتی عبد القیوم نے اپنی بے گناہی کے دستاویز کے طور ایک کتاب ” 11 سال سلاخوں کے پیچھے” لکھی ہے جس کا رسم اجراء صدر محترم کے ہاتھوں ہوا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    فروری 24, 2026
    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    فروری 24, 2026
    رمضان میں بچوں کے ساتھ روحانی سفر کی خوبصورت ابتدا

    رمضان میں بچوں کے ساتھ روحانی سفر کی خوبصورت ابتدا

    فروری 24, 2026
    نو تھنکس گرین لینڈ نے ٹرمپ کی آفر ٹھکرا دی

    نو تھنکس گرین لینڈ نے ٹرمپ کی آفر ٹھکرا دی

    فروری 24, 2026
    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    دہلی حکومت نے ضروری اصلاحات پر غور و خوض کیا اور ’ای-ایس ایل اے‘ پورٹل اپ گریڈ کا تجزیہ کیا

    فروری 24, 2026
    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    ریکھا گپتا سرکار بہت اچھا کام کر رہی ہے، ایک سال ہونے پر ریاستی بی جے پی نے کی تعریف

    فروری 24, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist