• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعہ, مارچ 13, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

میوات میں دومسلم نوجوانوں کے وحشی قاتلوں پر یو اے پی اے لگایا جائے

جمعیۃ کے وفد نے بھرت پور جا کر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
فروری 18, 2023
0 0
A A
میوات میں دومسلم نوجوانوں کے وحشی قاتلوں پر یو اے پی اے لگایا جائے
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی ۱۸؍ فروری : جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے میوات میں دو مسلم نوجوان جنید اور ناصر کے وحشیانہ قتل اور جلادینے کے واقعات پر گہری تشویش اور سخت غم وغصہ کا اظہار کیا ہے اور اسے انسانیت سوز اور دہشت گردی  سے تعبیر کرتے ہوئے مرکز اور ہریانہ کی سرکار سے مطالبہ کیا ہے ملزموں کے خلاف یواے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا جائے ۔مولانا مدنی نے کہا کہ اقلیتی طبقہ کا کوئی شخص اگر دو لفظ بول دیتا ہے تو اس پر دہشت گردی کے مقدمات عائد کیے جاتے ہیں۔ یہاں دولوگوں کو مار کر جلا دیا گیا ، مگر ملزمین پر معمولی دفعات عائد کی گئی ہیں،جو عدل و انصاف کے تئیں سرکار کے دوہرے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔

مولانا مدنی نے کہا کہ اس طرح کے ظالمانہ ، وحشیانہ اور مکروہ عمل کو کسی بھی مہذب سماج بالخصوص بھارت جیسے عظیم جمہوری ملک میں برداشت نہیں کیا جاسکتا۔دستور اور آئین کے تئیں پابند منتخب سرکاروں کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ اس کو فوری طور سے روکے اور اس سلسلے میں ایک جامع تعزیراتی اقدامات کو لازمی بنائے، جیساکہ خود سپریم کورٹ نے تمام حکومتوں کو ہدایت دی ہے ۔ یہ انتہائی قابل مذمت ہے کہ اسی ہریانہ اور راجستھان کی سرزمین پر ماضی میں اکبرخان ، جنید خاں، رکبر خاں،عمر ، افرازل وغیرہ کی ماب لنچنگ میں پولس انتظامیہ اور راجستھان و ہریانہ سرکاروں کے رویے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ان گئو رکشکوں اور دہشت گردوں کومحض پشت پناہی حاصل نہیں ہے بلکہ ان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی بھی کی جارہی ہے اور یہ عناصر سرکاری سرپرستی میں کھلے عام لوگوں کو قتل کرتے ہیں ، ان پر گولیاں برساتے ہیں، ویڈیو بنا کر ٹوئیٹر پر ڈالتے ہیں، پھر وہ پولس انتظامیہ کے ساتھ اپنا فوٹو کھینچ کر اپنی طاقت اور رعب کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ہریانہ کی سرکار اور پولس انتظامیہ ان کا بال بھی بیکا نہیں کرتیں بلکہ انتہائی بے شرمی اور خاموشی کا مظاہرہ کرکے ملک کے تکثیری ، جمہوری اور سیکولر کردار کو داغ دار کررہی ہیں ۔
مولانا مدنی نے ایسے حالات میں حکومت سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ واقعہ میں مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچا یا جائے اور ان کے خلاف سخت سے سخت مقدمات قائم کیے جائیں ، اس معاملے میں قصور وار پولس افسران کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے ، اور پورے معاملے کی جوڈیشیل انکوائری کرائی جائے ۔ نیز مرنے والوں کے اہل خانہ کی بازآبادکاری کے لیے معقول معاوضہ دیا جائے اور گھر کے کسی ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے ۔

دریں اثنا آج جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی کی قیادت میں جمعیۃ کے ایک وفد نے موضع گھاٹ میکا ضلع بھرت پور کا دورہ کیا جہاں متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے ہر ممکن انصاف کی یقین دہانی کرائی ۔مولانا حکیم الدین قاسمی نے گاؤں کے مجمع عام سے خطاب کیا اور ان کو صبر واستقامت کی دعوت دی۔ جمعیۃ علماء ضلع میوات نے یتیم بچوں و بچیوں کی تعلیم و تربیت کی مکمل ذمہ داری وعدہ کیا، مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ جنید کے چھ معصوم بچے ہیں ، ساتھ ہی اس کے بھائی کے پریوار میں سات بچے ہیں ، بھائی کی ذہنی حالت اتنی اچھی نہیں ہے ، ان سب کی کفالت جنید کے ذمے ہے، اس حادثہ کے بعد اتنا بڑا پریوار بے سہارا ہوگیا ہے، اب ان کی مستقل پرورش کا معاملہ ہے، اس لیے بہی خواہ حضرات کو ان کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے ۔ وفد میں ناظم عمومی کے ہمرا مولانا غیور احمد قاسمی، مفتی ذاکر حسین قاسمی ، مولانا محمد یحیی کریمی،مفتی محمد سلیم ساکرس، قاری محمد اسلم بڈیڈ،مفتی رضوان ، مولانا عبیداللہ ، ماسٹر قاسم ،متھرا سے مولانا جمال الدین ، ماسٹر محمد عابد، حافظ محمد یامین، ماسٹر محمد شبیر وغیرہ شامل تھے

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    ایران بحران میں چین اور مغرب کی طاقت کی کشمکش نمایاں

    مارچ 12, 2026
    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    کبڈی کے چانکیہ رندھیر سنگھ سہراوت گجرات جائنٹس کے ہیڈ کوچ مقرر

    مارچ 12, 2026
    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    تائیوان کے گرد چھ چینی جنگی جہازوں کی موجودگی کا انکشاف

    مارچ 12, 2026
    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس  اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے کراچی میں ایمبولینس اور جنازے کی نقل و حمل کے اخراجات میں اضافہ کیا

    مارچ 12, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist