نئی دہلی، سماج نیوز سروس: کڑکڑڈوما کورٹ نے 2020 دہلی فسادات کیس میں عمر خالد کی درخواست ضمانت پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ عمر خالد نے تاخیر اور دیگر ملزمان سے مماثلت کی بنیاد پر باقاعدہ ضمانت کی درخواست کی ہے۔ وہ یو اے پی اے کے تحت ایک کیس میں ستمبر 2020 سے حراست میں ہے۔ دہلی پولیس نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے اسے غیر سنجیدہ اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ دہلی کی کڑکڑڈوماکورٹ نے جے این یو کے سابق طالب علم اور سماجی کارکن عمر خالد کی ضمانت کی درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو شمال مشرقی دہلی میں 2020 کے فسادات میں سازش کرنے کے الزام میں یو اے پی اے اور دیگر دفعات کے تحت جیل میں بند ہیں۔ عمر خالد نے تاخیر اور دیگر ملزمان سے مماثلت کی بنیاد پر باقاعدہ ضمانت کی درخواست کی ہے۔ وہ یو اے پی اے کے تحت ایک کیس میں ستمبر 2020 سے حراست میں ہے۔ دہلی پولیس نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے اسے غیر سنجیدہ اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے قبل عمر خالد نے 14 فروری کو سپریم کورٹ سے اپنی ضمانت کی درخواست واپس لے لی تھی۔ عمر کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے کہا تھا کہ یہ درخواست واپس لی جا رہی ہے کیونکہ کچھ حالات بدل چکے ہیں اور اب ہم ضمانت کے لیے ٹرائل کورٹ میں نئی درخواست دائر کریں گے۔












