بلند شہر، سماج نیوز سروس:آئندہ 11اگست کو بلند شہر کے سکندرآباد میں مہاراجہ اگراسن سیوا سمیتی کے زیر اہتمام کیریئر کونسلنگ سیمینار کی تیاری کے سلسلے میںایگزیکٹیو میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں بی جے پی کے قومی ترجمان گوپال کرشن اگروال کو مہمان خصوصی بنائے جانے پر تمام عہدیداران نے خوشی کا اظہار کیا ۔میٹنگ میں بتایا گیاکہ سیمینار کی تین مرحلوں میں تکمیل ہونے ، ماہرین تعلیم، ماہرین نفسیات، کیرئیر ایکسپرٹ کونسلرز کی موجودگی اور محدود جگہ کی وجہ سے صرف ان بچوں کو گیٹ پاس کے ذریعے داخلہ دینے کا فیصلہ کیا گیا جنہو ں نے رجسٹریشن کرایا ہے۔ سیمینار کے لیے منتخب ہونے والے بچوں میں گیٹ پاس کی تقسیم کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے کہا گیا کہ شہر کے باہر سے آنے والے رجسٹرڈ بچوں کو سیمینار والے دن اپنا گیٹ پاس حاصل کرنے کے لیے ساتھ میں اسکول کا شناختی کارڈ لانا ہوگا۔ میٹنگ کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین اشوک سنگھل اور نظا مت کوآرڈینیٹر نتن اگروال نے کی۔ اس موقع پر شیو پرکاش کاکا، انل گوئل، چندر پرکاش صراف، وبھور گپتا، ڈاکٹر وپن گرگ، موہت ایڈووکیٹ، پونیت چندرا، خزانچی دیپک سنگھل، راجیش اگروال، لو گپتا، اروند گرگ، راہل سنگھل وغیرہ موجود تھے۔












