• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
اتوار, اکتوبر 19, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں کھیل کھلاڑی

کپِل دیو کی قیادت میں بھارت نے پہلی بار عالمی کرکٹ کپ جیتا

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 5, 2023
0 0
A A
کپِل دیو کی قیادت میں بھارت نے پہلی بار عالمی کرکٹ کپ جیتا
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی، ہر کھلاڑی کی اپنی ایک منفرد شخصیت ہوتی ہے او ر وہ اپنے کھیل میں اس قدر منجھ جاتا ہے کہ پھر وہ اسی لحاظ سے اپنے کھیل کو پیش کرتا ہے اور دوسرے کھلاڑیوں پر سبقت حاصل کرلیتا ہے ۔کپِل دیو بھی کرکٹ کی دنیا کی ایک ایسہی ہی شخصیت ہیں، جن کا کرکٹ میں عزت اور ایک اعلیٰ مقام ہے ۔ ‘‘ ہریانہ کے طوفان ’’ کے نام سے مشہور اس عظیم کھلاڑی کی پیدائش پنجاب کے مشہور شہر چندی گڑھ میں 6 جنوری 1959 میں ہوئی ۔ پورا نام کپِل دیو نکھج، نے ابتدائی تعلیم ڈی اے وی اسکول سے حاصل کی اور گریجویشن سینٹ ایڈورڈ کالج سے مکمل کی ۔ ملک کی تقسیم کے وقت ان کا خاندان راولپنڈی سے ہندستان میں رہنے لگا۔ یہیں ان کے والد رام لال نکھنج لکڑی کا کاروبار کرتے تھے ۔ ان کی والدہ راج کماری، جن کا تعلق پاکستان سے تھا، ایک گھریلو خاتون تھیں۔کپِل دیو کے کل سات بہن بھائی ہیں ، وہ چھٹے نمبر پر ہیں۔ ان کی شادی 1980 میں رومی بھاٹیہ نامی خاتون سے ہوئی۔ کپِل کا رجحان چونکہ بچپن سے ہی کھیلوں کی طرف مائل تھا۔ انہوں نے اسکول میں جونیئر سطح پر تمغے بھی جیتے تھے ۔اسی لئے ان کی دلچسپی اور صلاحیت کو دیکھتے ہوئے انہیں کرکٹ کی تربیت حاصل کرنے کے لیے دیش پریم آزاد ، جو ان کے کوچ تھے ، کے پاس بھیجا گیا۔ پہلے تو ان کے گیند بازی کے ایکشن کو رد کردیا گیا لیکن انہوں نے آہستہ آہستہ اپنے کھیل میں بہتری لانا شروع کردی۔ اپنی فٹنیس اور کھیل پرخاص توجہ دینی شروع کردی۔ مسلسل مشق اور پابندی کا نتیجہ یہ ہوا کہ یہ نوجوان کھلاڑی فیلڈ میں ہمیشہ چاق و چوبند نظر آیا اور اپنی فٹنس پر اتنی توجہ دی کہ انہیں صحت کی وجہ سے کبھی ٹیسٹ میچ سے باہر نہیں کیا گیا اور حیران کن بات یہ بھی ہے کہ یہ مشہور کرکٹر اپنے طویل کیریئر کی 184 اننگز میں کبھی رن آؤٹ نہیں ہوا۔کپِل دیو کا کیریئر 1975 سے شروع ہوا۔ جب انہوں نے پنجاب کے خلاف ہریانہ کے لیے ایک میچ کھیلا، جس میں انہوں نے ہریانہ کو 6 وکٹوں سے شاندار فتح دلائی۔سال 1976-77 میں انہوں نے جموں و کشمیر کے خلاف میچ میں8 وکٹیں اور 36 رن بنائے اور اسی سال بنگال کے خلاف 7 وکٹیں اور 20 رن بنائے ۔ ان دونوں میچوں میں ان کا ٹیلنٹ سب کے سامنے آ گیا۔اس کے بعد انہوں نے سال 1978 میں ٹیسٹ میچ کھیلنا شروع کیا۔ انہوں نے اپنا پہلا بین الاقوامی ٹیسٹ میچ پاکستان کے خلاف کھیلا۔ اس میچ میں کپِل دیو نے صرف 13 رن بنائے ، حالانکہ انہوں نے 1 وکٹ بھی حاصل کی تھی۔کپِل دیو نے 1979-1980 میں دہلی کے خلاف شاندار بلے بازی کے ساتھ 193 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ہریانہ کو شاندار فتح دلائی۔ یہ ان کے کیریئر کی پہلی سنچری تھی۔ اس اننگز کے بعد کپِل دیو نے ثابت کردیا کہ وہ نہ صرف گیند بازی میں بلکہ بلے بازی سے بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں۔ اپنی دونوں صلاحیتوں کی وجہ سے انہیں اب تک کا بہترین آل راؤنڈر سمجھا جاتا ہے ۔ہندوستان اور ریاست ہریانہ کی ٹیم کے لیے کرکٹ کھیلنے کے علاوہ، اس نے انگلینڈ میں نارتھمپٹن شائر اور ورسیسٹر شائر کے لیے کاؤنٹی کرکٹ بھی کھیلی۔17 اکتوبر 1979 کو انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 124 میں 126 رنز بنائے ۔ یہ ان کی یادگار اننگز میں شمار ہوتی ہے ۔ نومبر 1974 میں کپِل دیو نے اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ڈیبیو کیا، پنجاب کے خلاف اپنی آبائی ریاست ہریانہ کے لیے کھیلا۔ جہاں انہوں نے صرف 39 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں اور پنجاب کو صرف 63 رنز پر روک دیا۔انہوں نے 16 اکتوبر 1978 کو، فیصل آباد میں پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنا بین الاقوامی ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔اگرچہ ان کی کارکردگی متاثر کن نہیں تھی لیکن انہوں نے اپنی رفتار اور باؤنسرز سے پاکستانی بلے بازوں کو حیران کر دیا۔اسی دورے کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے صرف 33 گیندوں پر تیز ترین ٹیسٹ نصف سنچری بھی بنائی۔کپِل دیو کی زندگی کا سنہرا موڑ سال 1983کا رہا۔ یہ وہ یادگاری برس تھا جس میں کپِل دیو نے اپنی ٹیم کی بدولت ایک ایسی تاریخ رقم کی ،جس نے ہندستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔سال 1983 کے وسط مدت میں عالمی کرکٹ ورلڈ کپ کا انقعاد ہونا تھا۔ گزشتہ ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کی کارکردگی کو دیکھ کر کسی کو اس مرتبہ ہندستان سے اچھی امیدیں وابستہ نہیں تھیں۔ کسی کو نہیں لگتا تھا کہ ہندستان ورلڈ کپ جیت سکتا ہے ۔ ہندستان کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے زمبابوے کو شکست دینا لازمی تھا۔ اس میچ کے دوران ہندستان تقریباً شکست کی طرف بڑھ رہا تھا کہ کپِل دیو نے اپنی شاندار بلے بازی کی بدولت میچ سنبھال لیا۔ اس میچ میں انہوں نے اپنی بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے شاندار 175 رن بنائے اور زمبابوے کے گیند بازوں کی جم کر دھلائی کی۔ کپِل دیو نے یہ رن صرف 138 گیندوں پر بنائے تھی۔ اس میچ میں ایک اور خاص بات یہ رہی کہ 9ویں وکٹ کے لیے 126 رنوں کی سب سے بڑی شراکت کرمانی (22 رنز) اور کپِل دیو کے درمیان رہی جسے 27 برسوں تک کوئی نہیں توڑ سکا۔ یہی نہیں کپِل دیو نے اس میچ میں شاندار گیند بازی کرتے ہوئے زمبابوے کے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔فائنل میں ہندستان کا مقابلہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم سے ہونا تھا۔ ویسٹ انڈیز ، اس وقت کی ایک ایسی کرکٹ ٹیم مانی جاتی تھی جسے کوئی بھی ٹیم شکست دینے سے عاجز تھی۔عالمی کپ کے فائنل میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ہندستان نے کل 183 رن بنائے اور اس کی پوری ٹیم آل آؤٹ ہو گئی۔ کپتان کپِل دیو نے اس میچ میں صرف 15 رن بنائے اور ایک وکٹ حاصل کی، لیکن کپِل نے اپنے حوصلے پست نہیں ہونے دیئے اور ٹیم میں خوداعتمادی پیدا کرتے ہوئے حکمت عملی سے کام لیا۔اتنے کم اسکور کرنے کے باوجود کپِل نے اپنے گیند بازوں کی حوصلہ افزائی کی۔جس کے نتیجے میں مدن لال اور مہندر امرناتھ کی عمدہ گیند بازی کی وجہ سے ہندستان نے ویسٹ انڈیز کو 140 رنوں پر آؤٹ کر کے 1983 کا ورلڈ کپ اپنے نام کرلیا۔کپِل دیو نے 131 ٹسٹ میچوں میں 227 اننگز میں 29.64 کی اوسط سے گیند بازی کی۔ جس میں انہوں نے 434وکٹ حاصل کئے ۔ ایک روزہ میچوں میں انہوں نے 225 میچ کھیل کر 253 وکٹ حاصل کیں۔ فرسٹ کلاس میچوں میں انہوں نے 275 میچوں میں 835 وکٹ اپنے نام کیں۔ بلے بازی کی اگر بات کی جائے تو کِپل دیو نے 131 ٹسٹ میچوں میں 5248 رن بنائے ۔ جس میں ان کے 163 شاندار رن ہیں۔ انہوں نے ٹسٹ میچوں میں 8 سنچریاں، 27 نصف سنچریاں بنائی۔ جبکہ225 ایک روزہ میچوں میں انہوں نے 3783 رن بنائے جس میں ان کے شاندار 175 (ناٹ آؤٹ) رن شامل ہیں۔ ایک روزہ میچوں میں انہوں نے ایک سنچری اور 14 نصف سنچریاں بنائیں۔ انہوں نے اپنا ٹسٹ میچ پاکستان کے خلاف فیصل آباد میں 16اکتوبر 1978 جبکہ اپنا آخری ٹسٹ میچ نیوزی کے خلاف 19 مارچ 1994 کو ہیملٹن میں کھیلا۔پاکستان کے خلاف اپنا پہلا ایک روزہ میچ کوئٹہ میں یکم اکتوبر1978 میں اور آخری ایک روزہ میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف فریدآباد میں 17 اکتوبر 1994 میں کھیلا۔کپَل دیونے اپنے کرکٹ کیریئر میں بے انتہا کامیابیاں اور شہرت حاصل کی۔ پہلا بڑاکانارمہ تو عالمی کپ کا جیتنا۔ دوسرے بحثیت آل راؤنڈر اپنی شاندر کارکردگی کی بدولت انہوں نے جو ریکارڈ بنائے ، توڑے وہ قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے نہ صرف بلے بازی ، گیند بازی بلکہ فیلڈ میں اپنی چستی پھرتی کا بھی شاندار نمونہ پیش کیا۔ سال 1994 میں وہ سر رچرڈ ہیڈلی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے دنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے گیند باز بن گئے ۔ ان کا ریکارڈ 1999 میں ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش نے توڑا۔واحد کھلاڑی جس نے آل راؤنڈر کا 4000 ٹیسٹ رنز اور 400 وکٹیں حاصل کیں۔کپِل دیو 100، 200 اور 300 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے سب سے کم عمر کرکٹر بھی رہے ۔ٹیسٹ اننگز میں 9 وکٹیں لینے والے واحد کپتان کا شرف بھی ان کو ہی حاصل ہے ۔سال 1994 میں ریٹائرمنٹ کے بعد، کپَل نے گولف کھیلنا شروع کیا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے کاروباری دنیا میں بھی قدم رکھا۔ 80کی دہائی میں وہ ٹی وی اشتہارات کی دنیا میں بھی سرگرم نظرآئے ۔ ان کا پامولیو شیونگ کریم کا اشتہار اتنا مشہور ہوا کہ اس کے ون لائنر، "پامولیو دا جواب نہیں ٹی پر بھی مشہور کردیا۔وہ بالی ووڈ کی کئی فلموں میں مختصر کرداروں میں نظر آئے ، جن میں "دلگی… یہ دلگی،” "اقبال،” "چین کھلی کی میں کھلی،” اور "مجھ سے شادی کروگی” شامل ہیں۔ہدایت کار کبیر خان نے کپِل دیو کی زندگی پر ایک بائیوپک بھی بنائی ہے جس کا نام ’83’ ہے جس میں اداکار رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہیں۔ دیپیکا پڈوکون کپِل دیو کی بیوی رومی بھاٹیہ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔سال 2008 میں، انہیں ہندوستانی علاقائی فوج نے لیفٹیننٹ کرنل کے طور پر اعزاز سے نوازا تھا۔مئی 2017 میں، انہوں نے مادام تساؤ میوزیم، نئی دہلی، ہندستان میں اپنے مومی مجسمے کی نقاب کشائی کی۔کپِل دیو کو سال 1979 کو ارجن ایوارڈ ، سال1982 پدم شری، سال 1983 میں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر سال 1991 میں پدم بھوشن، سال 2002میں وزڈن انڈین کرکٹر آف دی سنچری ، سال2010 میں آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025

    خواتین صف اول میں

    اکتوبر 16, 2025
    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    پاکستان اسٹریٹجک سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے پُرعزم ہے: وزیر خزانہ

    اکتوبر 16, 2025
    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

    اکتوبر 16, 2025
    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    سعودی ولی عہد کامسجد الحرام کے قریب نیا ترقیاتی منصوبہ شروع

    اکتوبر 16, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist