• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 4, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home Uncategorized

زرعی صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی راجستھان حکومت کی ترجیح: گہلوت

Hamara Samaj by Hamara Samaj
اگست 24, 2023
0 0
A A
زرعی صارفین کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی راجستھان حکومت کی ترجیح: گہلوت
Share on FacebookShare on Twitter

جے پور، 23 اگست (یو این آئی) راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ زراعت کے لیے بجلی کی مناسب فراہمی ریاستی حکومت کی ترجیح بتاتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ کسانوں کو آبپاشی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔مسٹر گہلوت نے منگل کی دیر رات تک وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پرریاست میں بجلی کی فراہمی کی جائزہ میٹنگ کر رہے تھے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی نہیں ہونی چاہیے ۔ اگر کٹوتی ناگزیر ہو تو اس سے متاثرہ علاقے کے لوگوں کو پیشگی اطلاع دی جانی چاہیے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جون جولائی میں اچھی بارشوں کے باعث فصلوں کی بوائی میں تاریخی اضافہ ہوا ہے جب کہ اگست میں بارش نہ ہونے سے آبپاشی کے لیے بجلی کی طلب میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔ اس کے ساتھ چھتیس گڑھ سے بھی کوئلے کی عدم فراہمی، گرمی کی وجہ سے گھریلو صارفین کی مانگ میں اضافہ سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے بجلی کی طلب اورفراہمی میں بڑا فرق پیدا ہوا ہے ۔ 10 اگست سے تقریباً 3300 لاکھ یونٹ بجلی مسلسل دستیاب کرائی جا رہی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے ۔ گزشتہ سال اگست کے مہینے میں اوسطاً کھپت تقریباً 2300 لاکھ یونٹس ہی تھی لیکن اس سال بجلی کے لوڈ میں اچانک اضافہ کے باعث ٹرانسفارمر ٹرپنگ کا مسئلہ درپیش ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگست میں ریاست میں ہی نہیں بلکہ پورے شمالی ہندوستان میں بجلی کی مانگ میں غیر متوقع طور پر اضافہ ہوا ہے ۔ مسٹر گہلوت نے کہا کہ ریاستی حکومت صارفین کو بجلی کی مناسب دستیابی کے لیے مہنگی قیمت پر بھی بجلی خریدنے کے لیے تیار ہے ، لیکن پاور ایکسچینج میں بجلی کی دستیابی نہیں ہوپا رہی ہے ۔انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ ضرورت پڑنے پر صنعتوں کو دی جانے والی بجلی کو کم کرکے زرعی صارفین کو بجلی فراہم کی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں پہلے دن میں زرعی بجلی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن زرعی بجلی کے لوڈ میں اچانک اضافہ کی وجہ سے اب کئی اضلاع میں رات کو بجلی فراہم کی جانی چاہئے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے قلیل مدتی بنیادوں پر بجلی خریدیں۔میٹنگ میں مسٹر گہلوت نے تینوں ڈسکام سیکٹر میں بجلی کی اوسط طلب اور دستیابی، ٹرانسفارمر کی تبدیلی، کوئلے کی دستیابی سمیت دیگر نکات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ اجلاس میں محکمہ توانائی کے حکام نے بجلی کی ہموار فراہمی کی کوششوں، اگست 2023 سے مارچ 2024 تک بجلی کی طلب اور دستیابی، ڈیمانڈ سائیڈ مینجمنٹ کے بارے میں بتایا۔وزیراعلیٰ نے افسران کو بروقت بجلی کی مناسب دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بارش کے باعث دیہی علاقوں میں خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز کی تبدیلی یا مرمت کا کام تیزی سے کیا جائے ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ زیادہ سے زیادہ دیہی علاقوں کا دورہ کرکے عوامی نمائندوں اور صارفین سے رائے لیں۔میٹنگ میں توانائی کے وزیر مملکت بھنور سنگھ بھاٹی اور جودھ پور و اجمیر ڈسکام کے منیجنگ ڈائریکٹر وی سی کے ذریعے شامل ہوئے ۔ سی ایم آر پر چیف سکریٹری اوشا شرما، ایڈیشنل چیف سکریٹری فینانس اکھل اروڑہ، پرنسپل گورنمنٹ سکریٹری توانائی بھاسکر اے ساونت، راجستھان اسٹیٹ الیکٹرسٹی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر آشوتوش اے ۔ ٹی پیڈنیکر، محکمہ توانائی کے مشیر اے کے ۔ گپتا، راجستھان پاور جنریشن کارپوریشن کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر آر کے شرما اور جے وی وی این ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر آر این۔ کماوت موجود تھے ۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، پاکستانی کھلاڑیوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

    مارچ 3, 2026
    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کوالیفائر: حیدرآباد میں ٹکٹوں کی فروخت شروع

    مارچ 3, 2026
    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    چین کو ایک اور اتحادی کے نقصان کا سامنا

    مارچ 3, 2026
    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    حراست میں ڈاکٹر ماہ رنگ کی علالت پر تشویش

    مارچ 3, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist