بلند شہر ،پریس ریلیز،ہماراسماج: بلند شہر آل انڈیا ملی کونسل ضلع بلندشہر کی مجلس عمومی کا اجلاس جامعہ فاروقیہ گرین پارک اکبرپور میں منعقد کیا گیا موجودہ ملی مسائل اور مسلمانانِ ہند کے خلاف فرقہ پرستوں کی سازش پر مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کر آئندہ کے لئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا اس موقع پر ضلع ملی کونسل کا جدید انتخاب بھی عمل میں آیا ۔ انجینئر لیاقت علی کی صدارت اور قاری محمد طلحہ قاسمی کنوینر کی نظامت میں منعقد اجلاس کا آغاز حافظ شکیل احمد کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔ جس میں ملی کونسل کی مجلس عمومی کے ممبران اور قدیم و جدید رفقاء نے شرکت کی ۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی حاجی نور محمد قریشی نے امت کی بے چینی اضطراب و فکر مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وقف ترمیمی بل اور مساجد و مدارس پر حکومت اور فرقہ پرستوں کی سازش سے مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں ہر طرح کی قربانی دینے کے لئے تیار رہنا چاہئے ۔ مہمان ذی وقار حاجی محمد جاوید غازی نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ وقت میں فرقہ پرستوں کی طرف سے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ کیا جا رہا ہے ان حالات مین ملی تنظیموں کی مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔ اپنے خصوصی خطاب میں مفتی محمد اشرف صاحب شیخ الحدیث مدرسہ امداد الاسلام کمالپور نے کہا کہ امت مسلمہ جن حالات سے دوچار ہے اس کے لئے ملی تنظیموں کو فعال متحرک اور منظم ہونا بہت ضروری ہے امت کی رہنمائی کے لئے علماء کو آگے آنا چاہئے اس موقع پر مولانا عبد اللہ صاحب چندپورہ نے کہا کہ حفاظت دین اور اقامتِ دین کا فریضہ انجام دیتے ہوئے ہمیں سیاسی شعور اور بیداری کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا مولانا غفران قاسمی نے کہا کہ اتحاد دائمی چیز ہے اگر موجودہ حالات میں اتحاد کا مظاہرہ نہیں کیا گیا تو تو خطرات کے بادل منڈلاتے رہیں گے اتحاد ہی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے ۔ قاری محمد زبیر عالم قاسمی ؔ نے کہا کہ ملی کونسل کو رفاہی کاموں اور اصلاح معاشرہ کے کاموں کو اولیت کے ساتھ کرنا چاہئے ۔مجوزہ مجلس عمومی کے اجلاس میں ملی کونسل اترپردیش مغربی زون کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ظہیر احمد خان نے تفصیل سے ملی کونسل کے قیام اور اس کے طریقہ کارنیز مقاصد پر روشنی ڈالی اس موقع پر ضلع بلندشہر کا کا جدید انتخاب اتفاق رائے سے ہوا جس کے مطابق مولانا عبد الرحمن صاحب کاشفی صدر اور قاری محمد افضل قاسمی جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ۔ جن کا موجودہ حضرات نے گل پوشی سے استقبال کیا ۔ طے پایا کہ تحصیل شہر کمیٹیوں اور باقی عہدہ داران و مجلس عاملہ کا انتخاب آئندہ ۲۹؍ ستمبر کو کیا جائیگا ۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں ائمہ مساجد و ذمہ داران مدارس و علماء مقررین شہر اور دانشور حضرات نے شرکت کی جن میں جانشین الطاف ،مولانا اویس، قاری ابراہیم، مولانا شمشاد، مولانا صداقت ،مولانا سہیل، قاری دلشاد ،قاری مدثر، مولانا فرمان، مفتی شاہنور، مولانا عمران سیف اللہ نئی بستی دوہلی، حافظ محمد امتیاز دوہلی،ٹھاکر فیاض خاں،دانش عباسی ، خورشید عالم راہی، ارشاد احمد شررایڈووکیٹ ، سردار انصار ی، محمد سلیم کلولی ، وغیرہ کے نام قابلِ ذکر ہیں۔