• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
بدھ, مارچ 11, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home قومی خبریں

شہری جمعیۃ علماء کی نشہ مخالف مہم کو

نشہ مکت شہر اور نشہ سماج ریلی کو پانچواں اور چھٹا پروگرام بینا جھابر اور پیچ باغ میں منعقد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
دسمبر 21, 2022
0 0
A A
شہری جمعیۃ علماء کی نشہ مخالف مہم کو
Share on FacebookShare on Twitter

کانپور:۔جمعیۃ علماء شہر کانپور کے زیر اہتمام چلائی جا رہی’نشہ مکت سماج، نشہ مکت شہر‘ مہم کے تحت بیناجھابر نئی مسجد سے پورے علاقہ میں گھوم کر واپس نئی مسجد تک اور پیچ باغ چوراہے سے بیکن گنج بازار ہوتے ہوئے بابا سویٹ چوراہے تک جمعیۃ علماء اتر پردیش کی قیادت و شہری جمعیۃ علماء کے صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں کی صدارت میں نشہ مخالف ریلیاں نکال کر لوگوں نشہ کی خرابیوں سے واقف کراتے ہوئے انہیں بیدار کیا گیا۔ ریلی کی قیادت کر رہے ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے ریلی میں موجود تمام لوگوں سے حلف لیا کہ وہ خود بھی نشہ نہیں کریں گے، قانون کے دائرے میں رہ کر دوسروں کو بھی اس سے روکنے کی کوشش کریں گے۔ اس پرتمام لوگوں نے ہاتھ اٹھا کر جمعیۃ علماء کی اس مہم کی تائید اور سراہنا کرتے ہوئے ہر طرح سے تعاون دینے کی اپیل کی۔ اس موقع پر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو پاک صاف ستھرا بنا کر پیدا کیا ہے، ایک انسان جب پیدا ہوتا ہے تو فطرت پر پیدا ہوتا ہے، تمام عیوب سے پاک ہوتا ہے، پھر جب وہ بڑا ہوتا ہے تو وہ اپنے لئے راستوں کا انتخاب کرتا ہے۔ سمجھدار آدمی اچھائیوں کو پسند کرتا ہے اور ناسمجھ آدمی برائیوں کی طرف جاتا ہے، انسان کی دنیا میں اچھی اور کامیاب زندگی گزارنے کیلئے جو چیزیں زیادہ ضروری اور اہم ہیں، ان میں سے بہت اہم اور بنیادی چیز صحت ہے، انسان کا جب جسم صحتمند رہے گا، بیماریوں سے بچا رہے گا تو وہ کام کر سکے گا اور کسی لائق رہے گا، بیماری انسان خواہ وہ کتنا بھی ذہین اور متحرک ہو، لیکن وہ کام نہیں کر سکتا۔
شہری نائب صدر مولانا محمد اکرم جامعی نے کہا کہ نشہ آور جتنی بھی چیزیں ہیں، اسے ہم اپنے محلے اور سماج سے دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نشہ کے سبب آج ہمارے معاشرہ میں بہت سی برائیاں پیدا ہو رہی ہیں، جھگڑے ہوتے ہیں، آپسی تعلقات خراب ہو رہے ہیں،ہم اگر اپنے گھر و سماج کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں تو نشہ سے پاک کریں۔
جمعیۃ اہل سنت و الجماعت کے جنرل سکریٹری مولانا امیر حمزہ قاسمی نے کہا کہ نشہ انسانی صحت اور مال کیلئے خطرناک ہوتا ہے، جب کسی گھر میں کوئی شخص نشہ کا عادی ہو جاتا ہے تو اس کا پورا گھر برباد ہو جایا کرتا ہے۔ اگر ہم نشہ مکت سماج بنائیں گے تو ہمارا سماج ایک پاکیزہ سماج بنے گا۔
اس موقع پر ریلی میں خاص طورقاضی شہر کانپور حافظ و قاری معمور احمد جامعی، مولانا رضاء اللہ مظاہری، مولانا محمد سعد ندوی، مدن گوپال سنگھ لاکڑا، حافظ سلمان جلالی، مولانا قناعت اللہ مظاہری، قاری محمد مقیم فتح پوری، قاری محمد عزالی خاں، صادق امین، حافظ شاہدسمیت علاقہ ،محلہ کے تمام ذمہ داران و معززین موجود تھے۔

نشہ مخالف ریلی بکرمنڈی اور اخلاق نگر گنگاپار میں آج
کانپور:۔ جمعیۃ علماء شہر کانپور کے زیر اہتمام چلائے جا رہے نشہ مخالف مہم کے تحت آج مورخہ25جمادی الاولیٰ 1444ھ مطابق 21دسمبر2022 بروز بدھ صبح11؍بجے بکرمنڈی سے محلے میں گھومتے ہوئے بڑی عیدگاہ تک اور شام 4؍بجے مسجد نمرہ سے مدرسہ ابی ابن کعبتک نشہ مخالف ریلیاں جمعیۃ علماء شہر کانپور کے ریاستی نائب صدر مولانا امین الحق عبد اللہ قاسمی اور شہری صدر ڈاکٹر حلیم اللہ خاں کی قیادت میں نکالی جائیں گی۔ ریلی کے ذمہ داران مولانا محمد انعام اللہ قاسمی، مولانا قناعت اللہ مظاہری،مولانا محمد اسلام قاسمی، مولانا مراد علی قاسمی نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے علاقہ کے تمام لوگوں سے شرکت کی درخواست کی ہے۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

    4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

    مارچ 10, 2026
    ٹرمپ سے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے: علی لاریجانی

    ٹرمپ سے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے: علی لاریجانی

    مارچ 10, 2026
    ایران نے ہمیں دھوکہ دیا، حملے اب بند ہو جانے چاہئیں: قطری وزیراعظم

    ایران نے ہمیں دھوکہ دیا، حملے اب بند ہو جانے چاہئیں: قطری وزیراعظم

    مارچ 10, 2026
    ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای دنیا کی توجہ کا مرکز

    ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای دنیا کی توجہ کا مرکز

    مارچ 10, 2026
    4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

    4 امریکی میزائل شکن دفاعی ریڈار تباہ کردیئے، پاسداران انقلاب

    مارچ 10, 2026
    ٹرمپ سے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے: علی لاریجانی

    ٹرمپ سے خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ ضرور لیں گے: علی لاریجانی

    مارچ 10, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist