• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
منگل, جولائی 1, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home ادبی سرگرمیاں

اردوزبان نے ہر دور میں انسان دوستی کا پیغام دیا ہے: خواجہ اکرام الدین

یشودا گرلس، آرٹس اینڈ کامرس کالج ناگپور کے زیر اہتمام یک روزہ قومی سیمیناربعنوان’’اردو ادب میں انسان دوستی اور پیام امن کا تصور‘‘ کا انعقاد

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جنوری 4, 2025
0 0
A A
اردوزبان نے ہر دور میں انسان دوستی کا پیغام دیا ہے: خواجہ اکرام الدین
Share on FacebookShare on Twitter

ناگپور،پریس ریلیز،ہمارا سماج: آج وقت کا یہ تقاضہ ہے جن بنیادوں پر انسان انسانوں سے دور ہورہا ہے ان باتوں کو بار بار دہرانے کی ضرورت ہے۔ ’’اردو ادب میں انسان دوستی اور پیام امن کا تصور‘‘ یہ موضوع ہمیں غور و فکر کی دعوت دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے پروفیسر اور اردو کے ادیب و ناقد پروفیسر خواجہ اکرام الدین نے کیا۔ وہ یشودا گرلس، آرٹس اینڈ کامرس کالج ناگپور کے زیر اہتمام یک روزہ قومی سیمیناربعنوان’’اردو ادب میں انسان دوستی اور پیام امن کا تصور‘‘ کے موضوع پر منعقد سیمینار کی صدارت کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ آج دنیا کو امن کی ضرورت ہے اور ہم سب کو امن کا پیامبر بننا ضروری ہے تاکہ تناؤ سے لبریز ماحول کو پر امن بنایا جاسکے۔ پروگرام کی نظامت صدر شعبہ اردو زینہ سلیم نے کی۔ سیمینار کے آغاز میں انھوں نے شعبہ اردو کا تعارف کرایا۔ علاوہ ازیں سیمینار کے عنوان پر مفصل گفتگو کی۔ انھوں نے کہا کہ اردو زبان نہ صرف ایک شیریں زبان ہے بلکہ اس زبان نے ہندوستان کے گنگا جمنی تہذیب و تمدن کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔اردو زبان ادب کی تاریخ انسان دوستی اور امن کے تصور کے موضوع پر بے شمار مواد اپنے اندر پیوست رکھتی ہے۔ ضرورت ہے کہ اس کی نشاندہی کی جائے ۔ اس سے قبل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شرد سمبارے نے کالج کا تعارف پیش کیا اور کالج کی تدریسی و غیر تدریسی سرگرمیوں سے مہمانان و شرکا کو روبرو کرایا۔ مہمان اعزازی ڈاکٹر کلیم ضیا نے کہا کہ ہندوستان کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہاں مختلف مذاہب کے لوگ آپس میں باہم شیر و شکر ہوکر رہتے ہیں، اس کا نمونہ ہمیں نہ صرف قدیم شعرا و ادبا کے تحریری نمونوں میں ملتا ہے بلکہ عصر حاضر کے ادبا و شعرا بھی انسان دوستی اور پیام امنِ کو موضوع بنائے ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر کلیم ضیا نے کہا کہ عظیم ہندوستان کے تصور کے لیے انسان دوستی اور پیام امن کی بے حد ضرورت ہے۔مہمان اعزازی مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی صدر شعبہ اردو ڈاکٹر بی بی رضا نے کہا کہ ہمیں ذات برادری ، نسل اور علاقائی تعصب سے اوپر اٹھ کر آپسی اتحاد و محبت کی بات کرنی چاہئے۔ انھوں نے کہا کہ جس طرح سیکولرزم ہندوستان کے خمیر میں شامل ہے اس کو عام کرنے کی ضرورت ہے۔مہمان اعزازی ڈاکٹر اظہر حیات نے کہا کہ آج کے دور میں آپسی اخوت و محبت کی شدید ضرورت ہے اور یہ کام اردو زبان بخوبی طور پر انجام دے سکتا ہے۔ انھوں نے زور دیکر کہا کہ جس طرح ماضی میں شعرا و ادبا نے اس کام کو بخوبی طور پر انجام دیا ہے۔ آج بھی ضرورت ہے کہ اس سلسلہ کو جاری رکھیں۔ سیمینار میں ڈاکٹراظہر ابرار ،پروفیسر اسرار احمد، سراج انورخان، ڈاکٹر عابد حسین، بی بی رضا خاتون، گل فشاں انجم، عظمیٰ یزدانی ، انوپ سنگھ وغیرہ نے بھی اپنے مقالے پیش کیے۔ پروفیسر للیتا پونیا نے اظہار تشکر پیش کرکے سامعین و حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار میںڈاکٹر راغب دیش مکھ، ڈاکٹر نصرت مینو، ڈاکٹر ناہید سوری، ڈاکٹر سمیر کبیر، ڈاکٹر شائستہ ، محمد نہال، مصباح الحق ، مینو پروین،ابو حمزہ، الدینہ صالحہ، عصمت کوثر، حنا سید، کمال خان، محفوظہ پروین، مقبول حسن، محمد ساجد اقبال،پنکی وشو کرما،روہنا خان، لاڈلی احمدوغیرہ کے علاوہ کثیر تعداد میں اردو کے ریسرچ اسکالر و اساتذہ موجود رہے۔ یاد رہے کہ کالج کے عملہ میں راجیش گھوگرے،سنگیتا گھوگرے،پونم وشوکرما، ڈاکٹر کے جی میشرم، گووند راویلکر، سوریہ کانت کاپیشکر، ڈاکٹر مہیندر کٹرے،سدھاکر تھول، ڈاکٹر امول راوت وغیرہ نے سیمینار کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    بہار میں کیوں ضروری ہے نتیش کمار کی قیادت ؟

    جولائی 1, 2025
    ایرانی وزیرِ خارجہ نے بھی امریکہ-ایران جوہری مذاکرات کی بحالی کا امکان مسترد کر دیا

    ایرانی وزیرِ خارجہ نے بھی امریکہ-ایران جوہری مذاکرات کی بحالی کا امکان مسترد کر دیا

    جولائی 1, 2025
    اسرائیلی وزیردفاع نے غزہ جنگ کے اختتام کا عندیہ دیا

    اسرائیلی وزیردفاع نے غزہ جنگ کے اختتام کا عندیہ دیا

    جولائی 1, 2025
    امریکی صدر ٹرمپ کی ایلون مسک پرشدید تنقید ، سرکاری امدادپر انحصار کا الزام

    امریکی صدر ٹرمپ کی ایلون مسک پرشدید تنقید ، سرکاری امدادپر انحصار کا الزام

    جولائی 1, 2025

    بہار میں کیوں ضروری ہے نتیش کمار کی قیادت ؟

    جولائی 1, 2025
    ایرانی وزیرِ خارجہ نے بھی امریکہ-ایران جوہری مذاکرات کی بحالی کا امکان مسترد کر دیا

    ایرانی وزیرِ خارجہ نے بھی امریکہ-ایران جوہری مذاکرات کی بحالی کا امکان مسترد کر دیا

    جولائی 1, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist