• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
ہفتہ, جولائی 12, 2025
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی میزائل حملے میں قطر میں واقع العدید ایئربیس پر ’معمولی نقصان‘ کی تصدیق کر دی

Hamara Samaj by Hamara Samaj
جولائی 12, 2025
0 0
A A
امریکہ نے ایرانی میزائل حملے میں قطر میں واقع العدید ایئربیس پر ’معمولی نقصان‘ کی تصدیق کر دی
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن(ہ س)۔امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ مہینے ایک ایرانی بیلسٹک میزائل نے قطر میں امریکی العدید ایئربیس کو نشانہ بنایا تھا لیکن اس سے صرف ’معمولی نقصان‘ ہی ہوا تھا۔امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان شان پارنیل نے بی بی سی فارسی کی ویریفائی سروس کو بتایا کہ ’23 جون کو امریکی اور قطری دفاعی فضائی نظام نے باقی ایرانی میزائلوں کو تباہ کر دیا تھا لیکن ایک ایرانی بیلسٹک میزائل نے العدید ایئربیس کو نشانہ بنایا تھا۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس حملے سے بیس کے ساز و سامان اور سٹرکچر کو معمولی نقصان پہنچا تھا اور اس میں کوئی زخمی بھی نہیں ہوا تھا۔‘’العدید ایئربیس مکمل طور پر کام کر رہی ہے اور قطری پارٹنرز کے ساتھ مل کر خطے میں سکیورٹی اور استحکام فراہم کرنے کا مشن جاری رکھنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔‘بی بی سی فارسی کے فیکٹ چیکنگ ڈپارٹمنٹ نے حملے سے پہلے اور بعد میں لی گئی العدید ایئربیس کی سیٹلائٹ تصاویر کا جائزہ لیا ہے۔ ان تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ایئربیس پر ایرانی میزائل حملے میں ایک اینٹینے کا کور تباہ ہو گیا ہے اور اس کے برابر میں واقع عمارتوں کو نقصان ہوا ہے۔انٹینے کو ڈھانپنے کے لیے ایک گنبد نما کور بنایا جاتا ہے تاکہ اسے خراب موسم میں محفوظ رکھا جا سکے۔عسکری امور کے امریکی ماہر ٹریور بیل کہتے ہیں کہ ’انٹینے کے کور پر نظر آنے والا نقصان ایک ایرانی بیلسٹک میزائل کے سبب ہوا ہے۔‘وہ کہتے ہیں کہ ’اگر یہ سٹرکچر (انٹینے کا کور) پوری طرح تباہ نہیں ہوا تب بھی اسے شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس کے دائیں طرف واقع عمارت کو بھی نقصان ہوا ہے، تاہم یہ انٹینے کے کور سے زیادہ مضبوط نظر آتی ہے۔‘’انٹینے کے کور کے نیچے حساس ساز و سامان بھی ہوتا ہے۔‘ایرانی حملے سے قبل لی گئی سیٹلائٹ تصاویر میں العدید ایئربیس میں کوئی نقصان نظر نہیں آیا تھا۔ جبکہ 26 جنوری کو پلینٹ لیب کی جانب سے جاری کی گئی پہلی تصویر میں انٹینے کے کور کو مکمل طور پر تباہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ مہینے ٹرتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں ایرانی حملوں کو ’کمزور‘ قرار دیتے ہوئے حملے کی پیشگی اطلاع دینے ہر ایران کا ’شکریہ‘ ادا کیا تھا۔دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے امریکی ایئربیس پر حملے کو آپریشن ’بشارت الفتح‘ کا نام دیا تھا اور کہا تھا کہ یہ ایک ’طاقتور میزائل حملہ تھا۔‘23 جون کو ایرانی حملے کی رات قطر کے دارالحکومت دوحہ اور اس کے نواحی علاقے لوسیل میں نہ صرف دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں بلکہ آسمانوں پر میزائلوں کو بھی دیکھا گیا تھا۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    امریکہ کی جانب سے ناروے کو 2.6 بلین ڈالر کے ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کی منظوری

    جولائی 12, 2025
    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    ٹرمپ کے ساتھ اختلاف کے باوجود ہارورڈ کا ایک ارب ڈالر سے تحقیقی مرکز قائم کرنے پر غور

    جولائی 12, 2025

    الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوال

    جولائی 12, 2025
    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    امداد پر پابندی کی وجہ سے غزہ میں حاملہ خواتین کے بھوک سے اموات کا خطرہ

    جولائی 12, 2025
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist