• Grievance
  • Home
  • Privacy Policy
  • Terms and Conditions
  • About Us
  • Contact Us
جمعرات, مارچ 19, 2026
Hamara Samaj
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
  • Epaper
  • Terms and Conditions
  • Privacy Policy
  • Grievance
No Result
View All Result
Hamara Samaj
Epaper Hamara Samaj Daily
No Result
View All Result
  • Home
  • قومی خبریں
  • ریاستی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ ؍مضامین
  • ادبی سرگرمیاں
  • کھیل کھلاڑی
  • فلم
  • ویڈیوز
Home عالمی خبریں

امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی میزائل ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

Hamara Samaj by Hamara Samaj
مارچ 19, 2026
0 0
A A
امریکی فوج کا آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی میزائل ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
Share on FacebookShare on Twitter

واشنگٹن،( ہ س)۔امریکی فوج کے اعلان کے مطابق اس نے تزویراتی اہمیت کی حامل آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی بحری جہاز شکن” میزائلوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ اس مقصد کے لیے امریکی اسلحہ خانے کے طاقت ور ترین بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک بیان میں کہا کہ "امریکی افواج نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی ساحل پر میزائلوں کے قلعہ بند ٹھکانوں کے خلاف 5000 پونڈ وزنی متعدد بنکر بسٹر گولہ بارود کا کامیابی سے استعمال کیا ہے”۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ "ان مقامات پر موجود ایرانی "بحری جہاز شکن” کروز میزائل آبنائے میں بین الاقوامی جہاز رانی کے لیے خطرہ تھے”۔بعد ازاں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ بریڈ کوپر نے ایران میں 6 ہزار فضائی پروازیں مکمل کرنے کا اعلان کیا۔ کوپر نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہمارے پاس ایران میں مخصوص اہداف موجود ہیں”۔دوسری جانب امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جنرل” نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ اپنی کارروائیوں میں ایران کی فوجی اور صنعتی طاقت پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ اخبار نے مزید کہا کہ "اسرائیل اپنی کارروائیوں کے ذریعے ایرانی نظام کے ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے”۔اسی طرح اسرائیلی دستاویزات کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایران کے پاس اپنی تنصیبات کی تباہی کی صورت میں ایک (متبادل) منصوبہ موجود ہے۔ اخبار نے اسرائیلی اندازوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ گرتی ہوئی معیشت اور عوامی غصے نے ایرانی نظام کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے”۔اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو اعلان کیا تھا کہ امریکہ ابھی ایران میں فوجی آپریشن سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہے، لیکن وہ "مستقبل قریب میں نکل جائے گا”۔ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اپنے بیان میں مزید کہا: "ہم نے ان کی (ایران کی) فوجی صلاحیتوں کو تباہ کر دیا ہے، ان کی بحریہ ختم ہو چکی ہے، فضائیہ ختم ہو گئی ہے اور اب ان کے پاس کوئی ریڈار یا ایئر ڈیفنس سسٹم باقی نہیں رہا… یہ سب ختم ہو چکا ہے۔” ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ان کے قائدین بھی ختم ہو چکے ہیں”۔ایران نے منگل کی شام سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سکریٹری علی لاریجانی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اس سے چند گھنٹے قبل اسرائیل نے ایک فضائی حملے میں لاریجانی کے قتل کا اعلان کیا تھا۔اس کے ساتھ ہی ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی ہے۔ انھیں اسرائیلی فوج نے تہران کے خلاف امریکہ کے ساتھ مل کر جاری جنگ کے دوران ایک فضائی حملے میں نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔واضح رہے کہ 28 فروری کو جنگ چھڑنے کے بعد سے اسرائیل اور امریکہ نے تہران میں کئی مقامات پر ہزاروں فضائی حملے کیے ہیں، جن میں میزائل لانچنگ پیڈز، فوجی تنصیبات اور درجنوں ایرانی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ جواب میں ایران نے امریکی مفادات اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے زعم میں اسرائیل اور خلیجی ممالک کی جانب سیکڑوں میزائل اور ڈرونز بھیجے ہیں۔

ShareTweetSend
Plugin Install : Subscribe Push Notification need OneSignal plugin to be installed.
ADVERTISEMENT
    • Trending
    • Comments
    • Latest
    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    شاہین کے لعل نے کیا کمال ،NEET امتحان میں حفاظ نے لہرایا کامیابی کا پرچم

    جون 14, 2023
    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    ایک درد مند صحافی اور مشفق رفیق عامر سلیم خان رحمہ اللہ

    دسمبر 13, 2022
    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام  10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    جمعیۃ علماء مہا راشٹر کی کامیاب پیروی اور کوششوں سے رانچی کے منظر امام 10سال بعد خصوصی این آئی اے عدالت دہلی سے ڈسچارج

    مارچ 31, 2023
    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    بھارت اور بنگلہ دیش سرحدی آبادی کے لیے 5 مشترکہ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر متفق

    جون 14, 2023
    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    مدارس کا سروے: دارالعلوم ندوۃ العلماء میں دو گھنٹے چلا سروے، افسران نے کئی دستاویزات کھنگالے

    0
    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    شراب پالیسی گھوٹالہ: ای ڈی کی ٹیم ستیندر جین سے پوچھ گچھ کے لیے تہاڑ جیل پہنچی

    0
    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    رتک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم-ویدھا‘ تاریخ رقم کرنے کے لیے تیار، 100 ممالک میں ہوگی ریلیز

    0
    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    انگلینڈ میں بلے بازوں کے لیے قہر بنے ہوئے ہیں محمد سراج، پھر ٹی-20 عالمی کپ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں جگہ کیوں نہیں!

    0
    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    مارچ 19, 2026
    سرکار سےعوام مایوس اور ناامید، 2027 میں اتر پردیش  میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنے گی : اکھلیش یادو

    سرکار سےعوام مایوس اور ناامید، 2027 میں اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنے گی : اکھلیش یادو

    مارچ 19, 2026
    این آئی اے نے میانمار میں مبینہ دہشت گردانہ رابطہ کے  الزام میں یوکرین کےچھ اور ایک امریکی شخص کو گرفتار کیا

    این آئی اے نے میانمار میں مبینہ دہشت گردانہ رابطہ کے الزام میں یوکرین کےچھ اور ایک امریکی شخص کو گرفتار کیا

    مارچ 19, 2026
    سیاست میں کبھی فل اسٹاپ نہیں ہوتا، اس سے وابستہ  افراد معاشرے میں ہمیشہ اپنا تعاون دیتے ہیں: مودی

    سیاست میں کبھی فل اسٹاپ نہیں ہوتا، اس سے وابستہ افراد معاشرے میں ہمیشہ اپنا تعاون دیتے ہیں: مودی

    مارچ 19, 2026
    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    کسانوں کیلئےایم ایس پی فوری نافذ کی جائے: اپوزیشن

    مارچ 19, 2026
    سرکار سےعوام مایوس اور ناامید، 2027 میں اتر پردیش  میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنے گی : اکھلیش یادو

    سرکار سےعوام مایوس اور ناامید، 2027 میں اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کی حکومت بنے گی : اکھلیش یادو

    مارچ 19, 2026
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance
    Hamara Samaj

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    No Result
    View All Result
    • Home
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • اداریہ ؍مضامین
    • ادبی سرگرمیاں
    • کھیل کھلاڑی
    • فلم
    • ویڈیوز
    • Epaper
    • Terms and Conditions
    • Privacy Policy
    • Grievance

    © Copyright Hamara Samaj. All rights reserved.

    Welcome Back!

    Login to your account below

    Forgotten Password?

    Retrieve your password

    Please enter your username or email address to reset your password.

    Log In

    Add New Playlist