دمشق (ہ س)۔اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احرونوت‘ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو مطلع کیا ہے کہ وہ دو ماہ کے اندر شام سے امریکی افواج کا مرحلہ وار انخلا شروع کر دے گا۔ایک سینئر اسرائیلی اہلکار نے اخبار کو بتایا کہ اسرائیل کا خیال ہے کہ یہ اقدام صرف جزوی انخلاء کا باعث بنے گا، لیکن وہ اب بھی اپنے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر شام میں فوجیں رکھنے پر راضی کر رہا ہے۔دریں اثنا اسرائیل کو توقع ہے کہ امریکی انخلاء سے ترکیہ کی شام پر کنٹرول کے لیے "ہوس” بڑھے گی۔ اہلکار کے مطابق اگر امریکا انخلا کرتا ہے تو اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان تناؤ بڑھے گا۔یدیعوت احرونوت نے رپورٹ کیا کہ امریکہ نے اسرائیل کو اپنے منصوبوں سے آگاہ کردیا ہے۔امریکہ نے دسمبر میں اطلاع دی تھی کہ شام میں تقریباً 2000 فوجی موجود ہیں۔ ٹرمپ کی ٹیم نے صدر کے دفتر میں واپس آنے سے پہلے ہی عوامی طور پر انہیں واپس بلانے کی بات کی تھی۔