ناظم بیگ
بلند شہر، سماج نیوز سروس: اترپردیش مدرسہ بورڈ نے جمعرات کو ہائی اسکول، انٹرمیڈیٹ سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری کے نتائج کا اعلان جاری کیا ۔ ضلع کا نتیجہ 82.30 فیصد رہا ہے۔ نتائج کے اعلان کے بعد طلباء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس کے ساتھ ہی کامل اور فاضل کورس کا نتیجہ بھی آگیا۔اس میں تقریبا تمام طلبہ نے کا میا بی حاصل کی ہے ۔ضلع میں مدرسہ بورڈ میں رجسٹرڈ طلبہ کی تعداد زیادہ نہیں ہے، یہاں نو مدرسے رجسٹرڈ ہیں ،ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ میں 407 امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔یوپی بورڈ کے ساتھ سا تھ مدرسہ بورڈ کے امتحانات بھی منعقد ہوئے تھے، جس میں 407 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔ جس میں 335 طلبہ کامیا ب اور 72 طلبہ ناکام ہوئے ہیں۔ مدرسہ خادم الاسلام میرپور اور بلند شہر کے واپر کوٹ واقع مدرسہ قا سمیہ عر بیہ اسلامیہ کے سب سے زیادہ طلباء نے ٹاپ کیاہے ۔مدر سہ قا سمیہ کے منیجر حاجی نور محمد قریشی اور پرنسپل مولانا عرفان احمد صدیقی نے تمام ہونہار طلبہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ضلع اقلیتی بہبود افسر مانویندر راجپوت نے بتایا کہ ضلع کا امتحانی نتیجہ 82.30 فیصد رہا۔ طلباء کی محنت کی وجہ سے ضلع کے امتحانی نتائج بہت عمدہ ہیں۔یوپی مدرسہ بورڈ ہائی اسکول سیکنڈری میں مدرسہ معہد عبد اللہ بن ام مکتوم سکندرآباد کی طالبہ فضا دختر محمد عرفان نے 600 میں سے 472 نمبر لے کر 78.70 فیصد کے ساتھ ضلع بھر میںپہلا مقام حاصل کیاہے ۔ مدرسہ فیض عام گرورہ کی طالبہ شفا دختر اقبال احمد نے 464 نمبر لے کر 77.30فیصد کے سا تھ ضلع میں دوسرامقام اور مدر سہ فلا ح ملت ہائی اسکول دان پور کے طا لب علم شعیب راجپوت نے 461نمبرلے کر 76.83 فیصد کے سا تھ ضلع میں تیسرا مقام حاصل کیاہے ۔ انٹرمیڈیٹ سینئر سیکنڈری میں مدرسہ خادم الاسلام میر پور کے طالب علم ارمان چودہری ،شہروز نے 500 میں سے 389 نمبر لے کر مشترکہ طور پر 77.80 فیصد نمبر حاصل کر کے ضلع میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس کے علاوہ مدرسہ خادم الاسلام میرپور کے طالب علم عاصم اورعبد الماجد ، مدرسہ قاسمیہ عربیہ اسلامیہ اوپر کوٹ بلندشہر کے طالب علم ابوذر اور طالبہ فا رحہ نے 384 نمبر لے کر 76.80 فیصد کے سا تھ ضلع میں مشترکہ طور پر دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ جبکہ مدرسہ خادم الاسلام میرپور کی طالبہ زینب نے 76.60 فیصد نمبر لے کر 383 کے سا تھ ضلع میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔












